Episode 1
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کبھی یوں بھی آ میرے دل میں تو
اریج شاہ
°°°°°°°
چھ مہینے تاشفین ۔۔۔۔۔۔۔۔صرف چھ مہینے ۔۔۔۔۔۔۔" میں ساری زندگی تم سے کچھ نہیں مانگوں گا ۔
اس کے کانوں میں آواز گھوج رہی تھی ۔سردی سے اس کے لب نیلے پڑنے لگے تھے۔
جے ایف کے نیو یارک ائیر پورٹ میں بیٹھی وہ اپنے بیگ کو مضبوطی سے تھامے ہوئے تھی ۔
اندر کا ڈر تھا کہ کہیں اس کا بیگ اس سے چھین کر کوئی بھاگ نہ جائے ۔
لیکن دماغ میں پانچ مہینے پہلے کی سوچیں چل رہی تھیں ۔
چھ مہینے ڈیڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔؟آپ کا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا ۔۔۔۔۔۔۔؟آپ مجھے اس لڑکی کے ساتھ باندھ رہے ہیں وہ بھی پورے چھ مہینے کے لیے ۔
یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں نہ صرف کسی اور کو پسند کرتا ہوں بلکہ اس سے شادی کا وعدہ بھی کر چکا ہوں ۔
اس کی آواز میں الجھن کے ساتھ اس کے لیے نفرت بھی تھی جسے محسوس کر کے وہ خاموشی سے اپنے تایا جان کے پیچھے ہو گئی تھی ۔
ہاں تومیں کون سا تمہیں اسے ساری زندگی اپنے ساتھ رکھنے کے لیے کہہ رہا ہوں صرف چھ مہینے تاشفین یہ لڑکی 12 سال سے تمہارے نکاح میں ہے ۔
کم از کم اسے چھ مہینے تو دے سکتے ہو نا ۔تم اسے صرف چھ مہینے دو اگر یہ چھ مہینے کے اندر تمہارے دل میں اپنے لیے جگہ نہیں بنا سکی تو تم اسے طلاق دے دینا نا ۔
اور میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس بات کا تم سے کبھی کوئی گلا نہیں کروں گا ۔
اس کا سودا کیا جا رہا تھا ۔ہاں یہ سودا ہی تو تھا ۔اس کے تایا ابو اپنے ہی بیٹے سے اس کے لئے ایک موقع مانگ رہے تھے اور وہ خاموشی سے کھڑی ان لوگوں کو سن رہی تھی کیونکہ اس کے علاوہ وہ کچھ نہیں کر سکتی تھی ۔
اس کی زندگی کی حقیقت بس یہ تھی کہ پانچ سال کی عمر میں اس کا اس شخص کے ساتھ نکاح کردیا گیا تھا ۔
اسے بس اتنا پتا تھا کہ تایا ابو اور تائی امی کی طلاق ہوگئی تاشفین اپنی ماں کے ساتھ ہمیشہ کے لیے امریکا روانہ ہو گیا ۔
کیوں کہ اس کی ماں کیس جیت گئی تھی۔اسے اپنے باپ سے ملنے کا موقع کم ہی ملتا تھا اور ایک دن اپنے باپ سے ملنے کی سزا کے طور پر ابراہیم نے اسے اس معصوم کے ساتھ باندھ دیا تھا ۔اور اس واقعے کے بعدتو تاشفین نے اپنے باپ سے ملنا چھوڑ دیا تھا ۔ اور اس کے دل میں تو اپنے باپ کے لیے کوئی جذبات نہیں تھے ۔اس کے لئے وہ کیا ہی کوئی جذبات رکھتا لیکن اپنے دل کا کیا کرتی جس نے دھڑکنا ہی تاشفین ابراہیم کے نام پر سیکھاتھا۔
