Raah E Zest Ho Tum By Yumna Writes Readelle 50365 Raah E Zest Ho Tum (Episode 11)
Rate this Novel
Raah E Zest Ho Tum (Episode 11)
Raah E Zest Ho Tum By Yumna Writes
ڈنر خوشگوار ماحول میں کیا گیا ۔۔۔۔ہلکی پھلکی باتوں کے دوران وہ لوگ واپسی کے لیے نکلے ۔۔۔گاڑی میں بیٹھتے ہی ابرش کو کال آگئی ۔۔۔۔زاوی خاموشی سے ڈرائیو کر رہا تھا اور ایک نظر ابرش پر ڈالتا جو مکمل طور پر بات کرنے میں مصروف تھی ۔۔۔۔گھر آتے ہی وہ سیدھا اپنے روم میں چلی گئی ۔۔۔ذاویار لوک چیک کرتے روم کے قریب آیا ڈور نوک کرنے کے بعد روم میں قدم رکھا ۔۔۔۔
چینج کرلیا آپ نے اندر آتے ہی اُسنے پوچھا لیکن اُسے بیڈ پر بیٹھا روتا دیکھ وہ جلدی سے اسکے قریب گیا
ابر کیا ہوا میری جان وہ اُسکے پاس آتا پریشانی سے پوچھنے لگا
جسنے تھوڑی دیر میں ہی رو کے اپنی آنکھیں سجها لی تھی لمبی گھنی نم پلکیں اور چھوٹی سی ناک رونے کی وجہ سے سرخ ہو گئی تھی ۔۔۔۔
اسے دیکھتے ہی وہ اور تیزی سے رونے لگی اور اُسکے سینے سے لگ گئی ۔۔۔۔
ابر کچھ بتائیں تو ہوا کیا ہے ۔۔۔میری کوئی بات بری لگی ہے تو بتائیں پلیز ،،
لیکن اس طرح روئے نہیں مجھے تکلیف ہو رہی ہے زاویار نے اُسکا چہرہ ہاتھوں میں لیتے اُسکے آنسو صاف کیے۔بتائیں مجھے کیا ہوا ہے ؟؟
محبت سے بچوں کی طرح اُسے پچکارتے پوچھا،
زاوی ” اُسکا نام لیتے وہ بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ۔۔۔۔
ابر میری جان ایسے تو مت کریں پلیز یار ۔۔۔۔
اسنے اُسکا چہرہ ہاتھوں میں لے کر اُسکی نم آنکھوں پر لب رکھے اُسکے سرخ رخصاروں سے آنسو صاف کرکے لب رکھے یہ سب ایک غیر اردی عمل تھا ۔۔۔۔
ابرش اُس کے عمل سے ایک دم گبھرا کر اُس سے دور ہوئی اور اُسے شرمندگی نے آ گھیرا کے کیوں وہ اُسکے اتنے پاس گئی ۔۔۔۔
بتائیں مجھے کیا ہوا ہے ابر زاویار نے اس سے محبت سے پوچھا ۔۔۔
آپ تو اپنی فرینڈ سے بات کر رہی تھی پھر کیا ہوا اچانک “
ذاوی جس فرینڈ کی برتھڈے پارٹی پر میں نہی گئی تھی اُسکی کال تھی پہلے بھی وہ مجھ سے ناراض تھی کے میں کیوں نہیں آئی ۔۔۔۔
اب اسنے مجھے کہا کے وہ سب مری ٹرپ پر جا رہی ہیں بوائز اور گرلز مل کر جا رہے ہیں میں نے بابا سے پوچھا تھا لیکن بابا نے انکار کر دیا میں نے اُسے بتایا کہ میں آپکے ساتھ نہیں آ سکتی بابا نے اجازت نہیں دی اور ویسے بھی وہاں لڑکے بھی ہونگے تو میں نہی آ سکتی۔
میں نےاُسے سمجھایا کے گناہ ملتا ہے نہ محرم کے سامنے جانے کا اور اکیلے اتنی دور جانا ٹھیک بھی نہی اپنی فیملی کے ساتھ پلان بناؤں یاں پھر صرف ہم لڑکیاں چلے جائیں گی جب میں آؤنگی اور ویسے بھی تنگ لباس میں اس طرح باہر نکلنا اچھی بات نہی ۔۔۔۔
وہ روتے ہوے ہچکیوں سے اُسے ساری بات بتانے لگی
تو اسنے میری اتنی انسلٹ کی ۔۔مجھے کہا کہ آپ نے مجھے اپنی طرح کا جاھل اور تنگ نظر بنا دیا ۔۔۔۔اور کہا کے وہ اب مجھ سے کبھی بات نہی کرے گی میری سوچ مڈل کلاس ہے اور میں زیادہ اسلامی بہن نہ بنوں،،مولانی کہتی اُسنے فون بند کر دیا۔
روتے ہوے ہچکیوں سے اسنے اُسے ساری بات بتائی
زاوی آپ نے بھی تو یہی کہا تھا جو میں نے اُسے کہا مجھے تو سمجھ آ گئی تھی آپکی بات اُسے کیوں نہیں آئی “
وہ سوں سوں کرتی زاویار کو حفا نظروں سے دیکھتی بولی
میری بات اسنے تو الٹا میری انسلٹ کردی اور مجھ سے دوستی بھی ختم کردی
اسنے زاویار کو دیکھ کر روتے ہوئے سوال کیا “
یہاں آئیں میرے پاس ۔۔۔۔
زاویار نے اُسے کمفرٹر دے کر اُسکے گرد بازو کا حصار بنایا اور اُسکے بالوں میں اُنگلیاں پھیرنے لگا ۔۔۔۔
پہلی بات تو یہ کے آپکو ہمیشہ اپنے دوست اچھے بنانے چاہيے کیوں کے آپکی شخصیت آپ کے دوستوں سے جانی جاتی ہے ۔۔۔۔
اور رہی بات کے اُسے آپکی بات سمجھ کیوں نہی آئی وہ اسلئے کے وہ سمجھنا ہی نہی چاہتی وہ ابھی پیسے اور طاقت کے نشے میں ہے
نہیں جانتی کے شیطان انکے ساتھ موجود ہے وہ بس دنیا کی رنگینیوں میں مست ہیں اللہ نے چاہا تو ضرور وہ ایک دن اُنکی طرف پلٹے گي
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ دنیا کی زندگی دھوکہ ہے ۔۔۔۔اور ویسے بھی اللہ جسے چاہتا ہے اُسے ہدایت دیتا ہے آپکو میری بات اسلئے سمجھ آئی کیوں کے اللہ نے آپکو اس گناہ سے بچانا تھا ۔۔۔اللہ آپکو اپنے قریب کرنا چاہتا تھا ۔جب اللہ تعالٰی کسی بندے کو اپنی طرف کرنا چاہتے ہیں تو اُسے ہدایت دیتا ہے ۔۔۔
قرآن پاک میں ارشاد ہے
اَللّٰهُ يَجۡتَبِىۡۤ اِلَيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ
(سورۃ شورٰی پارہ 25 آیت نمبر 13)
ترجمہ : “اللہ جسکو چاہتا ہے چن کر اپنی طرف کھینچ لیتا’ ہے ۔
اللہ نے آپکو گناہ سے بچانا تھا اسلئے اپنی طرف کرلیا
اور آپکو میری بات سمجھ آئی ۔۔۔۔آپکی دوست کو اسلئے سمجھ نہی آئی کے وہ چاہتی ہی نہی اللہ کی طرف آنا ۔۔۔۔اور ویسے بھی خدا رسی دراز کرتا ہے اس طرح کے لوگوں کی جو اُس سے دور رہتے ہیں ۔۔۔۔انشا اللہ خدا نے چاہا تو ایک دن وہ بھی آپکی بات سمجھ جائے گی ۔۔۔آپ اُنکے لیے دعا کریں اللہ اُنھیں ہدایت دیں ۔۔۔۔اور ہم سب کو تمام اُن کاموں سے بچائے جو وہ ناپسند کرتا ہے (آمین)
ذاویار نے محبت سے اسکی جانب دیکھتے بولا
تو زاوی اللہ جی تو مجھ سے ناراض ہونگے کیوں کے میں بھی تو ایسے ہی جاتی تھی نہ یونی اسنے پریشانی سے پوچھا ۔
زاویار نے آیت پڑهی
وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّاٰتِنَا-
(اور ہماری بُرائیاں ہم سے دُور کر دے۔)
اِلٰہی آمین،ثُم آمین
انسان خطا کا پتلا ہے ابر اور
میری جان اللہ تعالیٰ آپ سے ناراض نہی ہونگے کیوں کے جب ہم گناہ کرتے ہیں اور ہمیں علم نہیں ہوتا کے اس چیز کا گناہ ہے تو اللہ تعالی معاف کر دیتا ہے اور ویسے بھی آپ اللہ سے معافی مانگیں ۔۔۔خدا کی ذات معاف کرنے والی ہے ۔۔۔ ہر انسان مسلمان پیدا ہوتا ہے یہ ہم لوگ ہوتے ہیں جو اُسے سنی ،،،،شیعہ اور یہودی بناتے ہیں اللہ پاک نے سب کو ایک جیسا پیدا کیا ہے
کوئی نیک اور فرمابردار نہی پیدا ہوتا یہ خدا کا کرم ہے کے وہ آپکو اپنی طرف کھینچ لایا
۔حدیث مبارکہ میں ہے
(ایک شخص جو ساری زندگی نیک اعمال کرتا رہتا ہے اور آخر میں کچھ ایسا کام کر دیا جس سے خدا نے منع کیا ہے تو وہ جہنم میں جائیگا ۔۔۔اور ایک شخص نے ساری زندگی گناہ کیے اور آخری وقت میں کچھ ایسا عمل کر دیا جو اللہ کے نزدیک بہت پسندیدہ ہے تو وہ سیدھا جنت میں جائیگا )
” خدا اپنے بندے کو کبھی اکیلا نہی چھوڑتا بندہ جب جب اُسے پکارتا ہے وہ اُسکی سنتا ہے وہ تو معاف کرنے والی ذات ہے اور اگر کبھی آپکو لگے کے خدا ناراض ہے تو اس سے رو رو کر معافی مانگیں دعائیں مانگیں۔۔۔سجدے کریں خدا بہت رحیم ہے اپنے بندے کو کبھی اکیلا نہی چھوڑتا
اسکا مطلب اللہ جی مجھ سے ناراض نہی ہیں زاوي اسنے چمکتی نم آنکھوں سے پوچھا ۔
زاویار نے اُسکی طرف دیکھتے آیت پڑی
وَاَنَّهٝ هُوَ اَضْحَكَ وَاَبْكٰى۔
(اوریہ کہ وہی ہنساتا ہـے اور رُلاتا ہـے۔)
سورة النجم،آیت ٤٣(43)
۔۔۔جی میری جان اللہ آپ سے خوش ہیں اسی لیے تو آپکو نماز کی توفیق دی ۔۔۔اسلئے تو آپکو اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل کیا ۔۔۔۔خدا کے قائم کی گئی حدود پر عمل کرنے سے خدا خوش ہوتا ہے ۔۔۔ابرش بہت انہماک سے اُسکی باتیں سن رہی تھی آپ اتنی پیاری باتیں کیسے کر لیتے ہیں زاوی؟؟..
وہ بڑے اشتیاق سے اسکے قریب ہوتی بولی
کیوں کے جو باتیں میں آپکو بتاتا ہوں وہ اللہ اور اُسکے رسول کی ہیں اور یہ باتیں خوبصورت اور اچھی ہی ہوتی ہیں اسنے مسکراتے ہوئے کہا
چلیں میرے ساتھ یہ دعا پڑھیں،
اور دعا پڑھ کر اُسے سنائی
یَا مُقَلّبَ القُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلَی دِیْنِكَ
ترجمہ:
اے دِلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو دین پہ ثابت قدم رکھنا ۔
الٰہی آمين،ثُم آمین
زاوی مجھے بھی یہ دعا یاد کروائیں۔۔۔۔۔جی ضرور لیکن صبح ابھی بہت لیٹ ہو گئے
۔۔۔۔۔۔۔چلیں اب سو جائیں صبح مجھے بھی جانا ہے ۔۔۔۔ابرش اُسکے سینے پر سر رکھ کر آنکھیں موند گئی ۔۔۔۔۔۔
