Tere Rang Me Rang Gia by Urwa Malik NovelR50817
Last updated: 25 July 2026
No Download Link
471.5K
2
Tere Rang Me Rang Gia by Urwa Malik
آیت بیٹی جلدی کر جانا بھی ہے ___ دادی کچن نے میں کھڑی کھڑی آیت کو ہانک لگائی
آرہیں ہوں دادی ___ شیشے کے سامنے کھڑی آیت اپنی آنکھوں کو کاجل سے لبرز کرتی خود کو دیکھ رہی تھی
دادی ابھی کالج جانے میں پورا آدھا گھنٹہ ہے اور آپ صبح ساڑھے چھ بجے ہی ہانک لگا دیتی ہو بھئی میرے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں __ آیت پراٹھا کا لقمہ منہ میں ڈالتی ہوئی بولی
تو کیا فجر تیرے فرشتے ادا کرے گے ؟؟ دادی مصنوعی غصہ سے بولی
مگر دادی میں ابھی اپنے خوابوں کو رنگ ہی رہی ہوتی ہوں کہ آپ کی آواز میرے سارے رنگ پھیکاے کر دیتے ہیں ____ آیت منہ بسورتی ہوئی بولی
بس کر کتنا پراٹھا کھائے گی موٹی ہوگئی تو حدید بھی شادی نہیں کرے گا اب اٹھ جا تیری بس بھی آتی ہوگی __ دادی برتن اٹھاتے ہوئی بولی
آیت حدید کا نام سنتے ہی شرما گئی
آیت کے ماں باپ بچپن میں ہی گزر گے تھے جس کی وجہ سے اس کی دیکھ بھال اور اپنے نواسے حدید سے آیت کا رشتہ پکا کیا دادی نے ہمیشہ آیت کو ہتھيلي کا پھپھولا بنا کر رکھا بس اب ان کو انتظار تھا حدید کی نوکری لگے اور لگے ہاتھ آیت کے ہاتھ پیلے کر دیں آخر بوڑھی ہڈیاں کب تک جوان لڑکی کو سنبھالے گئیی
دادی ہمیشہ آیت کو بس اسٹاپ پر چھوڑنے جاتی تھی واپس پر سارے کام مکمل کرتی تھیں
آیت کینٹین میں بیٹھ نوشی سے گپ شپ میں محویت تھی جب صبا لہرتی ہوئی آئی __ تم لوگوں نے سنا پرسوں آرٹ کمپیٹیشن ہے
یکدم آیت کے کان کھڑے ہو گے
اور پتا ہے جس کی پینٹنگ سب سے اچھی ہوگی اس کو فتح حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی آرٹس انٹرنیشنل گیلری میں لگی جائے گی ساتھ ساتھ دو لکھ انعام بھی اس سے اچھا گولڈن موقع نہیں ملنا
آیت تو خوشی سے نہال ہونے لگی کیوں نکہ آیت کا عشق ء جنون ہے پینٹنگ کرنا جب سے بڑی ہوئی کبھی کسی جذبے سے آشنا نہ ہوئی صرف ایک حدید تھا جس کی قربت کے سحر ہوئی تب سے ہر رشتے کا اظہار آیت اپنی آرٹ کی صورت میں بیان کرتی
مگر حدید کو کبھی نہ پسند تھا آیت کا یوں رنگوں سے کھیلنا مگر عشق ء جنون کہاں چوڑا جاتا ہے
صبا یہ آرٹ کمپیٹیشن کہاں ہو رہا ہے __ آیت معصومیت سے پوچھتے ہوۓ نوٹ بک نکل رہی تھی
صبا جو جو بتاتی رہی وہ لکھتی رہی
تم جاؤ گی ؟؟؟ صبا اپنا بیگ اٹھا کر بولی
آیت اثبات میں سر ہلاتی ہوئی اٹھ کھڑی ہوئی
کیا تمہاری دادی تمہیں اتنا دور بھیجے گئیں ؟؟ صبا چونکی
اگر کچھ حاصل کرنے کی چاہ ہو تو اللّه ضرور راستہ بنا دیتا ہے میں تم لوگوں سے کل ملوں گی __ آیت اپنا بیگ سنبھالتی باہر آ گئی
دادی صبح سے ہی کام میں لگی ہوئی تھی آج بیٹی نے آنا تھا اس لیے ہی دادی صبح سے کھانے میں جوڑ چکی تھی
