Be Inteha By Iqra Sheikh Readelle50203

Last updated: 30 August 2025

73.8K
25

Be Inteha

By Iqra Sheikh

“”کوئی ہے ?
کوئی مجھے یہاں سے باہر نکالو میری مدد کرو پلز ..
“صبا کب سے چلائیں جا رہی تھی اپنی مدد کے لئے پکار رہی تھی مگر سب بی اثر کوئی وہاں ہوتا تو اسکی مدد کرتا
پر وہ اس وقت جہاں موجود تھی وہاں کوئی اسکی مدد کرنے والا نہیں
“عشل آ جاؤ پلز میری ہیلپ کرو مجھے یہاں سے باہر نکالو ..
“وہ ایک بار پھر سے بولی تھی
“ایک تو انجان جگہ اپر سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا کمرہ اسکے خوف کو بڑھانے کے لیے کافی تھا
“اسکی سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیسے آ گئی تھی شام عشل کے جانے کے بعد کچھ دیر تو وہ ایسے ہی بیٹھی رہی تھی اور سوچتی رہی تھی کہ اب اسکو آگے کیا کرنا چاہئے
“پھر جب کچھ سمجھ نہیں آیا تو وہ تھک ہار کر پھر سے لیٹ گئی تھی ہر کچھ ہی دیر بعد نیند کی وادیوں میں بھی اتر گئی اسکو کچھ پتہ نہیں چلا تھا کہ اسکے ساتھ کیا ہو رہا ہے
“اور اب جب اسکو ہوش آیا تو خود کو ایک اندھیرے کمرے میں ایک کرسی پہ بیٹھا ہوا پایا تھا اسکے دونوں ہاتھوں کو سختی سے باندھا گیا تھا
اسکے پہلے تو کچھ سمجھ نہیں آیا کہ اسکے ساتھ کیا ہو رہا ہے جب دماغ پوری طرح بےدار ہوا تو خوف سے اسکی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی تھی
“اور بس جب سے وہ اپنی ہیلپ کے لیے آواز دے رہی تھی مگر کسی تک اسکی آواز شاید جا نہیں رہی تھی اسکی یہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ آخر اسکو یہاں کیوں لایا گیا ہے
“کوئی مجھے بتاتا کیوں نہیں ہے کیوں لایا گیا ہے مجھے یہاں?
وہ ایک بار پھر سے چیخی تھی
تبھی روم کا دروازہ کھلا اور بند ہوا اور کوئی اندر داخل ہوا تھا ہلکی سی روشنی پورے کمرے میں پھیل کر ختم ہوئی تھی ..
“کوئی چلتا ہوا اس تک آ رہا تھا وہ اسکے قدموں کی آواز اس خاموشی میں آرام سے سن سکتی تھی
“کون ہو تم اور کیا چاہتے ہو مجھ سے?
وہ ایک بار پھر ہمت کرتے ہوئے بولی آخر کون تھا اور کیوں لایا گیا ہے اسکو یہاں..
“مگر سامنے والے نے اسکی بات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھا تھا
“آخر تم مجھے بتاتے کیوں نہیں ہو کہ مجھے یہاں پر کیوں لایا گیا ہے …
“”اس بار وہ اپنے خوف اور گھبراہٹ پر قابو پاکر حلق کے بل چلاتے ہوئے اپنے سامنے کھڑے شخص کو دیکھا جسکی وہ صرف آنکھیں ہی دیکھ پا رہی تھی …
“”وہ اس وقت جس کمرے میں موجود تھی وہ کمرہ پورا اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا پر کھڑکی سے آتی روشنی کی وجہ سے وہ اپنے سامنے موجود شخص کی آنکھیں دیکھ رہی تھی جسکی آنکھ سے اپر سے پیشانی تک ایک نشان تھا جو اسکی آنکھوں کو اور خطرناک بنا رہا تھا…
“اسکی بات سن کر وہ دو قدم آگے بڑھا تھا جس وجہ سے اسکا چہرہ اب مکمل اندھیرے میں چھپ گیا تھا..
“تمہیں سنائی نہیں دے رہا ہے میں کیا …..
“شش…مجھے عورتوں کا اونچی آواز میں بات کرنا بلکل پسند نہیں ہیں
..وہ اسکا جبڑا سختی سے پکڑتا ہوا بولا تھا جس سے اسکا باقی کا جملہ منہ میں ہی رہ گیا تھا.
“اور رہی بات کہ تمھیں یہاں کیوں لایا گیا ہے تو بےفکر رہو جلد ہی معلوم ہو جائے گا یہ بھی ..
ڈی کے نے ایک جھٹکے سے اسکے چہرے کو اپنی پکڑ سے آزاد کیا تھا ..
“سر بشر آپ سے ملنا چاہتا ہے بہت ضروری بات کرنی ہے اسکو آپ سے .
“وہ ابھی کچھ کہنے ہی والا تھا جب دروازہ کھلا تھا اور اسکا آدمی اندر آیا ..
“اسکے دروازہ کھولنے سے ایک دم سے روشنی صبا کے چہرے پر پڑی تھی اور اب اسکا چہرہ ڈی کے سامنے تھا پر اسکی دروازے کی طرف پیٹہ ہونے کی وجہ سے صبا اسکا چہرہ نہیں دیکھ پائی تھی.
جب سے وہ یہاں لائی گئی تھی ڈی کے نے پہلی بار اسکا چہرہ دیکھا تھا یا اس نے دیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی تھی
اسکو عمر کی بات بلکل سچ لگی تھی وہ شکل سے بلکل بھی ایسی لڑکی نہیں لگتی تھی..
“ٹھیک ہے تم میرے آفس میں بھیج دو میں آ رہا ہوں ..
وہ ایک نظر صبا کے چہرے کو دیکھتا اپنے آدمی کی طرف مڑا تھا
اور اسکے جانے کے بعد وہ بھی لمبے لمبے ڈگ بھرتا باہر چلا گیا تھا..
“جبکہ اسکے جانے کے بعد وہ پھر سے چیختی رہ گئی تھی””
💞💞💞

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Categories: Innocent Heroine Love Story Based Romance Romantic Urdu Novel Rude Hero urdu novels
Tags: Innocent Heroine Romantic Love Story romantic urdu novel Romantic Urdu Novels