وہ اس سے سات سمندر پار امریکہ کے شہر نیویارک میں رہتا ہے تایا ابو اس کی تصویریں دکھایا کرتے تھے اور وہ چپ چاپ خاموشی سے اپنے محرم سے محبت کر بیٹھی تھی جو آج اسے اپنانے کو تیار ہی نہیں تھا
اور پھر مجبوری کی انتہا یہ تھی ۔وہ اپنے ساتھ لانے کو تیار ہوگیا تھا ۔
اس کے ساتھ بینچ پر اچانک کوئی آ کر بیٹھا تو اپنی سوچوں سے باہر نکلتی وہ ذرا سنبھل کر بیٹھی تھی اسے بس اپنے نام کی اناؤنسمنٹ کا انتظار تھا۔
رو لینا ۔سہہ لینا ۔رک جانا ۔ہار جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچھلے پانچ مہینوں سے وہ یہی کر رہی تھی اور آخر آج تھک گئی تھی آج اس نے لوٹ کر جانے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔
ہاں وہ ہار گئی تھی اپنے تایا کے بیٹے کی بے انتہا نفرت کے سامنے ۔وہ تھک چکی تھی۔اب ہمت ہی نہیں رہی تھی یہ سب کچھ سہنے کی۔تائی امی کی مار وہ کھا سکتی تھی۔ ان کے طعنے برداشت کر سکتی تھی لیکن اس شخص کی آنکھوں میں اپنے لیے نفرت برداشت کرنا اس کے بس سے باہر تھا ۔
آج وہ تاشفین ابراہیم کا شہر چھوڑ کر جا رہی تھی۔وہ اس کے لئے خط لکھ آئی تھی اس نے اسے آزاد کردیا تھا ۔
اس نے اس کاغذ پر لکھ دیا تھا تاشفین ابراہیم کرلو اپنی محبت سے شادی تناوش تاشفین ابراہیم تمہارے راستے میں نہیں آئے گی ۔وہ پہلے بھی کہاں اس کے راستے میں تھی لیکن اب اس نے سوچ لیا تھا کہ وہ اسے اس نام نہاد رشتے سے بھی آزاد کر دے گی
°°°°°°°°
وہ اس وقت نیو یارک ائیر پورٹ پر تھے آخر بابا سے لڑ جھگڑ کر وہ اسے یہاں لانے پر مجبور ہوگیا تھا ۔
اے لڑکی میرے پیچھے آؤ ۔۔۔۔۔۔۔" باہر بھیڑ زیادہ ہوگی۔۔۔۔۔"
وہ ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے اپنا بیگ تھامے اس کا بیگ بھی گھسیٹنے لگا تھا جب کہ وہ بھاگتے ہوئے اس کے پیچھے آ رہی تھی۔
وہ بہت تیزی سے چل رہا تھا جب کہ وہ بھاگتے ہوئے اس کے قدموں کے ساتھ قدم ملانے کی کوشش کر رہی تھی ۔
یہاں بیٹھو میں کسی ٹیکسی کا انتظام کرتا ہوں ۔وہ جو تیزی سے آگے بڑھنے ہی والا تھا کہ اچانک رکا ۔تناوش اس کے پیچھے بھاگتے ہوئے آ رہی تھی اس کے اچانک روکنے کی وجہ سے وہ اس کے سینے سے ٹکراتے ٹکراتے بچی تھی ۔
اس کی غصے سے بھرپور آواز پر وہ ہاں میں سر ہلا گئی لیکن اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کر اس کی سٹی گم ہونے لگی تھی ۔
جبکہ وہ بیگ اس کے پاس رکھتا بھیڑسے نکلتا باہر نکل گیا تھا ۔
وہ وہیں بینچ پر بیٹھ کر اس کے واپس آنے کا انتظار کرنے لگی تھی پتہ نہیں اس نے کب تک واپس آنا تھا لیکن اتنے سارے انجان لوگوں کے بیچ میں اسے خوف سا آ رہا تھا ۔
ہائے بے بی ۔۔۔۔۔کیا تم اکیلی ہو ۔۔۔۔۔۔؟
