Jaan e Ishqam by Areej Shah

Jaan e Ishqam by Areej Shah

Author: Areej Shah

Last updated:

0.0(0 ratings)
Episodes
5
Views
121.3K
Status
Ongoing

About this novel

Jaan e Ishqam by Areej Shah

چھ سال کی گڑیا کو آدھی رات شاہ حویلی سے چرا لیا گیا… اور اسے بتایا گیا کہ اس کی ماں کا قاتل اس کا اپنا باپ ہے۔ کیا یہ سچ تھا؟

وہ دبے پاؤں اندر داخل ہوئی ۔اسے اس طرف آنے سے منع کردیا گیا تھا
لیکن اس نے پہلے کب کسی کی سنی تھی جو اب سنتی ۔۔۔ آج تو وہ ویسے بھی یہ قصہ تمام کرنے والی تھی

اس کے ننھے سے وجود کو اپنے کندھے سے لگاتے وہ جس خاموشی سے کمرے میں آئی تھی اسی خاموشی سے باہر نکل گئی
وہ جانتی تھی کہ یہ حویلی والے اس کے بعد اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے ۔

جلدی سے رکھو گڑیا کوگاڑی میں۔۔۔ مجھے تو ڈر تھا اگر پکڑے گئے تو یہ شاہ حویلی والے ہمارے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے

اور جب گڑیا کو یہ پتہ چلے گا نا کہ اس کی ماں کا قتل کرنے والا اور کوئی نہیں بلکہ اس کا سگا باپ ہے
اور اس کے ماموں کا قتل کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ یہ شاہ حویلی کے لوگ ہیں تو گڑیا خود ہی کبھی ان کا منہ نہیں دیکھنا چاہے گی ۔

جبکہ گاڑی میں پچھلی سیٹ پر لیٹی گڑیا ان کی ایک ایک بات کو اچھے طریقے سے اپنے ذہن نشین کر چکی تھی ۔۔۔ اس کا باپ اس کی ماں کا قاتل تھا ۔
چھ سال کی عمر میں اس کی زندگی بدل رہی تھی ۔۔۔
یہ سفر کہاں سے شروع ہو رہا تھا اور کہاں پر ختم ہونا تھا وہ نہیں جانتی تھی

• وہ جانتی تھی کہ یہ حویلی والے اس کے بعد اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے ۔

════════ KIRDAR ════════
عاشی (گڑیا) — شاہ حویلی کی بیٹی، جو بچپن میں حویلی سے دور لے جائی گئی اور دادا دادی کے پاس پلی۔
شاہ صاحب کا بڑا بیٹا — حویلی کا وارث، جس سے گڑیا کو چھپایا گیا۔
ماموں — جو آدھی رات گڑیا کو حویلی سے نکال لے گئے۔
دادا دادی — 80 سال کی عمر میں بھی جوانوں جیسے زندہ دل۔

 

#AreejShah #JaanEIshqam #HaveliBased #RevengeNovel #FeudalSystem #UrduNovel #RomanticUrduNovel #CompleteNovel #Novelistan

 

