Safaid Ishq by Sania Saeed NovelR50447

Last updated: 18 December 2025

547.5K
27

Safaid Ishq by Sania Saeed

وقت کا کام ہے گزرنا چاہے جیسا بھی ہو وقت گرز رہا تھا آج دلاور شاہ کو گئے ہوئے آٹھ دن ہوگئے تھے حو یلی میں ہو کا عالم تھا اس دن سے ابیہا کی زندگی بھی تاریک ہوگئی تھی حویلی والے تو شاید وقت کے ساتھ سنبھل جائے گے مگر ابیہا کی زندگی ہمیشہ ایسی ویران رہنے واکی تھی آج اسے بھی اس کمرے میں آئے آٹھ دن ہوگئے تھے ملگجے کپڑے سلوٹ زدہ میں وہ ملبوس تھی وہ لڑکی جو کبھی ایک دن سے زیادہ کپڑے نہیں پہنتی تھی بے اخیتار میں اپنے بڑے سے کمرے جو کی اب اسکا قید خانہ تھا کے نفیس سے شیشے کے آگے آئی تھی اور اپنی اجزی لٹی ویران حالت کو دیکھنے لگی سفید جوڑا جو کہ اسے زبردستی پہنایا گیا تھا اس کا انتہائی خوبصورت سرخ لباس اتار کر وہ اپنے سفید لبا کو دیکھ کر سوچنے لگی اب تو اس پر رنگ حرام کر دیئے گئے تھے اب ساری زندگی اس نے یہی سفید لباس پہننا تھا اس کی عدت شرعی لحاظ سے تو ختم ہو جانی تھی مگر وہ جنتی تھی حویلی والوں کے لئے وہ ہمشیہ عدت میں رہے گی جب تک ابیہا شاہ کی زندگی کی وڑ باقی تھی وہ عدت میں رہنی تھی کیا کبھی ابیہا باہر کی دنیا پھر دیکھ پائے گی یہی سو چ ابیہا کو کپکپانے کے لئے کافی تھس یہ نا ممکن تھا اب وہ بس سانس لے گی زندگی نہیں جیئے گی اسی سوچ کو لی کر وہ رب سے شکوہ کناہ ہوئی تھی یا اللہ پاک أپ نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا آخر کیا گناہ کیا تھا میں نے ایسا جو اپ نے مجھے اتنی بڑی سزا دیاس پتہ تھا اللہ کے علاوہ وہ کسی سے شکوہ بھی نہیں کر سکتی تھی اپنے ہاتھوں کی لکیروں کو دیکھتے ہی وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دی تھی کیا کبھی ابیہا شاہ ہنس بھی پائے گی کون جانے سوائے اس پاک کے وہ کبھی کیا انسا ن کو اکیلا چھوڑتا ہے جو ستر ماؤں سے زیادہ انسان سے محبت کرتا ہے.........
... ‏راہ ِ ہَستی کے اِس چلتے سفَر میں
‏تُمہاری یَاد کا سَایہ بُہت ہے ...

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!