Khulain Naseeb Mere by Maha Malik Novel20849
Last updated: 17 July 2026
No Download Link
No chapters found.
Khulain Naseeb Mere by Maha Malik Novel20849
Forced Marriage | One-Sided Love | Emotional Romance | Husband-Wife Relationship | Family Drama | Rural Girl Romance | Heartbreaking Love Story | Social Romantic Urdu Novel | Complete Novel

Forced marriage, one-sided love aur dil ko chhoo lene wali emotional Urdu novel.
اتنی دیر لگا دی آپ نے؟” اس نے کہا۔ وہ چپ چاپ گاڑی لاک کرتا رہا۔
“میں تو پریشان ہی ہو گئی تھی۔” وہ اس کے پیچھے پیچھے چلتی ہوئی بولی۔
“کیوں؟” وہ یکدم پلٹا۔ “کیا ضرورت تھی پریشان ہونے کی؟ میں مر گیا تھا کیا؟ یا بندھا ہوا ہوں میں تم سے؟ جب میری مرضی ہوگی تب آؤں گا اور مرضی ہوگی تو نہیں بھی آؤں گا۔ تم کو ضرورت نہیں ہے پریشان ہونے کی، تمہاری اپنی ذات ہی کافی ہے دوسرے کے لیے پریشانیاں اور خواریاں پیدا کرنے کے لیے۔” وہ دھم دھم کرتا ہوا اپنے کمرے میں چلا گیا۔
وہ دم بخود کھڑی رہ گئی۔ بھلا اس نے کیا کیا تھا اور کیا کہا تھا جس پر وہ یہ سب کچھ سنا کر چلا گیا تھا؟ اور اس کی ذات سے اس کو کون سی پریشانیاں لاحق ہوئی تھیں؟ اس نے تو کبھی بھول کر بھی اس سے کچھ نہیں مانگا تھا، کوئی سوال نہ کیا تھا۔
اس نے تو کبھی خواب میں بھی خدا سے ایسے شہزادے کو پانے کا تقاضا نہ کیا تھا۔ اس کی خواہشیں، اس کی وفائیں ہمیشہ ہی بہت محدود رہی تھیں، پھر اس کو کس بات کی سزا مل رہی تھی۔
وہ خوش نہیں ہیں میرے ساتھ،” اس نے روتے روتے سوچا۔ “شاید وہ کسی اور کو چاہتے ہوں گے۔ خالہ نے زبردستی پکڑ کر مجھ سے بیاہ دیا، میری وجہ سے وہ پریشان رہتے ہیں۔ بھلا مجھ جیسی جاہل، گنوار، ان پڑھ لڑکی کا ان سے کیا جوڑ تھا؟ وہ اتنے خوبصورت، اتنے شاندار پڑھے لکھے اور میں کالی، بد رنگ اور بالکل بے عقل۔” وہ روتی رہ گئی۔ “خالہ! تم نے اچھا نہیں کیا اپنے بیٹے کے ساتھ۔ میں انہیں افسردہ نہیں دیکھ سکتی۔ وہ مجھ سے نفرت کرتے ہیں تو بے شک کریں، میں تو ہوں ہی ایسی، لیکن میں تو ان کو چاہتی ہوں نا، بھلا میں کیسے انہیں پریشان دیکھوں؟ میں چلی جاؤں گی، گاؤں واپس چلی جاؤں گی، اتنے دن ان کے ساتھ رہی تو اسی لیے کہ ان سے محبت ہے، ان کو چھوڑ نہیں سکتی تھی اور اب جاؤں گی بھی تو اسی لیے کہ ان سے محبت ہے، اس لیے انہیں پریشان نہیں دیکھ سکتی۔ حیدر! میں چلی جاؤں گی، جہاں سے آئی تھی وہیں، ہمیشہ کے لیے۔”
نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔
ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔
آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے
1st Link
Download link
2nd Link
Download Link
3rd Link
Download Link
4th Link
Download Link
#KhulainNaseebMere #MahaMalik #UrduNovel #CompleteNovel #ForcedMarriage #EmotionalRomance #OneSidedLove #FamilyDrama #LoveStory #PakistaniNovels
Khulain Naseeb Mere Novel, Khulain Naseeb Mere Complete Novel, Maha Malik Novels, Forced Marriage Novel, Emotional Romance Urdu Novel, Husband Wife Novel, One Sided Love Novel, Family Drama Novel, Social Romantic Urdu Novel, Complete Urdu Novel
