Yun Mily Tum Se By Laiba Ahmad NovelR50497 Last updated: 2 February 2026
Rate this Novel
Yun Mily Tum Se
Author: Laiba Ahmad
Novel code: NovelR50497
" کیوں کررہی ہو یہ میرے ساتھ ؟ " کیف نے شکوہ کیا۔ عنایہ نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا تھا۔ اس کی آنکھوں میں کیف سے بھی زیادہ ڈھیروں خفگی اور شکوے تھے۔
" کیا مجھے ناراض ہونے کا بھی حق نہیں ؟ " عنایہ نے پوچھا۔
" ناراض ہونے کا حق ہے لیکن مجھے اگنور کرنے کا نہیں" عنایہ نے کچھ نہیں کہا بس اس کی آنکھوں میں دیکھتی رہی۔
" کیا میں نے ہمارے اس محبت کے رشتے کو حقیقی رشتے میں بدل کر غلط کیا ہے ؟ کیا مجھے اس محبت کے رشتے میں اتنا بھی حق حاصل نہیں ؟ " اب کی بار کیف نے پوچھا۔
" میں نے کہا تھا مجھے ایک بار بات کرنے دو لیکن تم نے میری نہیں سنی صرف اپنی کی "
" اور اگر تمہارے بات کرنے سے بھی کچھ نا ہوتا تو ؟ "
" تم ایسے کیسے کہہ سکتے ہو ؟ تم نے ایک موقع بھی نہیں دیا اور جو دل میں آیا کرلیا "
" عنایہ میں نے کہا ہے نا اس بارے میں کسی کو کچھ نہیں پتا چلے گا۔۔۔میں سب ٹھیک کر دوں گا " کیف اس کے سر سے اپنا سر ٹکائے یقین دلانے لگا۔
