Ghar Ki Murghi Daal Barabar By Meher Anmol Readelle50331 Ghar Ki Murghi Dal Barabar ( Episode 3)
No Download Link
Rate this Novel
Ghar Ki Murghi Dal Barabar ( Episode 3)
“تیرا بیڑا ترے بینی یہ کیا کر دیا۔۔۔۔۔
بینی بینی بینی۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہے اماں کیا ہوا ہے؟؟؟
ادھر تیری تو آج میں مرمت کرتی ہوں یہ کیا کیا ہے توں نے؟؟؟
لے اماں آپ نے ہی تو کہا تھا کہ ہانڈی چولہے پر چڑھا دو۔۔۔۔۔
تو توں نے کیا کیا؟؟
تو اماں حضور میں نے آپ کے حکم کی تکمیل کی اور چولہا جلا کر ہانڈی چولہے پر چڑھا دی۔۔۔۔۔
اماں حضور کی بچی آج تو نہیں بچے گی مجھ سے میری ساس اپنی دادی کی آخری نشانی بھی اپنے پھوہڑ پن کے ٹھکانے لگا دی۔۔۔۔
اماں پیچھے اور بینی صاحبہ آگے اگے۔۔۔۔۔
یہ سارا دن پتہ نہیں کون سے کیڑے نکال کر مارتی رہتی ہے اس موبائل سے۔۔۔۔
یہی وجہ ہے تیرے اس پھوہڑ پن کی۔۔۔۔
دیکھوں اماں مجھے کچھ بھی کہہ لیں لیکن میرے جگر کے ٹکڑے یعنی میرے موبائل کو کچھ نہیں کہنا۔۔۔۔
لو جی ہو گیا اماں حضور کا پارہ ہائی اب کیا ہو گا اس کا اندازہ صرف بینی لگا سکتی ہے۔۔۔۔
“بیگم یہ کس انداز میں بات کر رہی ہیں میری اماں حضور سے؟؟؟
بس دیکھ لو بیٹا ایسا ہی ہوتا ہے میرے ساتھ اس گھر میں۔۔۔۔
لیکن تم میری بہو بیگم کو کچھ نہیں کہنا میں نہیں چاہتی میری وجہ سے کوئی بدمزگی ہو۔۔۔۔۔
سرتاج میری بات تو سنے میں نے ماں جی کو چائے سے اس لیے انکار کیا ہے کیوں کی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ان کے لیے چائے سے زیادہ بہتر جوس اور دودھ ہے۔۔۔۔
اگر آپ کو یقین نہیں تو ابھی ڈاکٹر زید کو فون کر لے۔۔۔۔
خیر میں آپ کے لیے چائے اور ماں جی کے لیے جوس لاتی ہوں کریلے کا۔۔۔۔
منہا بیگم ٹسوے بہاتے ہوئے کچن میں چلی گئی۔۔۔۔
دیکھا آپ نے اماں کتنا خیال ہے منہا کو آپ کا۔۔۔۔
اور آپ نے خوامخواہ میں مجھ سے ڈانٹ پڑوا دی۔۔۔۔
This is not fair ama..
اماں جی اپنے بیٹے کے بدلتے رنگ دیکھتی رہ گئی۔۔۔۔
لیجیے ماں جی آپ کے فریش کریلے کا جوس۔۔۔۔
لیکن مجھے نہیں پینا یہ جوس بہت کڑوا ہوتا ہے۔۔۔
نہیں نہیں اماں جی یہ تو آپ کو پینا پڑے گا ایک تو آپ کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے اور دوسرا منہا نے بہت محبت سے بنایا ہے یہ جوس۔۔۔۔
لیکن ۔۔۔
لیکن ویکن چھوڑے ماں جی جوس پیے۔۔۔۔
آپ کو کیا لگا آپ اتنی جلدی سرتاج کو میرے خلاف کر دے گی اگر پاس شیر ہے تو میں بھی سوا شیر۔۔۔۔
گیند نہ ہو تو چھوڑو گی نہیں تجھے میں۔۔۔۔
یار آدیل یہ کیسا گھر دلایا ہے توں نے مجھے زندگی عزاب بن کر رہ گئی ہے۔۔۔۔
کیا ہوا ہے کاشف بھائی آپ اتنے پریشان کیوں لگ رہے ہیں؟؟؟؟
یار پریشان نہ ہو تو اور کیا کروں پہلے تو وہ مسز نوازا ہر وقت تمہاری بھابھی کو کہتی رہتی تھی کہ اس گھر میں کسی چڑیل کا سایہ ہے۔۔۔
لیکن اب تو مجھے بھی یہی محسوس ہوتا ہے یہاں تک کہ اب تو وہ چڑیل میرے خوابوں میں بھی آنے لگی ہے۔۔۔۔
لگتا ہے کاشف بھائی وہ چڑیل آپ پر عاشق ہو گئی ہے۔۔۔۔
اور یہ مسز نوازا کی باتوں پر کان دھرنے کی کوئی ضرورت نہیں یہ تو جلتی ہے کہ آپ کو اس سے زیادہ بہتر گھر مل گیا اور وہ بھی بہت سستے میں۔۔۔۔
بہت ہی کوئی تیز اور ففے کوٹنی ہے یہ مسز نوازا جتنی زمین پر ہے اس سے زیادہ زمین کے نیچے ہے۔۔۔۔
نہیں یار تو ایک بار میری بات تو سن۔۔۔۔
ٹھیک ہے بھائی میں کل آتا ہوں آپ کی طرف پھر دیکھتے ہیں کہ کیا مسئلہ ہے۔۔۔۔
بس آپ پریشان نہ ہو اگر یہ جن بھوت کا کوئی مسئلہ ہوا بھی تو میرے پاس بہت پہنچے ہوئے بابا ہیں سب مسئلے کا حل ایک چھو میں ہے ان کے پاس۔۔۔۔۔
ٹھیک ہے یار آ پھر بات کرتے ہیں۔۔۔۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔
