Muhabbat Hai Tumse Janaa By Pari Khan Readelle50293 Last updated: 7 October 2025
Rate this Novel
No chapters found.
Muhabbat Hai Tumse Janaa By Pari Khan
آج اسے اپنے کمرے میں شیفٹ ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا تھا زوہا کے ساتھ اس کا رویہ ویسا ہی تھ تھا جیسا پہلے دن تھا لیکن اپنی بیٹی کے لیے اس کے دل میں محبت ضرور پیدا ہوئی تھی اس ایک ہفتے میں۔ کل تک جس بیٹی کی اسے پر واہ تک نہیں تھی آج اس بیٹی کے روتے ہی اس کا وجو د کانپ جاتا تھا۔۔ اور یہ سب کمال بھی زوہا کا تھا۔۔ آپ اتنا چلا کیور ہے ہیں گڑیا سو رہی ہے اگر وہ اٹھ گی تو آپ کی طرح شور ڈال ڈال کر سب کو پریشان کرے گی زوہا سوئی ہوئی گڑیا کو بیڈ پر رکھے عائش کے پاس آئے آہستہ آواز میں بولی اسے پیچھے کئے خود شرٹ ڈھونڈنے لگی ۔۔۔ تمہیں کتنی بار کہا ہے میری چیزوں کو ہاتھ مت لگایا کرو نہ تم میری چیزوں کو ہاتھ لگایا کرو اور نہ میں شور مچایا کرو۔۔ میں آپ کی چیزوں کو ہاتھ لگاوں یہ نہ لگاؤں شور تو آپ نے پھر بھی مچانا ہوتا ہے۔۔ یہ لے شرٹ ۔۔ زوہا اس کے ہاتھ میں شرٹ پکڑائے اس کے چہرے کی طرف دیکھنے لگی۔۔۔
یہ لاسٹ وار ننگ ہے میری چیزوں سے دور رہا کرو۔۔ میں امی اور دادی کی وجہ سے تمہیں برداشت کر رہا ہوں ورنہ کب کا اس کمرے سے باہر پھینک چکا ہوتا۔۔۔ زوہا مایوسی سے اسے دیکھنے لگی۔۔ اس اب عائث کی ان باتوں کا نہ جانے کیوں دکھ ہوتا تھا۔۔ زوہا چپ کئے بنا اسے کوئی جواب دیے بیڈ پر سوئی ہوئی گڑیا کے پاس چلی گئی ۔۔۔۔۔
