Meri Mohabbat Ho Tum By Iqra Sheikh Readelle50201 Last updated: 28 August 2025
No Download Link
Rate this Novel
Meri Mohabbat Ho Tum
By Iqra Sheikh
'" مشال کے گھر سے نکل کر اسکا رخ اب بس اسٹینڈ کی طرف تھا مسز ناز اور مشال نے بہت ضد کی وہ اسکو ڈرائیور کے ساتھ بھیج دیں گے مگر وہ انکو انکار کر گئی تھی اسکو کار سے آنے جانے کی عادت نہیں تھی اور نہ وہ ایسی عادت ڈالنا چاہتی تھی وہ اپنی اس زندگی میں بہت خوش تھی اپنے بابا کے ساتھ کبھی مشال کی گاڑی اور اسکا گھر اسکا لائف سٹائل دیکھ کر وہ احساس کمتری کا شکار نہیں ہوئی تھی وہ اپنا حجاب صحیح کرتی تیز تیز قدم اٹھاتی آگے بڑھ رہی تھی مشال کے ساتھ باتیں کرتے وقت کا انداز ہی نہیں ہوا تھا آسمان پر اب کہیں کہیں تارے نظر آنے لگے تھے وہ تیزی سے قدم آگے بڑھا رہی تھی جب اسکو لگا کہ کوئی اسکا پیچھا کر رہا ہے یہ احساس آتے ہی اسکے ہاتھ پیروں میں کپکپاہٹ سی شروع ہو گئی تھی اس نے اپنے قدم مزید تیز کئے تھے مڑ کر دیکھنے کی اس میں ہمّت نہیں تھی وہ ابھی کچھ قدم آگے ہی چلی تھی کہ جب کسی نے پیچھے سے آکر اسکے منہ پر ہاتھ رکھا اور اسکو اپنے ساتھ کھینچتا ہوا کار کی پچھلی سائیڈ پر ڈالتا دروازہ بند کرکے خود بھی بیٹھ چکا تھا یہ سب اتنی جلدی ہوا کہ مہرہ کچھ نہیں کر پائی تھی یہاں تک کہ اسکا حجاب بھی کھل کر سڑک پر گر چکا تھا اور بال پونی سے آزاد ہو گئے تھے ' '" کون ہیں آپ اور مجھے کہاں '' وہ جب سمبھل کر پلٹی تھی اور اس سے پہلے کہ مزید اور کچھ کہتی اپنے برابر بیٹھے شخص کو دیکھ کر اسکا باقی کا جملہ منہ میں ہی رہ گیا تھا '" وہی نقاب کے پیچھے چھپی گہری کالی آنکھیں وہ بھولی نہیں تھی '" Did You Miss me My DARLING? ڈیوڈ کی بھاری آواز کار میں گونجی جو مہرہ کے خوف میں اضافہ کر گئی تھی '" آج وہ پھر سے کسی کے جسم سے اسکی سانسیں ختم کرنے جا رہا تھا جب اسکی نظر سڑک پر چلتی مہرہ پر پڑی اسکو دیکھ کر ایک دلکش مسکراہٹ نے اسکے ہونٹوں کو چھوا تو وہ اپنی کار کی سپیڈ کم کرتا اسکا پیچھا کرنے لگا پھر موقع دیکھ کر کم رش والی جگہ پر کار کو روک کر اسکو اپنی گرفت میں لے چکا تھا مگر اس بیچ اپنے چہرے کو ماسک کے پیچھے چھپانا نہیں بھولا تھا '" کیوں کر رہے ہو تم یہ سب آخر تمھیں مجھے پریشان کر کے کیا ملتا ہے ? وہ اپنے خوف سے کانپتے وجود کو اسکی پہنچ سے دور کرتی کھڑکی سے جا لگی تھی سلکی براؤن بال چہرے پر بھکرے ہوئے تھے جبکہ دوپٹہ بےترتیب سے ایک کندھے پر پڑا تھا ڈیوڈ گہری نظروں سے اسکا جائزہ لے رہا تھا '" اگر تمھیں لگتا ہے کہ یہ تھوڑا سا فاصلہ اور یہ چھوٹی سی کار تمھیں مجھ سے بچا سکتی ہے تو تم غلط سوچ رہی ہو " وہ اسکی بات کو مکمل نظر انداز کرتا اسکے دور جانے پر مذاق بنا رہا تھا جبکہ مہرہ ڈری سہمی سی اسکی آنکھوں میں دیکھ رہی تھی وہ صحیح تو کہہ رہا تھا وہ اسکی پہنچ سے دور نہیں تھی '" دیکھو مجھے جانے دو ورنہ میں