Mehram-e-Raaz by Syeda Shah Readelle 50389

Mehram-e-Raaz by Syeda Shah Readelle 50389 Last updated: 19 November 2025

357.4K
39

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Mehram-e-Raaz by Syeda Shah

شکر ہے تو لپ اسٹک لے آئی نین! خود سے کہتی وہ جلدی سے بیگ سے لپ اسٹک نکال کر لگانے لگی جب اچانک کوئی بری طرح اس سے ٹکرایا تھا اور لپ اسٹک اس کے ہونٹوں کی جگہ گال کو رنگ گئی
آئم ایم سسوری میم...
واٹ ڈا....دیکھ کر نہیں چل سکتے! بری طرح سے غراتی وہ پلٹی تھی کے مقابل کا اسکا چہرہ دیکھتے ہی بے ساختہ قہقہ بلند ہوا
ہاؤ ڈئیر یو پہلے میری لپ اسٹک خراب کر دی اور اب ہنس رہے ہو مجھ پر رعنین حیدر نام ہے میرا میں چھوڑوں گی نہیں تمہیں! وہ سرخ انگارہ ہوتی بولی
آئی ایم سوری مسز بٹ آپ بہت فنی لگ رہی ہیں! وہ چاہ کر بھی اپنی ہنسی روک نا سکا
یو...میں تمہیں چھوڑوں گی نہیں! مقابل کی ہنسی اسے مزید سیخ پا کر رہی تھی اس سے پہلے وہ آگے بڑھ کر اس کے سر ہوتی اس کی دوست نے أکر اسے تھاما
رعنین کیا ہو گیا ہے ریلیکس! علینہ نے اسے پیچھے سے پکڑا تھا
ریلیکس کی بچی ان مسٹر کی وجہ سے میرا پورا چہرہ بگڑ گیا! اس کے کہنے پر المان نے بغور اسکا چہرہ دیکھا تھا تیکھے نقوش کی وہ گندمی رنگت کی لڑکی اسے بے حد پرکشش اور پیاری لگی تھی
رعنین چلو یہاں سے تم جانتی نہیں ہو وہ کون ہے! علینہ نے اسے آنکھیں دیکھائیں
ہاں ہاں بتاو زرا میں بھی تو دیکھوں کون ہے یہ!
سوری میم مجھے لگتا ہے آپ کے پاس لڑنے کو بہت فالتو ٹائم ہے لیکن میں لیٹ ہو رہا ہوں! وہ اسے مزید آگ لگاۓ آگے بڑھ گیا کے پیچھے وہ پیر پٹک کر رہے گئی
آڑ یو میڈ رعنین وہ المان ملک ہے یہ یونیورسٹی اس کے ڈیڈ کی ہے کوئی اس سے پنگاہ نہیں لیتا اور تم آتے پی پیچھے پڑھ گئی اس کے...! علینہ کے کہنے پر وہ کچھ خجل سی ہوئی
افف ایک تو یہ سارے بگڑی ہوئی اولادیں امیر باپ کی کیوں ہوتی ہیں؟ وہ سر پیٹ کر رہے بولی
اچھا چھوڑو ہم کلاس میں چلتے ہیں! اس کے گھبرانے ہونے پر علینہ اسے ریلیکس کرنے کو بولی جس پر وہ سر ہلاتی اس کے ساتھ چل دی