یہ شہر تم جیسی معصوم لڑکیوں کے لئے نہیں ہے ۔اور میرے ساتھ چلو اس کے پاس بیٹھا ایک انگریز انگریزی میں بول رہا تھا ۔
جبکہ وہ اسے دیکھتی فورا اٹھ کر کھڑی ہوتی آگے پیچھے تاشفین کیلئے نظر دڑوانے لگی تھی ۔
اندر ایک ڈر ساجگا تھا کہیں وہ اسے چھوڑ کر تو نہیں چلا گیا ۔نہیں وہ تو اسے چھ مہینے نہیں چھوڑ سکتا نہ بابا نے کہا تھا کہ اس کے پاس چھ مہینے ہیں اس شخص کو اپنا بنانے کے لیے اس کے دل میں اپنے لیے محبت قائم کرنے کے لئے اور وہ اسے چھ مہینے دے رہا تھا تو اس طرح اسے اپنے شہر لا کر چھوڑ کر تو نہیں جا سکتا تھا ۔
اس نے اپنے دل کو تسلی دیتے ہوئے کہا تھا لیکن پیچھے کھڑے شخص سےاسے ڈر بھی لگ رہا تھا اور تاشفین اسے نظر بھی نہیں آرہا تھا ۔
وہ آنکھیں بند کرتی وہیں کھڑی دل ہی دل میں قرآنی آیات کا ورد کرنے لگی بس ایک ہی دعا تھی کہ یا تو یہ گورا کہیں چلا جائے یا پھر تاشفین واپس آجائے ۔
جب کسی نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔
اس نے ہمت کر کے پیچھے دیکھنا چاہا تو وہ انگریز اسے کہیں نظر نہ آیا لیکن تاشفین کھڑا اسے گھور رہا تھا ۔
°°°°°°°
شکر ہے آپ آگئے۔۔۔۔۔۔
آپ کو پتہ ہے ابھی یہاں ایک آدمی مجھ سے عجیب سی باتیں کر رہا تھا اس نے گھبراتے ہوئے بچوں کی طرح اس آدمی کی شکایت کی تھی۔۔
میرا بیگ کہاں ہے ۔۔۔۔۔؟ شاید اس نے اس کی بات سنی ہی نہیں تھی ۔وہ اسے گھورتے ہوئے سوال کر رہا تھا جب کہ وہ بینچ پر دیکھ رہی تھی اپنا بیگ اس نے مضبوطی سے اپنے ہاتھ میں تھاما ہوا تھا ۔
جبکہ تاشفین جو بیگ وہاں چھوڑ کر اس کے سہارے گیا تھا۔وہ وہاں سے غائب ہوچکا تھا ۔
ابھی تو یہیں پر تھا وہ گھبرائے ہوئے لہجے میں بولی تھی جب اچانک تاشفین کا ہاتھ اٹھا تھا ۔
ایرپورٹ میں موجود کئی لوگ اچانک ہونے والی اس واردات کو دیکھنے لگے تھے ۔
بیوقوف لڑکی وہ آدمی چور تھا وہ میرا بیگ لے گیا ہے تمہیں اندازہ بھی ہے اس میں میری کتنی امپورٹنٹ چیزیں تھیں۔
وہ بے یقینی سے اپنے گال پہ ہاتھ رکھے اس آدمی کو دیکھ رہی تھی جو اپنا غصہ تھپڑ کی صورت میں اس کے منہ پر نکال چکا تھا ۔
کیا تم اتنی اسٹوپڈ ہو کہ کوئی بھی تمہارے پاس آ کر تم سے باتیں کرنے لگ جائے گا تو تم آنکھیں بند کر کے اس کے جانے کے انتظار میں بیٹھ جاؤ گی ۔۔۔۔۔؟
ای۔۔۔۔۔۔ایم۔۔۔۔سو۔۔۔سوری۔۔۔۔۔۔اس نے ہچکیوں کے درمیان بس اتنا ہی کہا تھا ۔
تمہارا سوری میرا پاسپورٹ اور ویزا واپس نہیں کر سکتا ۔اور اسی پاسپورٹ اور ویزے کے ساتھ مجھے دو ہفتے کے بعد دوسرے ملک جانا تھا ۔
منہوس آتے ہی زندگی خراب کردی ہے اس لڑکی نے۔اگر تمہاری وجہ سے میری جاب پر کوئی بھی برا اثر پڑا نہ تو جان سے مار ڈالوں گا تمہیں یاد رکھنا ۔۔۔"
۔ایک بار یہ چھ مہینے گزر جائیں تو میں تمہیں ایسی جگہ دفعہ کروں گا کہ ساری زندگی واپس نہیں آپاو گی ۔بابا نے کہاں پھنسا دیا ہے مجھے ۔۔۔۔۔"
اب یہاں کھڑی میرا منہ کیا دیکھ رہی ہو اٹھاؤ اپنا بیگ اور آؤ میرے ساتھ وہ غصے سے کہتا فون کان سے لگائے ایک دفعہ پھر سے آگے کی طرف بڑھ گیا تھا ۔
تقریبا پندرہ سے بیس منٹ تک وہ آگے پیچھے ہر آدمی کے ہاتھ میں اپنے بیگ کو تلاش کرتا رہا تھا یقیناً اس میں بہت اہم سامان تھا ۔
اور اس نے اپنی بے وقوفی کی وجہ سے اس کا سامان گم کر دیا تھا کاش وہ چور تاشفین کے بجائے اس کا بیگ لے جاتا ۔
کم ازکم اس کا منہ تو نہیں سوجتا۔اور نہ ہی وہ پریشان ہوتا ۔
°°°°°°°
پلیز کچھ کر دے یار میری جاب چلی جائے گی وہ ٹیکسی میں بیٹھا کسی سے اردو میں بات کر رہا تھا ۔
ٹھیک ہے میں باس سے بات کروں گا ۔انشااللہ نیکسٹ پروجیکٹ کے لیے وہ تجھے ہی ہائر کریں گے ۔بس میرا یہ کام کر دے ۔شاید دوسری طرف والا انسان کافی مطلبی تھا ۔اور وہ اس کی مدد اپنے مطلب کے لئے ہی کرنا چاہتا تھا ۔
ایسے مطلبی دوست ہونے سے بہتر ہے دوست ہی نہ ہو وہ صرف سوچ پائی تھی۔لیکن اس معصوم کو اندازہ نہ تھا کہ دنیا مطلب کی ہے یہاں ہر کوئی اپنے مطلب کے لئے جیتاہے ۔
وہ خاموشی سے اس کی باتیں سن رہی تھی جب کہ اس کا دایاں گال اس وقت جل رہا تھا ۔
بابا نے بتایا تھا وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت سخت ری ایکٹ کر جاتا ہے لیکن وہ اسے تھپڑ مار دے گا اسے اس بات کا اندازہ تک نہیں تھا اور اس سے ایسی کوئی غلطی یہاں آتے ہی ہو جائے گی یہ بھی اس نے نہیں سوچا تھا۔
لیکن تاشفین نے بنا سوچے سمجھے اسے تھپڑ مار دیا تھا اور پھر ایسے بھول گیا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ۔
وہ تو شاید بھول ہی گیا تھا کہ اس نے ایسی کوئی حرکت کی ہے لیکن کیا اس کے گال پر پڑا نیل بھی اسے نظر نہیں آرہا تھا یا پھر اسے اس بات سے کوئی فرق ہی نہیں پڑتا تھا ۔
اب نکل آؤ گاڑی سے باہر کیا ساری زندگی اندر ہی بیٹھنے کا ارادہ ہے وہ اپنی ہی سوچوں میں گم تھی جب اسے سخت سی آواز سنائی دی ۔
وہ ہربڑا کر تیزی سے گاڑی سے باہر نکلی تھی ۔جبکہ وہ ٹیکسی والے کو پیمنٹ کرتا اندر کی طرف بڑھ گیا تھا ۔
یہ ایک بہت بڑی عمارت تھی جس میں کافی سارے فلیٹس تھے یقیناً وہ اسی میں سے ایک فلیٹ میں ہی رہتا تھا ۔
اس نے لفٹ کا بٹن پریس کرتے ہوئے اندر قدم رکھا جبکہ وہ ہچکچاتے ہوئے اس کے پیچھے ہی لفٹ میں داخل ہوئی تھی ۔
جتنی لمبی یہ عمارت تھی ۔اسے اندازہ نہ تھا کہ وہ اتنی جلدی 49 فلور پر پہنچ جائیں گے ۔