چلاؤ گی " اس نے اپنی طرف سے معصوم سی دھمکی دی تھی جبکہ وہ خود بھی جانتی تھی کہ شیشے بند ہونے کی وجہ سے اسکی آواز کار سے باہر نہیں جا سکتی ہے مہرہ کو ایک لمحے کے لئے مہرہ کو لگا کہ جیسے اسکی آنکھیں مسکرا رہی ہو اسکو یوں ہی خاموش دیکھ کر مہرہ نے اپنی بات پر عمل کرنے کے لئے جیسے ہی منہ کھولا تو ڈیوڈ تیزی سے اسکی دونوں ٹانگوں کو کھینچ کر اسے سیٹ پر لٹا چکا تھا اسکے اس عمل پر مہرہ گھبرائی تھی '" چلاؤ زور سے چلاؤ مگر اسکے بعد میں جو تمہارے ساتھ کرونگا جسکو کرتے وقت ڈارلنگ میں کافی انجوۓ کرونگا یقیناً وہ تمھیں پسند نہیں آئے گا '' وہ اس پر جھکتا ہوا اپنے اور اسکے بیچ باقی کا فاصلہ بھی مٹا چکا تھا '" پلیز مت کرو میں نہیں چلاؤ گی بس جانے دو مجھے " جب اس نے ڈیوڈ کا ہاتھ کا لمس اپنی ٹانگوں پر محسوس کیا تو مہرہ بےبسی سے بولی آنکھیں نم ہوئی تھی '" میری پوری کوشش رہتی ہے کہ میں اپنی حد پار نہ کروں مگر کچھ تو خاص ہے تم میں " اسکی نظریں پھر سے مہرہ کے ہونٹوں پر آ ٹھہری تھی وہ مکمل اسکی گرفت میں تھی اپنے دل کی خوائش پوری کرنے سے کون تھا جو اسے روک سکتا تھا خود مہرہ بھی نہیں یہ سوچ آتے ہی وہ اسکے چہرے کے اوپر جھکا اور اپنا چہرہ اسکے بالوں میں چھپا گیا تھا '" یہ کیا کار رہے ہو پیچھے ہٹو " اسکے خود سے اتنے قریب دیکھ کر مہرہ نے پوری طاقت سے اسکو دور دھکیلا تھا اس چکر میں ڈیوڈ کا ماسک بھی تھوڑا سا ہٹ چکا تھا جسکو اس نے مہرہ کی نظر پڑنے سے پہلے ٹھیک کیا تھا '" بہت جوش ہے تم میں مگر یہ مت بھولو میں دو منٹ میں تمہارا یہ جوش ختم کڑ سکتا ہوں "' وہ مہرہ کو کندھوں سے تھام کر اپنے قریب بیٹھاتا ہوا بولا تھا مہرہ کی آنکھیں آنسو سے بھری ہوئی تھی اور پہلی بار ڈیوڈ کو کسی کا رونا پسند نہیں آیا تھا "' تم آخر مجھ سے کیا چاہتے کیا ہو کیوں نہیں بتاتے جینا حرام کر دیا ہے تم نے میرا "' وہ تھک چکی تھی روز روز کے اس کھیل سے '" اصل جینا حرام تو تمہارا تب ہوگا جب تم میری چاہت میری خوائش کو پورا نہیں کروگی اور میری چاہت کیا ہے ڈارلنگ یہ بہت جلد بتا دونگا تمھیں " اس بار وہ اپنی پسندیدہ جگہ اسکے ہونٹ کے نیچے موجود تل کو چھوتا ہوا بولا جبکہ اسکے الفاظ میں چھپی تپیش کو محسوس کر کے مہرہ کو اپنے آس پاس خطرے کی گھنٹی بجتی ہوئی محسوس ہوئی تھی تو اس نے اپنے کا رخ موڑ لیا تھا '" جاؤ یہاں سے اس سے پہلے کہ میں اپنا ارادہ بدل لوں"' وہ اس بار سیدھا بیٹھتا ہوا بولا اور مہرہ اسے تو اجازت ملنے کی دیر تھی تیزی سے اس نے کار کا دروازہ کھولا تھا حیرت کی بات یہ تھی کہ وہ آرام سے کھل بھی گیا تھا مطلب اگر وہ پہلے کوشش کرتی تو بھاگ سکتی تھی " وہ کار میں آرام سے بیٹھا اسکو کار سے نکلتا اور پھر سڑک سے اپنا حجاب اٹھاتا دیکھتا رہا جب تک وہ اسکی نظروں سے دور نہیں ہوئی وہ ایسے ہی بیٹھا رہا پھر پچھلے سیٹ سے اٹھ کر ڈرائیوانگ سیٹ پر آ بیٹھا تھا " 🍁🍁🍁🍁 (جاری ہے )
