Sabeel by Umme Umair NovelR50653 Last updated: 28 April 2026
Rate this Novel
Sabeel (Episode 01)Sabeel (Episode 02)Sabeel (Episode 03)Sabeel (Episode 04)Sabeel (Episode 05,06)Sabeel (Episode 07)Sabeel (Episode 08)Sabeel (Episode 09)Sabeel (Episode 10)Sabeel (Episode 11,12)Sabeel (Episode 13)Sabeel (Episode 14)Sabeel (Episode 15)Sabeel (Episode 16)Sabeel (Episode 17)Sabeel (Episode 18,19)Sabeel (Episode 20)Sabeel (Episode 21)Sabeel (Episode 22)Sabeel (Episode 23,24)Sabeel (Episode 25)Sabeel (Episode 26)Sabeel (Episode 27)Sabeel (Episode 28)Sabeel (Episode 29)Sabeel (Episode 30)Sabeel (Episode 31)Sabeel (Episode 32)
Sabeel by Umme Umair
اپنی ہی دھن میں گم سفید لٹھے کو زیب تن کئے ہوئے وہ بہت پروقار لگ رہا تھا ۔۔ دھیرے دھیرے چلتا ہوا اپنی بائیک تک آیا اور جیسے ہی پہلی کک لگائی ٹھنڈا یخ پانی اسکو سر سے پاوں تک گیلے ہونے کا احساس دلا چکا تھا ۔۔۔
لش لش کرتی پشاوری چپل میں بھی پانی اپنا رستہ بنا چکا تھا اور جیسے ہی بائیک سے اتر کر قدم گھر واپسی کے لیئے بڑھائے تو کھڑپ کھڑپ شلپ شلپ کی دردناک صدائیں گونجیں ۔۔۔۔
سمجھنے میں صرف 2 سیکنڈ درکار تھے کہ دشمن داخلی ہی ہے ،جبکہ خارجی دشمن اتنی دیدہ دلیری کا مظاہرہ نہیں کرتے وہ بھی دن دہاڑے ۔۔۔۔۔
گردن کو ہلکی جنبش دے کر ذرا سا اوپر کیا تو دشمن اول بہت پرجوش انداز سے دونوں ہاتھ لہرا رہی تھی ۔۔۔
دل میں ایک کسک اٹھی اور میٹر گھومنا شروع ہو گیا ۔۔۔
تم لومڑی آج تو میرے ہاتھوں سے زندہ نہیں بچو گی ۔۔
حد میں رہو گیدڑ صاحب اگر ایک قدم بھی آگے بڑھایا تو اس سے بھی المناک نتائج ملیں گے ۔۔۔
دھمکی اور وہ بھی مجھے ۔۔ شکل دیکھو اپنی ذرا ۔۔
چوہیا پہ پیوند ہوئی ہوئی ہو ۔۔۔
بالائی منزل سے بھی مسلسل مذاکرات جاری و ساری تھے ۔۔۔
چلو دل کی بھڑاس نکال لو آخر مظلوم جو ٹھہرے لیکن ایک بات کان کھول کر سن لو جو لوگ اللہ کی بنائی گئی چیزوں سے نقص نکالتے ہیں انکو اردو زبان میں گناہ گار بولا جاتا ہے ۔۔۔۔ آگے تمھاری مرضی ۔۔
لہذا غصہ ٹھنڈے شربت کی طرح پی جاوء اور اندر جا کر دوسرے کپڑے پہن لو !! صرف 5منٹ لگیں گے ۔۔
ویسے تمھیں یاد ہوگا چند دن پہلے تم نے جو نقلی سانپ پھینک کر مجھے ہراساں کیا تھا یہ اسی کا بدلہ ہے ۔۔
میں بھی حساب کتاب برابر رکھنے کی ہی قائل ہوں ۔۔اب جاوء اچھے بچوں کی طرح!!! مع السلام ۔۔۔۔(سلامتی کے ساتھ )۔۔۔۔۔
انس کا چہرہ شدید غصے سے لال ہو رہا تھا ۔ فورا جمپ لگا کر سیڑھیوں کی طرف لپکا، جیسے ہی پاوں دوسرے زینے پر رکھا پھسل کر دھڑام سے نیچے ۔۔۔
رانی کا ہنس ہنس کر برا حال ہو رہا تھا۔۔ زینہ علینہ آ جاوء پیاریو !! ہمارے مرد مجاہد پردیسی حوالدار صاحب نے کلابازی لگائی ہے ۔۔۔ اس بار کی چھٹیاں ضرورت سے زیادہ مہنگی پڑ گئیں حوالدار صاحب!!!
