Raaz e Gofta By Nighat Seema

Last updated: 9 April 2025

88.9K
0

Raaz e Gofta By Nighat Seema

 2nd marriage based | social issue | Social romantic

فرہاد بھائی نے لیلی بھابھی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کرلی۔کوئی کمی کوئی خلاء ہوگا ان میں۔۔”دوسری لڑکی کہ رہی تھی۔
“کمی کیسی لیلی بھابھی پرفیکٹ ہیں۔دراصل آج کل ٹرینڈ چل نکلا ہے دوسری شادی کا۔یوں سمجھ لو فیشن میں ان ہے آج کل۔”
لہجے میں ہلکا سا تمسخر تھا لیکن آواز بےحد خوبصورت تھی۔
“نہیں یار محض فیشن کیلیے تو بندہ گھر نہیں اجاڑتا۔کہی کوئی کمی ہوتی ہے۔۔کوئی خلاء۔۔
کوئی مایوسی۔۔شاید فرہاد بھائی جو ان سے چاہتے تھے وہ لیلی بھابھی انہیں نہیں دے سکی ہونگی۔۔”
نہایت ٹھہرا ٹھہرا نرم لہجہ یوں جیسے۔۔۔
میں ابھی کوئی تشبیہہ سوچ ہی رہا تھا کہ دوسری لڑکی نے تیز لہجے میں کہا۔
لہجے کی تندہی نے آواز کی خوبصورتی کو ماند کردیا تھا۔
“یہ تم اس لیے کہ رہی ہو کیونکہ تم ان میرڈ ہو۔تمہیں اس کی فکر نہیں ہے
کہ تمہارا شوہر دوسری شادی کرے گا
لیکن میری تو راتوں کی نیند اڑگئی ہے۔سچی جب بھی منیب آفس سے لیٹ ہوتے ہیں
تو مجھے گھبراہٹ ہونے لگتی ہے۔یوں لگتا ہے جیسے دل کا دوڑہ پڑجائے گا
۔میں تو ان دنوں منیب پہ ذیادہ ہی نظر رکھنے لگی ہوں تاکہ بارش آنے سے پہلے ہی بندوبست کرلوں۔۔”
“تب ہی موبی بھائی کہ رہے تھے کہ فرح کی نظریں آج کل ایکسرے کرتی ہیں جیسے میں کوئی جرم کرکے آیا ہوں۔”
“ہاں تو کرتی ہوں نا۔۔تفتیش نہ کروں تو تیرے یہ موبی بھائی ہاتھوں سے پھسل جائیں۔”
“لیکن فری ڈئیر۔۔”ہنسی تھم گئی۔
“اگر مرد اپنی کرنے پہ آئے تو اسے کون روک سکتا ہے بھلا۔۔”

Download Link

Direct Download

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Categories: Second Marriage Based Social Issues BAsed Social Romantic Novel
Tags: Rude hero Second Marriage Based Social Romantic Novel societal issues Urdu Novels

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *