Nasha Ishq by Hina NovelR50780
Last updated: 13 July 2026
No Download Link
604.3K
15
Nasha Ishq by Hina Episode01Nasha Ishq by Hina Episode02Nasha Ishq by Hina Episode03Nasha Ishq by Hina Episode04Nasha Ishq by Hina Episode05Nasha Ishq by Hina Episode06Nasha Ishq by Hina Episode07Nasha Ishq by Hina Episode08Nasha Ishq by Hina Episode09Nasha Ishq by Hina Episode10Nasha Ishq by Hina Episode11Nasha Ishq by Hina Episode12Nasha Ishq by Hina Episode13Nasha Ishq by Hina Episode14Nasha Ishq by Hina Last Episode
Nasha Ishq by Hina
“ہاں وہ اکثر انکا بتایا کرتے تھے”
وہ آنکھوں میں نمی لیے بولیں
“آمی آپ کیوں اداس ہوتی ہیں میں ہوں نہ آپ کے پاس”
وہ اپنی ماں کی آنکھوں میں نمی دیکھتے ہویے بولا
ہاں میری جان مجھے پتا ہے تم میرے ساتھ ہو اچھا اب جلدی بتاؤ کب رشتہ لے کر جانا ہے”
وہ اسکو شرارت بھری آنکھوں سے دیکھتے ہویے بولیں
“آپ خوش ہے نہ”
وہ ان سے پوچھ رہا تھا
“ہاں میرا بیٹا میں بہت خوش ہوں تم نے اپنی مرضی بتائی زندگی تم لوگوں کو گزارنی ہے اللّه تمہیں خوش رکھے”
وہ اسکو دل سے دعا دینے گی
“آپ بہت اچھی ہیں ماما”
وہ اسکو گلے لگاتے خوشی سے بولا
“ہا ہا ہا شکریہ مائے گریٹ سن چلو میں رات میں فون کرتی ہوں تم نمبر دے دینا مجھے”
“جی ٹھیک ہے میں دے دونگا”
وہ فرمبردار لہجے میں بولا
“چلو کھانا کھا لینا میں ریسٹ کرنے جا رہی ہوں”
وہ کہ کر کمرے سے باہر چلی گئی
اور وہ بیڈ پر لیٹے اسکا سوچ کر دھیرے سے مسکرا رہا تھا
__________
“اسنے مجھے ہی کیوں چنا اتنی لڑکیاں تھیں وہاں وہ مجھے بھی تو بیچ سکتا تھا پتا نہیں وہ مجھ سے چاہتا کیا ہے مجھے قیدی بنا کر رکھ دیا ہے جیسے میں نے بہت قتل کیے ہوں”
عنایہ بیڈ پر بیٹھی دونوں ہاتھوں کو گود میں رکھ کر سوچنے لگی
“وہ تو کہتا ہے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں”
عنایہ یاد آنے پر بولی
“آگر وہ مجھ سے محبت کرتا ہے تو میں اس سے کہونگی کہ یہ کام چھوڑ دے اور اگر نہیں چھوڑ سکتا تو مجھے چھوڑ دے وہ یقیناً اپنے کام کو نہیں چھوڑے گا اسلیے وہ مجھے چھوڑ دیگا واہ کیا دماغ پایا ہے عنایہ تونے”
عنایہ خود کا ہاتھ کندھے پر رکھ کر خود کو ہی داد دینے لگی
****
اسنے گھنٹی بجا کر ملازمہ کو بلایا
یہ گھنٹی صرف اس کے لیے ہی لگائی گئی تھی تاکہ بیٹھے بیٹھے ہی اسکے سارے کام ہوجائیں اسکا یہ بھی مطلب تھا کہ وہ بلا ضرورت نیچے نہ گھومے ملازمہ نے اسے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ جب ضرورت ہو وہ بیل بجا دیں
“جی کہیں آپ کو کیا کام ہے”
ملازمہ سر جھکائے کہنے لگی
“میرا نام بھی ہے تم نام سے بلا سکتی ہو”
عنایہ اسے دیکھتے ہوئے بولی
“میں نام نہیں لے سکتی آپ بوس کی بیوی ہیں”
ملازمہ اسے ہی نظریں جھکائے کہنے لگی
“بوس کی ہی بیوی ہوں کسی پرائم منسٹر کی تو ہوں نہیں کہ آگر نام لے لو گی تو پرائم منسٹر تمہیں عمر قید کی سزا سنا دینگے”
عنایہ جل کر بولی
“اب سے تم مجھے رائل پرنسیس کہو گی”
عنایہ اپنا سر اونچا کر کے بولی
ملازمہ اسے ہونقوں کی طرح دیکھ رہی تھی
“اپنی بیوی کو خوبصورت کہنے کا حق صرف مجھے ہی ہے”
ابیان کمرے میں آتے ہوئے بولا اور ملازمہ کو جانے کا اشارہ کرنے لگا
ملازمہ اسکا اشارہ دیکھ کر نیچے منہ کرکے کمرے سے باہر چلی گئی
“تو کیا کہ رہی تھی تم”
ابیان پاس پڑی کرسی پر بیٹھتا ہوا بولا
“میں کہاں کچھ بولتی ہوں بھلا؟؟؟ معصوم سی تو ہوں کہاں کچھ بول سکتی ہوں”
عنایہ معصوم سی شکل بناتے ہویے بولی
وہ اسکے معصوم کہنے پر دھیرے سے مسکرایا جس کی وجہ سے اسکا ڈمپل نمودار ہوا اور وہ بس اسی کو دیکھتی رہ گئی
“میں اسکا ڈمپل دیکھ کر پگھل ہی نہ جاؤں…نہیں عنایہ اتنا گھور نہیں پتہ نہیں کیا سوچیں گا”
عنایہ خود کو باواکار کر رہی تھی
“کیا دیکھ رہی ہو”
ابیان اسکا چہرہ بغور دیکھتے ہوئے بولا
“اب یہ تو نہیں کہ سکتی اسے کہ مجھے اسکا ڈمپل چاہیے الٹا ہی سوچیں گا ویسے بھی الٹی کھوپڑی سے کم نہیں ہے”
عنایہ سوچ کے ہی رہ گئی
“کچھ نہیں میں نے کیا دیکھنا ہے ویسے ایک بات کہوں”
عنایہ تھوڑا ہچکچاتی ہوئی پوچھنے لگی
“کہو”
ابیان جیب سے موبائل نکلاتے ہوئے بولا
“تم جو کام کرتے ہو وہ چھوڑ دو اگر نہیں چھوڑ سکتے تو مجھے چھوڑ دو”
عنایہ بہت محتاط ہو کر بولی
“تمہیں کس نے کہا ہے کہ میں تمہاری چوائس سنو گا”
ابیان نے زور سے موبائل زمین پر پٹکا
یہ اس بات کا ثبوت تھا کہ اسکو یہ بات بلکل پسند نہیں آئ
عنایہ نے چیخ مار کر کانوں پر ہاتھ رکھے
“اور تم آئندہ تو یہ سوچ لیا کہ میں تمہیں چھوڑ دونگا مگر اب بولنا تو دهور دماغ میں آیا تو وہ سزا دونگا کہ تم ساری زندگی یاد رکھوگی”
ابیان اسکا منہ پکڑتے ہوی جنونی لہجے بولا
اسکو اسکے ہاتھ اپنے جبڑے کہ اندر گھستے محسوس ہورہے تھے
ابھی تم نے میرا جنون نہیں دیکھا ہے مجھے مجبور نہیں کرو کہ میں تم سے بہت برا سلوک کروں”
ابیان غصے سے بول کر اسکا منہ جھٹک کر کمرے سے باہر چلا گیا
وہ آج پہلی بار اس سے خوف زدہ ہوئی تھی
Rate this Novel
Categories:
Emotional / Love Story Innocent heroin based novels Innocent Heroine Love Story Based Rude Hero Social Issues BAsed urdu novels
