Eman By Areeba Shahid readelle50052 Last updated: 4 July 2025
No Download Link
Rate this Novel
Eman By
Areeba Shahid
ماما چلی گئی تھی میرے اتنی دعا کرنے کے بعد بھی اللہ نے میری دعا قبول نہیں کی تھی میں نے بہت اٹھایا انہیں لیکن وہ نہیں اٹھی.. اس وقت مجھے لگا تھا میں اگلے پل سانس نہیں لے پاوُنگا میں بہت رویا اس کے بعد بس میری آواز گونج رہی تھی وہاں لیکن میرے رونے چیخنے چلانے دعائیں مانگنے سے کچھ نہیں ہوا تھا میری دعائیں قبول نہیں ہوئی میری دنیا مجھے چھوڑ کر چلی گئی کہتے ہیں ماں کے پیروں تلے جنت ہے لیکن میری جنت کو مجھ سے دور کردیا بعد پھر اس کے بعد سے جب میری پسندیدہ چیز مجھ دے چھین لی گئی تھی تو بس اس کے بعد میں نے وہ سب کرنا شروع کردیا جو اللہ کو نہیں پسند میں نہیں کرنا چاہتا تھا یہ سب لیکن جب جب مجھے ماما کی یاد آتی میں ٹوٹ جاتا تھا میں نے لوگوں کے سامنے رونا چھوڑ دیا تھا پھر میں بے سیگریٹ پینا شروع کردی تمہیں پتہ رات کو میں سو نہیں پاتا تھا میں نے نیند کی گولیاں لینی شروع کردی تھی پھر یونی میں مجھے کچھ دوست ملے ان کے ساتھ ایک بار میں کہیں گیا تھا انہوں نے مجھے شراب پلا دی پہلے مجھے نہیں پتہ تھا میرا دل اجازت نہیں دے رہا تھا لیکن پھر وہ سب یاد آتا تھا تو میں نے شراب پینی شروع کردی میں راتوں کو گھر نہیں آتا تھا پوری پوری رات شراب خانے میں ہوتا میں نے اپنی وجہ سے پاپا کو بہت پریشان کیا ہے رافع آہستہ آہستہ بول رہا تھا اور آنسوں تھے کہ تھم نہیں رہے تھے...... ایمان بھی اسے روتا دیکھ کر رو رہی تھی..... پتہ ہے ایمان میں خود کو دنیا کی بھیڑ میں بہت اکیلا محسوس کرتا ہوں رافع نے ایمان کے طرف دیکھا..... آپ اکیلے نہیں ہے پاپا ہیں اور آپ کے دوست بھی تو ہیں ایمان نے اپنے آنسوں صاف کیے..... دوست رافع تلخی سے مسکرایا ایمان میرے دوست مجھ سے بس میرے پیسوں کی حد تک پیار کرتے ہے انہیں مجھ سے نہیں میرے پیسوں سے مطلب ہے وہ سمجھتے ہے یہ بات مجھے نہیں پتہ لیکن میں سب جانتا ہوں اور پاپا تو ہمیشہ سے میرے ساتھ ہے لیکن میں ان سے بیٹھ کر ٹھیک سے بات نہیں کرتا کیونکہ وہ مجھے.... رافع خاموش ہوگیا..... کیونکہ وہ آپ کو ان سب کاموں کے لیے منع کرتے ہے ایمان نے اس کی بات مکمل کی..... ہاں رافع نے سر جھکا لیا....... میں بھی تو ہوں نہ آپ کے ساتھ میں آپ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گی ایمان نے رافع کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا...... رافع نے ایمان کی طرف دیکھا اسے اتنے سالوں بعد پہلی بار ایسا لگا کہ واقع وہ اکیلا نہیں ہے....... رافع آپ سے ایک بات کہوں ایمان نے پوچھا.... ہاں رافع نے اپنے آنسوں صاف کیے..... رافع آپ غلط فہمی میں جی رہے ہیں ایسا نہیں ہے اللہ پاک کسی کے ساتھ غلط نہیں کرتا ہے سب کا وقت مقرر ہے ہر کسی کو ایک نہ ایک دن اس دنیا سے جانا ہے لوگ کہتے ہے دنیا فانی ہے لیکن میرا کہنا ہے دنیا نہیں انسان فانی ہے کیونکہ دنیا سے انسان جاتا ہے انسان سے دنیا نہیں دنیا تو آخر میں ختم ہونی ہے تو دنیا کیسے فانی ہوئی.... ہر انسان کچھ دن کا مہمان ہے اس دنیا میں.... (انا للہ وانا الیہ راجعون) ترجمہ: ہم یقیناً اللہ کے ہی ہے اور اس کی ہی طرف لوٹ کر جانا ہے.....