Episodes

Episode 1

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جان عشقم
اریج شاہ
°°°°°
وہ دبے پاؤں اندر داخل ہوئی ۔اسے اس طرف آنے سے منع کردیا گیا تھا
لیکن اس نے پہلے کب کسی کی سنی تھی جو اب سنتی اور شاہ صاحب کے بڑے بیٹے کی وہ سنتی بھی کیوں کیا رشتہ تھا اس سے اس کا آج تو وہ ویسے بھی یہ قصہ تمام کرنے والی تھی
۔اس نے ایک نظر اپنے زخموں سے چور وجود کو دیکھا۔اس شخض کی کھنچاتانی میں اسے بہت زخم آئے تھے
جنہیں نظرانداز کرتی وہ سامنے بیڈ پر سوئے اس ننھے سے وجود کو دیکھنے لگی وہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتی بیڈ کے قریب آئی اور ایک ہی لمحے میں اسے اٹھا کر اپنے کندھے سے لگا لیا
شاید گہری نیند میں ٹھیک اسی لیے وہ جاگی نہیں
اس کے ننھے سے وجود کو اپنے کندھے سے لگاتے وہ جس خاموشی سے کمرے میں آئی تھی اسی خاموشی سے باہر نکل گئی
حویلی میں خاموشی چھائی ہوئی تھی ہر طرف اندھیرے کا راج تھا سب لوگ بڑی مسجد میں تھے وہ یوں ہی دبے پاؤں سیڑھیاں اترتی تیزی سے مین گیٹ کی طرف جا رہی تھی
وہ اس طرح کا کوئی کام کرے گی اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا ۔
لیکن وہ کر رہی تھی ۔وہ جانتی تھی کہ یہ حویلی والے اس کے بعد اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے اس نے اپنی زندگی کے لیے کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی تھا ۔
اس نے حویلی سے باہر قدم رکھا تو دور دور سے کتوں کے بھونکنے کی آواز آ رہی تھی
لیکن وہ رکی نہیں ان سب چیزوں کی تو اسے عادت تھی وہ خاموشی سے بڑے گیٹ سے باہر نکلی تھی
وہ آہستہ سے اس کے قریب سے نکلی تھی اور تیز تیز قدم اٹھاتی پچھلی گلی کی جانب آئی
جہاں کب سے وہ گاڑی کھڑا کیے اس کا انتظار کر رہا تھا اسے دیکھ اس نے فورا گاڑی کا پچھلا دروازہ کھولا تھا ۔
جلدی سے رکھو گڑیا کوگاڑی میں۔میں کب سے انتظار کر رہا تھا تمہارا مجھے تو ڈر تھا اگر پکڑے گئے تو یہ شاہ حویلی والے ہمارے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے
لیکن خدا کا شکر ہے کہ تم ٹائم پر آگئی بس اب دعا کرو کہ ہم سہی سلامت یہاں سے باہر نکل پائیں
پھر تو یہ شاہ حویلی والے ہمیں زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے
بھیا ہم باقی باتیں راستے میں کریں گے پلیز جلدی سے چلیں مجھے بہت زیادہ ڈر لگ رہا ہے اگر کسی کو کانوں کان بھنک پڑ گئی کہ میں گڑیا کو اپنے ساتھ لے آئی ہوں تو وہ ہمارا قتل کر دیں گے
فکر مت کرو ایک بار ہم اس گاؤں سے نکل جائے پھر کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا
اور جہاں تک بات ہے گڑیا کی تو ساری زندگی ڈھونڈتے رہیں گے یہ لوگ گڑیا کو اور جب گڑیا کو یہ پتہ چلے گا نا کہ اس کی ماں کا قتل کرنے والا اور کوئی نہیں بلکہ اس کا سگا باپ ہے
اور اس کے ماموں کا قتل کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ یہ شاہ حویلی کے لوگ ہیں تو گڑیا خود ہی کبھی ان کا منہ نہیں دیکھنا چاہے گی ۔
آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں بھائی یہ لوگ بہت بڑے ہیں ۔پر میں اپنی بچی کو ایسے لوگوں کے بیچ میں نہیں رہنے دوں گی ۔
وہ مسلسل بولے جا رہی تھی جبکہ گاڑی میں پچھلی سیٹ پر لیٹی گڑیا ان کی ایک ایک بات کو اچھے طریقے سے اپنے ذہن نشین کر چکی تھی اس کا باپ اس کی ماں کا قاتل تھا ۔
اتنا ہی نہیں بلکہ اس کے ماموں کےقاتل بھی شاہ حویلی والے ہیں ۔
