Shehr-e-Sahar by Bint-e-Aslam NovelR50472
Last updated: 30 December 2025
No Download Link
416.8K
35
Shehr-e-Sahar Episode 1Shehr-e-Sahar Episode 2Shehr-e-Sahar Episode 3Shehr-e-Sahar Episode 4Shehr-e-Sahar Episode 5Shehr-e-Sahar Episode 6Shehr-e-Sahar Episode 7Shehr-e-Sahar Episode 8Shehr-e-Sahar Episode 9Shehr-e-Sahar Episode 10Shehr-e-Sahar Episode 11Shehr-e-Sahar Episode 12Shehr-e-Sahar Episode 13Shehr-e-Sahar Episode 14Shehr-e-Sahar Episode 15
Shehr-e-Sahar by Bint-e-Aslam
Novel Code: NovelR50471
وہ دونوں اس وقت کانفرنس روم میں بیٹھے تھے ۔علی فارنرز کے ساتھ کوئی بات کر رہا تھا اور اے۔ایس کسی سوچ میں گم تھا بار بار ایک آواز اسکے کانوں میں پڑ رہی تھی اور وہ تھی سحر کی اُسکا لال غُصے والا چہرا باربار اُسکے سامنے آرہا تھا ۔
" اے ۔ایس میٹنگ سٹارٹ میٹنگ سٹارٹ کرو ۔۔۔"علی کی آواز سے وہ خیالوں باہر آیا ۔اُسنے پریزنٹیشن شروع کی مگر آج وہ دھیان نہیں دے پا رہا تھا بار بار اُسکی آواز اُسکے کانوں میں پڑ رہی تھی ۔
" خبیس بولا ہے دیکھ کر نہیں چلا سکتے ۔۔۔۔" اُسکا ایک ایک لفظ اسے ڈسڑب کر رہا تھا اسنے بہت کوشش کی اور جیسے تیسے کرکے میٹنگ ختم کی اور اسکے رویے پر علی ہکا بکا رہ گیا ۔علی فارنرز کو لیکر باہر چلا گیا جو چہرے سے مطمئین نہیں لگ رہے تھے ۔اُنکے جانے کے بعد اے۔ایس نے فون اٹھا کر پروجیکٹر کی سکرین مارا اور سر پکڑ کر بیٹھ گیا ۔
" اے ۔ایس تمہیں کیا ہوگیا تھا آج دھیان کدھر تھا تمہارا ؟؟؟" علی انھیں چھوڑنے کے بعد واپس آیا ۔
" پتا نہیں۔ یار وہ صبح والی لڑکی ۔۔۔۔" اسکی بات ابھی ادھوری ہی تھی ۔
" کیییا !!! تو اس لڑکی کو سوچ رہا تھا ؟..."
" میں اسے سوچ نہیں رہا تھا خیر چھوڑ میٹنگ تو خراب ہوگئی یاد ۔۔۔۔"
" ہاں وہ تو ہو گئی وہ کافی ناخوش تھے یہ کانٹریکٹ تو گیا .."
علی نے افسوس سے سر جھٹکا ۔
یہ سب اُس لڑکی کی وجہ سے ہوا ہے اسکا ہرجانہ اسے ادا کرنا پڑے گا ۔۔۔" اسنے غصے سے مکا ٹیبل پر مارا ۔
