Mohabbat Ishq Dhokha Or Faraib Season 1 By Anum Raees Readelle50057

Mohabbat Ishq Dhokha Or Faraib Season 1 By Anum Raees Readelle50057 Last updated: 5 July 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Mohabbat Ishq Dhokha

Or Faraib By Anum Raees

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا اگر اور جیتے رہتے، یہی انتظار ہوتا تیرے وعدے پر جئے ہم، تو یہ جان جُھوٹ جانا کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا! یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا یہ مسائل تصوّف، یہ ترا بیان غالب تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا (مرزا غالب)

💜💜

لالہ رخ زمان شاہ عرف لالی شوخ چنچل اور بولنے میں توبہ ایک تو بولتی بہت ہے اوپر سے چیخ چیخ کر بولنے سے سر پھری اور دیوانوں کی فہرست میں آتی ہے اور اسی بات پر اپنی امی جان سے کبھی کبھار صلواتیں تو کیا پٹ پٹا بھی جاتی تھی یہ تو ہوگیا مزاج اب آتے ہیں صورت پر۔۔۔۔۔ بھولی سی صورت آنکھوں میں مستی👀 ہاں بھئی وہی والی صورت گندمی رنگت بڑی بڑی ہیزل رنگ کی آنکھیں اور ان پر گھنی پلکوں کا سایہ اور ان میں بسنے والی شرارت چھوٹی سی کھڑی مغرور ناک چھوٹے چھوٹے سے گلابی ہونٹ اور ان پر رہنے والی ہمہ وقت مسکراہٹ اور چہرے پر چھائی معصومیت اور نور قد تھوڑا چھوٹا ہے ہیزل رنگ کے ہی لمبے سلکی بال خوبصورتی کا ایک نمونہ

اپنے گھر والوں سے بے پناہ محبت کرنے والی انکے لئے ہر حد سے گزر جانے والی اپنے باپ کا غرور اپنی ماں کیلئے (entertainment) کی دکان بقول لالی کہ اپنے بھائی کی جان اپنی بہن کی جگری دوست۔۔۔اور اپنے دوستوں پر جان دینے والی کراچی میں رہنے والی عشق و محبت پر یقین کرنے والی لیکن یہ یقین آگے جاکر بہت کچھ چھیننے والا ہے

رابیعہ خان عرف رابی (خوبصورت ترین چڑیل) مغرور مزاج سب کو اوقات میں رکھنا شاید پسندیدہ مشغلہ ہے انکا.....ہونہہ.... خوبصورتی اٹریکٹ کرتی ہے انہیں امیر گھرانے کی بگڑی ہوئی اولاد دینی دنیا سے دور ویسے تو مسلمان ہیں لیکن حقیقت میں کئی رنگ ہیں انکے پوری ناگن ہے توبہ جسے پانے کا سوچ لے پھر اسے پاکر چھوڑتی ہے اور نفرت بھی لیول کی کرتی ہے تو سوچو محبت میں تو کیا ہی کرے گی گورا دودھیا رنگ بڑی بڑی ہرن جیسی آنکھیں جن میں کاجل کی لکیر سچ کا منہ بولتا آئینہ تھیں......اف........ کھڑی ناک بھرے بھرے لال گال گلاب کی پنکھڑی جیسے ہونٹ آواز ایسی کے کانوں میں رس گھول دے دونوں گالوں پر پڑنے والے ڈمپل درمیانا قد شولڈر کٹ ڈائی بال اسکی خوبصورتی کو اور بڑھاتے تھے.....بس اور نہی لکھ سکتے اسکی خوبصورتی پر۔۔۔۔۔۔ اپنے باپ کی اکلوتی اولاد کروڑوں کی اکلوتی وارث اپنے باپ سے بے پناہ محبت کرنے والی چڑیل.....اوپس.....رابی🤭

🤭🤭