Ishq E Junoon By Iqra Sheikh Readelle50202 Last updated: 29 August 2025
No Download Link
Rate this Novel
Ishq E Junoon
By Iqra Sheikh
,, حسن مجھے اب تک یقین نہیں ہو رہا ہے یاسر تمہارے ساتھ ایسا کر سکتا ہے ,, ,, تم دونوں تو دوست نہیں بھائی جیسے تھے .. ,, نمرہ بےیقینی سے حسن کی طرف دیکھ رہی تھی ,, جو کچھ بھی انہیں حسن نے بتایا اس سب پہ یقین کرنا انکے لئے بہت مشکل تھا ,, ,, تم یہ سب جان کر اتنی حیران ہو رہی ہو یہ سوچو اس وقت مجھ پر کیا گزر رہی ہوگی تم اس بات کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتی ہو ,, ,, مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں بلکل تنہا ہو گیا ہوں ایسے جیسے کچھ باقی نہ رہا ہو ,, ,, حسن کے لہجے میں گہرا دکھ تھا ,, ,, انہیں یاسر سے اس طرح کی بلکل امید نہیں تھی , ,, یہ سب برداشت کرنا انکے بس سے باہر تھا اس لئے آج وہ نمرہ کے پاس آئے تھے اپنا دکھ باٹنے ,, ,, نمرہ انکی بیوی کی بہت اچھی دوست تھی اپنی بیوی کی موت کے بعد بھی انہوں نے انسے ملنا نہیں چھوڑا تھا ,, ,, بلکہ انکی بیوی کے انتقال کے بعد نمرہ نے ہی کاوش کی دیکھ بھال کی تھی ,, ,, اور اس شہر میں واپس آنے کے بعد کاوش ان لوگوں کے اور قریب ہو گیا تھا ,, ,, انکی یہی دوستی انکے بچوں میں بھی تھی ,, ,, کاوش نمرہ بیگم کے ساتھ ایشا اور منال سے بھی بہت محبت کرتا تھا ,, ,, بلکہ وہ ان دونوں کو اپنی بہن کی طرح سمجھتا تھا ,, ,, اسی طرح نمرہ کے لئے کاوش بہت عزیز تھا ,, ,, میں آپکا درد سمجھ سکتی ہوں حسن لیکن آپ تنہا نہیں ہیں . اپکا بیٹا ہے جو آپکی پوری دنیا ہے آپکے لئے ,, ,, نمرہ بیگم نے انکو تسلی دینی چاہی تھی مگر وہ یہ بات بہت اچھے سے سمجھ سکتی تھی کہ انکا یہ دکھ اتنی آسانی سے کم نہیں ہونے والا تھا ,, ,, کتنی تکلیف ہوتی ہے جب آپ پر الزام لگایا جائے .. اوو یہ الزام تو بہت بڑا تھا کہ انکی وجہ سے کسی کو موت ہوئی ہے . جبکہ وہ اس معملے میں ہر طرح سے بےقصور تھے,, ,, میں اپنے بیٹے کی وجہ سے ہی تو سب کو برداشت کر رہا ہوں .. خود کو سمبھالا ہوا ہے .. ,,ورنہ میں تو کب کا ٹوٹ چکا ہوتا ,, ,, جانتی ہو نمرہ اس بچے کی آنکھوں میں اپنے لئے نفرت دیکھ کر میرا دل تڑپ اٹھا تھا ,, ,,مجھ بےقصور کو قصوروار بنا دیا ,, ,, صرف اس لئے کہ اپنی غلطی چھپا سکے ,, ,اس بار حسن کی آنکھیں نم ہوئی تھی جبکہ نمرہ اس بار بس خاموشی سے انکی طرف دیکھ کر رہ گئی تھی ,, , , وہ انکا درد سننے کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتی تھی ,, ,, میں نے فیصلہ کر لیا ہے نمرہ .. میں اس بوجھ کی وجہ سے یہاں نہیں رہ سکتا . اس لئے میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں ہمیشہ کے لئے یہ ملک چھوڑ کر جا رہا ہوں ,, ,, انکے اس فیصلے سے نمرہ بیگم حیران ہوئی تھی,, ,, آپ ایسے کیسے جا سکتے ہیں سب کچھ تو یہیں ہے آپکا .. انہوں نے روکنا چاہا تھا ,, ,, نہیں نمرہ میرا کچھ نہیں رہا یہاں جو تھا وہ سب ختم ہو گیا ,, اس لئے اب یہاں رہنے کی وجہ باقی نہیں رہی ہے ,, اب تو ہر رشتے سے میرا دل اٹھ گیا ہے اس لئے مجھے نا روکو .. ,, حسن نے جیسے اپنی بات ختم کی مگر وہ اس بات سے انجان کے دروازے کے پیچھے کھڑے کاوش کو کتنی تکلیف ہو رہی تھی انکی حالت سے .. ,, اور دوسری طرف اسکو یاسر اور اسکی پوری فیملی کے لئے نفرت محسوس ھو رہی تھی .. جن لوگوں نے اسکے باپ کے ساتھ اتنا برا کیا تھا کہ وہ مجبور ہو گیا تھے اپنا ملک چھوڑنے کے لئے .. ,, اور اسکی یہ نفرت وقت کے ساتھ بس بڑھتی ہی چلی گئی تھی ,, 💕💕
