Sheh Maat By Fariha Mirza Novel20939
Last updated: 4 August 2026
No chapters found.
Sheh Maat By Fariha Mirza Novel20939
Psychological Thriller | Murder Mystery | Childhood Trauma | Abuse | Social Issues | Family Drama | Dark Mystery | Emotional Fiction
Short Description
Sheh Maat is a dark psychological story revolving around childhood trauma, abuse, buried secrets, and a haunting murder mystery. Through Sofia Sikandar’s painful past, the novel explores how social injustice, domestic violence, and suppressed trauma can shape a person’s entire life.

”تمہیں پتا ہے…. اس معاشرے میں عورتوں کو صرف ایک ہی دائرے میں قید کر دیا گیا ہے۔“ہادیہ نے اس کی نگاہوں کا تعاقب کیا۔ کھڑکی کے باہر کا منظر اس کے لیے نیا نہیں تھا۔”بچے پیدا کرنا اور بس کرتے ہی جانا۔“ اس نے کہا۔”بغیر یہ سوچے کہ وسائل ہیں بھی یا نہیں۔“ ہادیہ نے سر ہلایا۔”یہ بچے پیدا کرتی ہیں، ایک کے بعد ایک۔ اس بات کی پرواہ کیے بغیر کہ وہ انہیں تعلیم دے سکیں گی یا نہیں۔“ اس کی آواز میں اب دکھ کے ساتھ غصہ بھی شامل ہو چکا تھا۔
”ان کے ماں باپ یہ دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کرتے کہ ان بچوں کے پاس پڑھنے کے لیے کتاب ہوگی یا نہیں۔ سونے کے لیے الگ کمرہ ہوگا یا نہیں۔“”ان کے نزدیک اولاد پیدا کرنا اہم ہے۔ کھانا دے دیا؟ بس، فرض پورا۔ تعلیم؟“ اس نے شانے اچکائے۔”اس سے پیٹ تو نہیں بھرتا نا۔“صوفیہ کی نظریں اب بھی باہر جمی تھیں۔
”اور تم نے یہ بھی دیکھا ہے….“ اس نے دھیمی مگر مضبوط آواز میں کہا، ”کہ یہاں سب سے بڑا بچہ ہمیشہ باقی بہن بھائیوں کا کیئر ٹیکر بن جاتا ہے۔“ہادیہ نے اثبات میں سر ہلایا۔
”اس کا اپنا بچپن کہیں بیچ میں گم ہو جاتا ہے۔“
”بالکل۔“ صوفیہ نے کہا۔”وہ بچہ ماں باپ کی باقی اولادوں کی پرورش کرتا ہے۔ ان کے نخرے اٹھاتا ہے، انہیں سنبھالتا ہے، خود بڑا ہو جاتا ہے۔… اس کا بچپن بچپن میں ہی ختم ہو جاتا ہے۔“
”کیا یہ سب غلط نہیں ہے؟“ ہادیہ نے جیسے خود سے سوال کیا تھا۔”
کیا یہ عورتیں واقعی اتنی مجبور ہوتی ہیں؟“
”یہ معاشرہ عورتوں کو خود ہی یہ سکھا دیتا ہے کہ وہ صرف عورت ہونے کی وجہ سے مجبور اور محکوم ہیں۔“
”اور سب سے افسوسناک بات؟“ ہادیہ نے بات کائی۔
”یہ اپنے حق کے لیے خود نہیں لڑتیں۔“”لڑنا چاہتی بھی نہیں ہیں۔“ صوفیہ نے کہا۔”کیونکہ وہ ڈرتی ہیں۔
“”بدنامی سے؟“ ہادیہ نے طنزیہ انداز میں پوچھا۔
”ہاں۔“ صوفیہ نے آنکھیں بند کر لیں۔
”بدنامی کا خوف ہوتا ہے…. مار کھا کھا کر مرنے کا نہیں۔“
”یہ بیٹنگز، ٹارچر…. سب بڑے سکون سے سہہ لیتی ہیں۔“
”اور پھر….“ صوفیہ کی آواز تلخ ہوئی۔ ”اسی کی تربیت اپنی بیٹیوں کو دیتی ہیں۔“
”اور ان کے بیٹے؟“ ہادیہ نے سوال کیا۔صوفیہ نے تلخی سے مسکرا کر کہا، ”وہ اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔“اس نے ایک طویل سانس لی۔ ”اور یوں یہ سائیکل کبھی نہیں ٹوٹتا۔“
نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔
ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔
آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے
1st Link
Download link
2nd Link
Download Link
3rd Link
Download Link
4th Link
Download Link
Summary
Sheh Maat follows the story of Sofia Sikandar, a woman carrying a past filled with pain, secrets, and experiences that were never meant to be spoken aloud. As her story unfolds, the boundaries between truth and fiction begin to blur. The novel explores the devastating effects of childhood trauma, abuse, and a society that often forces women to silently endure suffering.
At the heart of the story lies a disturbing mystery connected to the characters’ pasts. Buried memories slowly come to the surface, revealing how violence and trauma can pass from one generation to another. As the mystery deepens, the characters are forced to confront painful truths they have spent years trying to hide.
