Wo Humsafar Tha by Aroob Akram NovelR50426 Last updated: 8 December 2025
Rate this Novel
Wo Humsafar Tha Episode 1Wo Humsafar Tha Episode 2Wo Humsafar Tha Episode 3Wo Humsafar Tha Episode 4Wo Humsafar Tha Episode 5Wo Humsafar Tha Episode 6Wo Humsafar Tha Episode 7Wo Humsafar Tha Episode 8Wo Humsafar Tha Episode 9Wo Humsafar Tha Episode 10Wo Humsafar Tha Episode 11Wo Humsafar Tha Episode 12Wo Humsafar Tha Episode 13Wo Humsafar Tha Episode 14Wo Humsafar Tha Episode 15Wo Humsafar Tha Episode 16Wo Humsafar Tha Episode 17Wo Humsafar Tha Episode 18Wo Humsafar Tha Episode 19Wo Humsafar Tha Episode 20Wo Humsafar Tha Episode 21Wo Humsafar Tha Episode 22Wo Humsafar Tha Episode 23Wo Humsafar Tha Episode 24Wo Humsafar Tha Episode 25Wo Humsafar Tha Episode 27Wo Humsafar Tha Episode 28 (Last Episode)
Wo Humsafar Tha by Aroob Akram
بی جان نے گویا زین کے سر پر دھماکہ کیا تھا ۔ جہاں یہ بات باقی سب کے لیے خوشی کا باعث بنی تھی وہیں زین کا منہ حیرت سے کُھلا رہ گیا
"کک۔۔۔۔کیا ! کیا کہا آپ نے ؟" زین نے خود کو تسلی دینے کے لیے پُوچھا کہ شاید اس سے سُننے میں غلطی ہوئ ہو۔
" تمہارا اور نرمین کا رشتہ طے کر دیا گیا ہے ۔ اس اتوار تم دونوں کی منگنی ہے اور نکاح حنین کے آنے کے بعد ہی کیا جائے گا اور رخصتی بھی ۔" بی جان نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا ۔ زین نے اپنے سامنے کھڑی نرمین کو بغور دیکھا ۔ جدید تراش خراش کے کپڑے پہنے ، شولڈر کٹنگ کیے اپنے انداز سے کہیں سے بھی وہ گاؤں کی لڑکی نہیں لگ رہی تھی ۔ زین کے ایسے دیکھنے پر نرمین نے ایک ادا سے اپنے بالوں کو ایک طرف جھٹکا اور ایک عجیب سی مُسکراہٹ اس کے چہرے کو پھیل گئی گویا کہہ رہی ہو کہ آج سے تم میری ملکیت ہو۔ زین کو اس وقت وہ ایک نظر نہ بھائ تھی لیکن وہ خاموش رہا کیونکہ یہ بی جان کی خواہش تھی اور وہ کبھی ان کی حکم عدولی نہیں کر سکتا تھا ۔
