Aks by Khanzadi NovelR50491
Last updated: 31 January 2026
Aks by Khanzadi
Novel Code : NovelR50491
اس سے پہلے کہ وہ دروازے تک پہنچتی دروازہ خودبخود بند ہو گیا اور کسی نے اس کا بازو تھام کر اسے پیچھے کی طرف کھینچا۔ اب تو واقعی خوف کے مارے اس کی چیخ نکل گئی اس نے زور سے آنکھیں بند کیں لیکن یہ کیا۔۔۔وہ تو کلاس میں تھی اور سر شایان لیکچر دینے میں مصروف تھے۔ اس کے چیخنے پر سب اس کی طرف متوجہ ہوئے۔سر شایان کتاب ڈائس پر رکھتے ہوئے اس کی طرف بڑھے سب خیریت ہے؟ اس طرح کلاس میں کیوں چیخ رہی ہیں آپ؟ مہک ہکا بکا سی پوری کلاس کو دیکھتی رہ گئی۔میں تو لائبریری میں تھی۔۔۔یہاں کیسے آ گئی پھر؟ وہ منہ میں بڑائی اور اس کے ہاتھ پیر کانپنے لگے۔۔۔دیکھتے ہی دیکھتے اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا اور وہ بینچ پر گر گئی۔
