Saza-e-Ishq by Areeba Sehar NovelR50421 Last updated: 8 December 2025
Rate this Novel
Saza-e-Ishq by Areeba Sehar
Novel Code: NovelR50421
ٹھک ٹھک ٹھک ۔۔۔ ۔ ٹھک ٹھکٹھک۔ ۔دروازہ کھٹکا
زرمین بی بی دروازہ کھولیں
زرمین نے جلدی سے آنکھہں صاف کی دروازہ کھولا
ہائے باجی یہ کیا حال کردیا مییک اپ کا ' آپ تو ایسے رو رہی ہو جیسے آج آپ کی رخصتی ہے شنو نے منہ بنایا
زرمین نے گھورا کیا کیا دادا جان آگے
نہیں فون آیا تھا وہ بس نکل رہے ہیں آدھے گھنٹے تک پہنچ جائیں گے
تو پھر تم ابھی کیوں آئی ہو جاو جب آئیں تب ہی آنا دروازہ بند کرنے لگی
ارے بی بی میں تو کام سے آئ ہوں اور اچھا ہوا نہ میں آگئی آپ جلدی سے اپنا میک اپ ٹھیک کر لیں
جس کام سے آئی ہو بس وہ بتاؤ غراتے لہجے میں کہا
زارہ بی بی کی ساس اپنا خاندانی زیور لائی ہیں تو ان کو دیکھ کر آپ کی ساس کو بھی ہوش آیا یہ جو آپ نے زیور پہنا ہے یےاتار کر یہ والا زیور پہنے شنو ہنسنے لگی
اس میں کیا لطیفہ تھا جو تم اپنے دا نت دکھا رہی ہو
شنو منہ بنا کر بولی کیا ہے باجی اب ہنس بہی نہیں سکتے ویسے ہی اتنی سادگی سےشادی ہورہی ہے سچی بالکل مزہ نہیں آرہا ہماری طرف سادگی لال حویلی کے غم کی وجہہ سے اور زارا بی کی بارات میں پندرہ لوگ آے ہیں اسے کوئ شادی ہوتی ہے مزہ تو علی صاحب کی شادی میں آیا تھا اب آپ کی رخصتی دھوم دھام سے کریں گے آپ مجہے الگ سے سوٹ بنا کر دیں گی
زرمین نے خالی خالی نظروں سےد یکھا
اپنی بات پر کوئ ردعمل نہ پایا تو مایوس سی باہر چلی گئی
علی کی شادی ہاں علی کی شادی واقعی اچہی تہی میں بہی بہت خوش تہی زرمین نے سرگوشی کے انداز میں خود سے بولی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگے ایک بار پہر یادوں میں کھو گئ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو الگ افراد 'کئ دور بیٹھے ایک ہی جیسی سوچوں میں گم ہیں علی کی شادی