وہ تو اس سے بات ہی نہیں کر رہا تھا اس کے بٹن پریس کرنے پر اسے اندازہ ہوا تھا کہ اس کافلیٹ 49 فلور پر ہے ۔
وہ باہر نکلتے ہوئے آگے بڑھ گیا تھا جب کہ وہ خاموشی سے اس کے پیچھے پیچھے آ رہی تھی ۔
اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ اسے کیا کہہ کر پکارے یا پکارے بھی یا نہیں ۔اسے آج تک کسی نے اس طرح سے نظر انداز نہیں کیا تھا یہ شخص تو اس کی طرف دیکھ بھی نہیں رہا تھا کیا اس طرح سے گزرنے والے تھے اس کے چھے مہینے کیا وہ اس شخص کو خود سے محبت کرنے پر مجبور کر سکتی تھی ۔
اس کی زندگی آسان یا خوبصورت کبھی بھی نہیں رہی تھی ماں باپ کے مرنے کے بعد اس نے تائی امی کے طعنے سہے تھے مار بھی کھائی تھی ۔
وہ بہت عرصے سے یہ سب کچھ برداشت کر رہی تھی۔اور وہ جانتی تھی کہ اس کی آگے کی زندگی بھی آسان نہیں ہوگی یہ شخص جو اپنے باپ سے ہی سیدھے منہ بات نہیں کرتا وہ کہاں اس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہے گا ۔
وہ پہلے سے ہی تیار تھی اس کے اس رویے کے لیے لیکن نہ جانے کیوں اس شخص کا یہ رویہ اسے تکلیف دے رہا تھا ۔
نہ چاہتے ہوئے بھی وہ اس کا غصہ اس کی نفرت محسوس کر رہی تھی ۔
تایا ابو نے کہا تھا کہ تم محبت کے قابل ہو تناوش اور مجھے یقین ہے کہ تم تاشفین کو خود سے محبت کرنے پر مجبور کر لو گی ۔
اور اس نے کہا تھا تایا ابو وہ مجھے کبھی قبول نہ کرے وہ مجھے کبھی بھی اپنی بیوی نہ مانے ۔میں کبھی ان سے شکایت نہیں کروں گی میں اس شخص سے صرف اس کا نام مانگوں گی ۔صرف اس کی پہچان مانگوں گی ۔مجھے اس کی محبت نہیں چاہیے ۔مجھے اس کا ساتھ نہیں چاہیے ۔مجھے صرف اس کا نام چاہیے ۔
اور یہ سچ تھا ۔وہ اس سے اور کچھ بھی نہیں چاہتی تھی ۔وہ جانتی تھی زبردستی کے رشتے نبھانا آسان نہیں ہوتا ۔
یہ آسان نہیں تھا ۔وہ شخص جو اسے جانتا تک نہیں تھا اسے دیکھا تک نہیں تھا وہ اس سے محبت تو نہیں کر سکتا تھا ۔
اور وہ تو یہ بھی جانتی تھی کہ وہ کسی اور کو چاہتا ہے اور اپنی زندگی میں کسی اور کو شامل کرنا چاہتا ہے ۔
اس کی نظر میں تناوش صرف چھ ماہ کا بوجھ تھی جسے کسی بھی طرح سے نبھا کر وہ اسے ہمیشہ کے لئے پھینکنے والا تھا ۔
°°°°°°°
یہ کمرا کھو لو۔ تم جب تک یہاں رہو گی اسی کمرے میں رہو گی ۔تمہارا سارا سامان اس کمرے کے اندر ہونا چاہیے باہر کچھ بھی مجھے نظر نہ آئے ایک ہفتے کے اندر اندر میں تمہارے لئے کسی ہوسٹل کا انتظام کر لوں گا ۔
اور اس کے بعد تم یہاں سے ہوسٹل شفٹ ہو جاؤ گی۔اور اس کے بعد میں تم سے کوئی تعلق نہیں ہوگا چھ مہینے کے بعد تم یہاں سے پاکستان واپس لوٹ جاؤ گی ۔