دادی !!!! آیت گھر میں داخل ہوتے ہوۓ بولی
اررے ایسے کیوں چیخ رہی ہے ؟؟؟ چور پر گے ہیں یا پولیس پیچھے لگ گئی کبھی اللّه رسول ؐ کا بھی نام لیا کر ___ دادی سپاٹ لہجے میں بولی
دادی ؟؟؟ آیت یکدم چونکی دادی کو اتنا سارا کام کرتے دیکھ کر
آپ جائیں آرام کریں یہ سب میں کر لوں گی __ آیت دادی کے ہاتھ سے ٹرے تھام کر بولی
دہن سے کرنا آج ذمیم آرہی ہے اچانک ہی اس نے بتایا آج آنے کا بس اسی کی دعوت کے لیے صبح سے لگی ہوئی ہوں ___ دادی پانی کا گھوٹ لیتے ہوئی بولی
پھوپھو آرہیں ہیں ؟؟؟ آیت اور زیادہ خوش ہو گئی واہ آج تو لگتا ہے میری قسمت کے چار چاند ایک ساتھ جاگ اٹھے __ آیت منہ ہی منہ میں ﮨﮍﺑﮍﺍئی
رات آٹھ بجے پھوپھو کی آمد ہو ہی گئی سب کچھ تیار تھا بس میٹھا تھا جو سیٹ ہونے کے لیے رکھا تھا __
زمیم پھوپھو رحیم پھوپھا آئے ___ آیت مسکراتی ہوئی ملی جس کہ انتظار میں تھی وہ کہیں نہ تھا نظر تو بس اسی کی تلاش میں تھی نہ جانے وہ کیوں نہ آیا جبکہ آج میٹھا بھی اسی کی پسند کا ہے ___ آیت دل ہی دل میں کڑ کر رہ گئی
پھوپھو رباب نہیں آئی ؟؟؟ آیت کچن کی طرف جاتے ہوئی بولی
آئی گی اب شادی پر ہی پتا تو ہے اس کے بچے اس بیچاری کی جان کہاں چھوڑتے ہیں __ پھوپھو محبت سے بولتی ہوئی دادی کو ملنے لگی
شادی ؟؟؟؟ آیت چونکی
آیت سارا کھانا نکل کر باہر لینا شروع ہوگی تھی جبھی اس کی نظر سامنے بیٹھے مسکراتے چہرے پر گئی ___
حدید !!!!! آیت اپنے ہی لب کٹ گئی
وہ دادی مجھے نئی جاب ملی ہے اور کمپنی نے ہی گاڑی دی ہے وہی پارکنگ کر رہا تھا اسی لیے اوپر آتے دیر ہو گئی ___ اصل میں یہ لفظ وہ آیت تک پہنچ رہا تھا جس کے چہرے پر خفگی طاری ہو چکی تھی
کھانا بہت مزے کا بنا ہے ___ پھوپھو پہلا نوالہ لیتی ہوئی بولی ___ پھوپھا بھی مزے لیے کھا رہے تھے مگر حدید کے ہاتھ تھام چکے تھے وہ ایک نوالہ تک نہیں منہ میں ڈال رہا تھا
بیٹا کیا ہوا کھانا نہیں پسند آیا ؟؟؟ کہو تو آیت سے کچھ اور بنوا دوں ؟؟؟ دادی محبت سے بولی اور کچھ حیران ہوتے ہوۓ بھی
نہیں دادی ابھی بھوک نہیں جب بھوک ہو گئی میں آیت سے بول دوں گا __ حدید سرسری سے بولا
آیت ویسے ہی کھڑی سب کو دیکھ رہی تھی مگر کسی چیز کی کمی ہوتی فورا کچن سے جا کر لے آتی
کھانا ختم ہونے کے بعد آیت چائے کی تیاری میں لگ گئی ساتھ ساتھ میٹھا بھی دیکھ رہی تھی جو سیٹ ہونے رکھا تھا
اپنے کام میں محو اسے پتا ہی نہ چلا کب حدید دروازے میں کھڑا اسی کو یک ٹک دیکھ رہا تھا
چینی چائے میں ڈالوں یا الگ سے رکھوں ؟؟ یا اللّه یہ چھوٹی چھوٹی باتیں کتنا پرشان کر دیتی ہیں __ اس کی کچھ سمجھ میں ہی نہیں آیا __ ایک کام کرتی ہوں دادی سے پوچھتی ہوں __ آیت جیسے ہی پیچھے مڑی حدید کو مسکراتا دیکھ کر خفا ہوئی