انس کڑے تیوروں سے رانی کے اوپر آگ برسا رہا تھا جبکہ رانی کی کھی کھی مسلسل گونج رہی تھی ۔۔
شور سن کر سلطانہ بیگم(انس کی والدہ) بھاگیں ۔۔
ہائے اللہ میرے جگر کے ٹکڑے کو کیا ہو گیا ؟ ماں صدقے میرے لعل۔۔۔
امی اپنی اس میسنی بھانجی اور بھتیجی عرف لومڑی کو بولیں نیچے آئے اور معافی مانگے یہ سب کیا دھرہ اس چالاک لومڑی کا ہی ہے ۔۔۔
سلطانہ بیگم نے اپنا سر پکڑ لیا ۔۔ انس اور رانی دونوں اپنی عمریں دیکھو اور حرکتیں دیکھو ذرا ۔ اس عمر میں ہمارے تو 2 بچے تھے گود میں ۔۔۔ میں کیسے سمجھاوں تم دونوں نے ناک میں دم کیا ہوا ۔۔۔۔ رانی اوپر منڈیر پرکھڑی کھی کھی اور انس کو منہ چڑا رہی تھی ۔۔۔ رانی بالکل بےخبر تھی کہ امی جان
یہ سارا ماجرا دیکھ چکی ہیں اب رانی کا بازو اور انکا زور دار دھکا دونوں بڑے فٹ جا رہے تھے ۔۔ امی نے زور سے بازو کو دبوچا اور سیڑھیوں کی طرف لے آئیں ۔۔
امی پلیز ایک منٹ وہ میں نے نیچے والے زینوں پہ مسلا ہوا کیلا گرا دیا تھا تو ادھر بہت پھسلن ہے ۔ پہلے مجھے وہ دھونے دیں ۔۔ رانی نے معصومیت کے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے شرافت کا لبادہ اوڑھ لیا ۔۔۔
چار و نا چار مانجا(سخت تنکوں والا جھاڑو) اور ایک بالٹی پانی کی لے کر دھلائی شروع کر دی جبکہ دشمن اس پر سوز منظر سے کافی لطف اندوز ہو رہے تھے ۔۔۔۔
گلا کھنکار کر امی جان ذرا میرا وہ دوسرا لٹھے کا سوٹ نکال دیں جسکی کلف اچھی سی لگی ہے، ہماری رانی صاحبہ ابھی استری کے فرائض نبھانے سے بھی گریز نہیں کریں گی چونکہ یہ سب کیا دھرا انکا ہے تو انکو اپنے کئے کا کچھ تو اجر ملنا چاہئے ۔۔
کیا خیال ہے جھانسے کی رانی صاحبہ؟؟؟
انس نے چڑانے والا انداز اپنایا ۔۔۔
گینڈے دور رہو !! رانی نے غصے سے دانت پیسے ۔۔
اوپر سے آواز آئی رانی اپنے کام پر دھیان دو اور خبردار جو تم نے میرے بچے کے ساتھ منہ ماری کی تو !!
امی یہ بچہ ہے یا گینڈا ہے ؟؟؟ دل ہی دل میں تلملائی ۔۔
ابھی دھلائی کے بعد فورا انس کے کپڑے استری کرو، ہاتھ تیز چلاوء ، امی 2 زینے اوپر کھڑی ہدایات جاری کر رہی تھیں ۔۔ امی جان آپ بےفکر ہو جائیں میں کر دوں گی ۔۔۔۔ جبکہ سلطانہ بیگم اندر جاچکی تھیں ۔۔
امی کے واپس جاتے ہی رانی اپنے اصلی روپ میں لوٹ آئی ۔ اور یہ تم میرے سر پر کیوں سوار ہو ؟! شکل گم کرو ادھر سے ۔۔
تمیز کے ساتھ بات کیا کرو مجھ سے !!!
آخر کو ٹھیکرے کی منگ(بچپن کی مانگ ) ہو ۔۔
سنتے ہی رانی کو تو پتنگے لگ گئے
نہ نک تے نا ناساں!!! اپنڑیاں ناساں ویکھ انس تے فیر گل کر میرے نال!!!
رانی نے لال بھبھوکا چہرے سے انس کو لتاڑا ۔۔۔۔۔
زہر لگتی ہو جب اس لہجے میں بات کرتی ہو مجھ سے ۔۔ ایسے لگتا ہے کہ کسی پرائمری فیل 55سالہ عورت سے بات کر رہا ہوں ۔۔۔
تے فیر کس نے دعوت دتی اے میرے نال گل کرن دی؟!
میں تمھیں آخری دفعہ بول رہا ہوں لہجہ درست کر لو اپنا ورنہ میرے سے برا کوئی نہیں ہوگا ۔