ان چھ مہینوں میں کوشش کرنا کہ مجھے اپنی شکل کم سے کم دکھاؤ مجھے تمہارا چہرہ دیکھنے میں کوئی انٹرسٹ نہیں ہے ۔
وہ بہت سکون سے ایک کمرا کھولتے ہوئے اسے دیکھا رہا تھا اور ساتھ ہی ساتھ اس کی اہمیت بھی بتا رہا تھا ۔
اسے تناوش میں رتی برابر دلچسپی نہیں تھی یقینا وہ اس کے جوڑ کی ہرگز نہیں تھی ۔
وہ اپنے لئے اس جیسی لڑکی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھاوہ کسی اور سے محبت کرتا تھا ۔اور اسے ہی اپنی زندگی شامل کرنا چاہتا تھا اس کی کوئی جگہ نہیں تھی تاشفین کی زندگی میں ۔اور اسے اس بات کو قبول کرنا تھا یا پھر اس شخص کو خود سے محبت کرنے پر مجبور کرنا تھا ۔
وہ کچھ بھی سمجھ نہیں پا رہی تھی کیونکہ وہ یہاں صرف اپنا اپ لے کر نہیں آئی تھی وہ یہاں اس باپ کی امید لے کر آئی تھی جس نے کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ تم میرے بیٹے کے دل سے میرے لیے بھی ساری تلخی مٹا دو گی میرا بیٹا میرے پاس لوٹ کر آئے گا ۔
لیکن یہ شخص تو اسے ہی اپنے ساتھ رکھنے کو تیار نہیں تھا وہ تو اسے کسی اور کے لیے کیا مجبور کرتی وہ تو اسے خود سے دور کر رہا تھا اسے کسی ہوسٹل میں شفٹ کر رہا تھا ۔
اسے کمرے میں چھوڑ کر وہ سامنے والے کمرے میں داخل ہوا تھااور دروازہ اس کے منہ پر بند کر چکا تھا یہ فلیٹ زیادہ بڑا نہیں تھا اس میں صرف دو کمرے تھے ۔اوپن کیچن اور باتھ روم تھا ساتھ ایک چھوٹی سی بلکنی رہی تھی ۔
اسے سخت بھوک لگ رہی تھی لیکن اس کی اجازت کے بناوہ اس کے کچن میں داخل نہیں ہونا چاہتی تھی آہستہ آہستہ قدم اٹھاتی وہ بلکنی کی طرف آئی تھی اس نے صرف ایک نظر وہاں کھڑے ہو کر نیچے کی طرف دیکھا تھا اس کا سر بری طرح سے گھوما اور اگلے ہی لمحے اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کے پیچھے ہٹ گئی تھی ۔
یہاں کچن ہے ۔اپنے لئے محنت خود کرنی پڑے گی کچھ بنا کر کھا لینا ۔نا تو مجھے تمہاری خدمتوں کی ضرورت ہے اور نہ ہی مجھ سے ایسی امید رکھنا وہ خود کچن میں کام کر رہا تھا۔
وہ پلٹ کر اسے دیکھنے لگی اس کے کپڑے بدل چکے تھے ۔وہ وہ فریش سا یقینا نہا کر نکلا تھا ۔اور اب اپنے لئے کچھ بنا رہا تھا ۔
وہ آہستہ آہستہ چلتی اس کے پیچھے آرکی تھی ۔
جب کہ وہ بریڈ پر بٹر لگاتا چائے کا کپ اٹھاتا واپس کمرے میں گھس گیا تھا ۔
اس کے کمرے میں جاتے ہی اس کی بھوک چمک اٹھی تھی اس نے ایک نظر چائے کے برتن دیکھے تھے جس میں تھوڑی سی چائے موجود تھی شاید اس نے اس کے لیے بھی بنائی تھی دل خوش فہم سا ہوا چائے کپ میں ڈھالتے ہوئے اس نے بھی اسی کے انداز میں بریڈ پر بٹر لگایا تھا ۔
اور پھر اپنا کپ اور پلیٹ اٹھا کر اسی کے انداز میں کمرے میں جا بند ہوئی
°°°°°°