Tujh Sang Naina Laage By Neelam Riasat

Second Marriage |  Childhood Engagement | Cousins Based | Comdey | Romantic Novel 

” سُنو ! مجھے درد ہو رہی ہے ۔ اُٹھ جاؤ!”
اُس نے کہا تو مگر ابسام کی نیند میں خلل نہیں آیا ۔
اس دفعہ اُس نے ہاتھ بڑھا کر ابسام کا شانہ زور سے ہلایا ۔
” گھر جانا ہے ۔۔۔۔ اُٹھو ۔۔۔۔ !! ۔۔”
اب کے وہ فوراً اُٹھ بیٹھا ۔
” یو اوکے ۔۔۔ ؟ ”
” نہیں ۔۔ پلیز ! امی یا خالہ کو فون کرو ۔ ”
امثال کی پُر نم آواز پہ وہ ٹوٹے ہوئے سپرنگ کی طرح بیڈ سے نکلا تھا ۔ پہلے لائٹ آن کی ۔۔ پھر اُسکے پاس آیا ۔
” کیا بہت تیز درد ہے ؟ ۔۔ ”
اس دفعہ اُس نے بس اثبات میں سر ہلانے پہ اکتفا کیا ۔
ابسام اپنا موبائل لیکر کمرے سے نکل گیا ۔
سب سے پہلے ڈاکٹر فرحت کو کال کی ۔ جو اُنہوں نے بڑی لیٹ اُٹھائی ۔ بعد میں پتا چلا

وہ ابھی ہاسپٹل سے آکر سوئی ہی تھیں ۔ جب ابسام کی کال آگئی ۔ پر اُنہوں نے “ابھی آئی !”

کہہ کر فون رکھا ۔ ابسام نے ڈرتے ڈرتے امی کا نمبر ملایا ۔ جو کہ دوسری بیل پہ ہی اُٹھایا گیا ۔
” ہیلو ؟ ۔۔ ”
” امی میں بول رہا ہوں ۔ آپ ذرا واصف کے ساتھ ادھر آجائیں ۔ میں واصف کے فون پہ ایڈریس ٹیکسٹ کر دیتا ہوں ۔ ”
” دیکھا !وہی ہوا نا ۔۔۔ جلدی سے اُسکو ہاسپٹل لے جاؤ ۔

”” ڈاکٹر آرہی ہے ۔ چیک اپ کرکے اگر بولے گی تو ہاسپٹل ہی لیکر جاؤنگا ۔ آپ تو آئیں ۔ ”
” ہاں اب اور کُچھ نہیں تو ماں پر رُعب ڈالو ۔ ”
آدھے گھنٹے بعد دادی نانی دونوں آچُکی تھیں ۔ ڈاکٹر نے بھرپور تسلی دی

کہ ہاسپٹل لے جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مگر اُن دونوں بہنوں کو ہی بے یقینی تھی ۔
” ڈاکٹر اندر اپنی نرس کے ہمراہ امثال کے ساتھ مصروف تھیں ۔

اور باہر یہ دونوں بہنیں ابسام کو گھیرے بیٹھی تھیں

Download Link

Direct Download

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Categories: After Marriage Caring Hero Complete Novel Cousin Marriage Based Family Story funny novel Innocent heroin Romantic Urdu Novel Second Marriage Based
Tags: After Marriage Base COMPLETE NOVEL Cousin Marriage Based Family drama Romatic urdu novels Rude hero Second Marriage Based Urdu Novels

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *