Meekail By Adeena Khan Novel20061
Last updated: 29 May 2025
No Download Link
No chapters found.
Meekail By Adeena Khan
Second Marriage | Widow Heroin | Rude Heroin | Careless Hero | Love After Marriage | Army |Friendship base
اف بیوی کی محبت میں بیڑا غرق ہو جائے گا سارے کاروبار کا۔ “حیات کاردار فون رکھتے ہوئے سوچ کر رہ گئے۔
ڈپریشن کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گیا تھا۔ اب وہ پچھتا رہے تھے کاش اس پر آفس جانے کے لیے
دباؤ نہ ڈالتے مگر اب کیا ہو سکتا تھا؟ شرمین اندر آئیں تو ان کو سر پکڑے دیکھ کر گھبرا گئیں۔
آپ کی طبیعت تو ٹھیک ہے ؟” وہ ان کا ہاتھ پکڑتے ہوئے بولیں۔ ابھی تک تو ٹھیک ہے
مگر زیادہ دیر تمہارا بیٹا ٹھیک نہیں رہنے دے گا۔ صبحتمہارے ایموشنل کارڈ کھیلنے کی
وجہ سے رک گیا اور نتیجہ سامنے ہے۔ ” وہ الٹا انھیں ہی سنا گئے۔
” ہوا کیا ہے ؟ ” شرمین گھبرائیں۔اسے بولو آفس ایسے نہیں چلتے اپنے اکھڑ مزاج کو اب دوسروں پر آشکار نہ کرے۔
اگر ورکرز کو یوں رگیدے گا وہ دو دن میں بھاگ جائیں گے پھر ہو لیا کاروبار ” وہ سخت غصے میں تھے۔
اف ہو جائے گا ٹھیک میں سمجھاؤں گی۔ پہلا دن ہے آہستہ آہستہ ہی بدلاؤ آئے گا ۔ “
ان کے پرسکون انداز پر حیات کاردار مزید کھول گئے۔
ہاں جب تک وہ سنبھلے گا تب تک کاروبار بھی کوئی اور سنبھال چکا ہو گل”

