Meri Rah Ka Roshan Sitara Ho Tum By Sana Zafar Novel20808
Last updated: 12 July 2026
No Download Link
No chapters found.
Meri Rah Ka Roshan Sitara Ho Tum By Sana Zafar Novel20808
Romance | Family Drama | Love After Marriage | Emotional Journey | Spiritual | Contemporary Fiction
“اب یہ ناز و انداز چھوڑو اور میرے صبر کا مزید امتحان مت لو سمجھی ہٹاؤ اس تمبو کو اپنے اوپر سے۔” اس نے ہاتھ بڑھایا تو وہ ایک دم ہی پیچھے ہٹ گئی لیکن چادر کا کونا اس کے ہاتھ میں آ چکا تھا۔
“ٹھیک ہے اگر تمہیں اپنی ضد پوری کرنا ہی ہے تو تو۔” اس نے روتے ہوئے تھوک نکلا۔
“تو میری ایک شرط ہے۔”
“شرط۔”وہ استہزائیہ ہنسا۔
“اب یہ قیدی و بے بس چڑیا مجھ سے شرطیں منوائے گی۔”
“مت ہنسو اس طرح اس میں بھی میرا کوئی فائدہ نہیں ہے نقصان ہی نقصان ہے بس میں گنہگار نہیں کہلوانا چاہتی میں زانیہ بن کر زندہ نہیں رہ سکتی۔” وہ بلک بلک کر رو دی۔
“ہاں ہاں بکو بہت واعظ سن چکا ہوں تمہارا۔”
“تم تم۔”بہت سسک پڑی کہ اتنی بڑی بات کہنے کی ہمت کہاں سے لاتی ۔
“تم چند گھنٹوں کے لیے ہی صحیح مجھ سے نکاح کر لو۔”ایک بم تھا جو اس نے اس کے سر پر پھوڑا تھا۔
“قانونی نہ صحیح شرعی نکاح تاکہ روز قیامت میں اپنے رب کے حضور سر اٹھا سکوں۔”
“یہ تم کیا کہہ رہی ہو۔” اس کے ارد گرد جیسے دھماکے ہو رہے تھے۔
“اگر تم مجھ سے نکاح کر لو گے تو میں اس حرام کاری سے بچ جاؤں گی تم اپنی ہوس پوری کر کے مجھے اسی وقت طلاق دے دینا میں اسی وقت چلی جاؤں گی چپ چاپ اپنی ہر رسوائی کو گلے لگا لوں گی لیکن گناہ گار تو نہ کہلواؤں گی۔”