ان باتوں کووہ سمجھ پا رہی تھی یا نہیں لیکن اتنا سمجھ گئی تھی کہ اس کے ماموں اسےشاہ حویلی والوں سے دور لے کر جا رہے تھے
چھ سال کی عمر میں اس کی زندگی بدل رہی تھی
اس چھوٹی سی عمر میں ان سب چیزوں کو سمجھنا اس کے لیے ناممکن تھا
یہ سفر کہاں سے شروع ہو رہا تھا اور کہاں پر ختم ہونا تھا وہ نہیں جانتی تھی
بس وہ خاموشی سے سفر کو طے کر رہی تھی
°°°°°
عاشی بیٹا ذرا یہاں آو یہ گلی سے سبزی لا دو آج تمہارے دادا کی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے ان سے چلا نہیں جائے گا
اور اب ٹائم بھی تھوڑا سا رہ گیا ہے تو جاؤ میرا بچہ تمہیں یہاں سے گلی سے سبزی پکڑ لاؤ تاکہ ہم کچھ بنا لیں ۔شام ہو رہی ہے
ابھی تمہارے دادا کو بھوک لگ جائے گی اور پھر سارا گھر سر پر اٹھا لیں گے ۔
میں سوچ رہی تھی کہ میں ہی چلی جاوں گی بس اسی لیے سونے سے پہلے ان سے کہہ دیا کہ آپ آرام کریں میں بازار سے لے آؤں گی سب لیکن اب مجھ سے بھی نہیں جایا جارہا۔وہ اسے آواز دیتی بتانے لگیں
کوئی بات نہیں میری پیاری سی ینگ سی دادی آپ پریشان مت ہوں لائیں مجھے پیسے دے دیں میں لے آتی ہوں اور میں بنا بھی دوں گی آپ بھی آرام کریں وہ دادی کی حالت دیکھتے ہوئے بولی
80 سال کی عمر میں بھی ایک دم کسی جوان لڑکی کی طرح چلتی پھرتی تھی اسی لئے تو ہڈیوں زیادہ ساتھ نہیں دیتی تھیں
اور دوسری طرف دادا ان کا بھی یہی حال تھا نظر تو لگنی ہی تھی ۔
اسے تو یہی لگتا تھا کہ ان کی اس عمر میں بھی اس حد تک فٹنس دیکھ کر لوگ جل بل کر انہیں نظر لگا دیتے تھے
ہاں میرا بچہ جاؤ جلدی سے لے کر اور پھر آکرنا ذرا میری کمر پر مالش کرنا دادی امی نے لیٹتے ہوئے کہا تو وہ ہاں میں سر ہلاتے ان سے پیسے لے کر اپنا نقاب سیٹ کرتی جلدی سے گھر سے نکل گئی تھی
°°°°°
بھائی ایک کلو ٹماٹر اور دو کلو آلو دے دیں اور دھیان سے آلو میٹھا نہیں ہونا چاہیے پرسوں دادو آپ سے آلو لے کر گئے تھے تو بہت میٹھے نکلے تھے ۔
وہ سخت آلو ہاتھ میں لے کر چیک کرتی ساتھ لائی باسکٹ میں ڈالتے ہوئے کہہ رہی تھی جب کہ دکاندار آلو چیک کرتا اس کو دے رہا تھا ۔
ارے نہیں عاشی بیٹا تمہیں تو پتہ ہے نا جب میں دکان پہ ہوتا ہوں تب کوئی چیز خراب نہیں دیتا بس یہ ایک چھوٹا لڑکا رکھاہے اس کو پتہ نہیں ہوتا
کس کو میٹھا آلو دینا ہے اور کس کو پھیکا آلو دینا ہے وہ آلو باسکٹ میں بند کرتے ہوئے اسے دیتے ہوئے صفائی دے رہے تھے۔
کوئی بات نہیں بھیا آگے سے دادو کو بھیجوں گی تو اسے بتا دیجئے گا کہ انہیں کون سی چیز دینی ہے
آج تو ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی ابھی سو رہے تھے جب میں آئی
وہ اس کے ہاتھ سے باسکٹ پکڑتے ہوئے کہہ رہی تھی دکان اسی محلے میں تھی یہاں کے سب لوگ ہی ان سے بہت اچھے طریقے سے واقف تھے ۔
اسے تو کبھی بنا نقاب کے لوگوں نے نہیں دیکھا تھا لیکن دادا جان کو سب لوگ ہی جانتے تھے ۔
سب کے ساتھ ہی ان کے تعلقات بہت ہی زیادہ خوشگوار تھے
دادا جان کی عمر پچاسی کے قریب تھی اور دادی کی اسی لیکن اس عمر میں بھی وہ دونوں جس طرح سے اپنی زندگی انجوائے کر رہے تھے سب ہی دیکھ کر بہت متاثر ہوتے تھے ۔
دونوں ہی اکثر بیمار بھی رہتے تھے کیونکہ اب عمر ان کا زیادہ ساتھ نہیں دیتی تھی
لیکن اس کے باوجود بھی وہ دونوں میاں بیوی ایک خوشگوار زندگی گزار رہے تھے ان کی بس یہی ایک پوتی تھی
جس سے وہ دونوں بے انتہا محبت کرتے تھے ۔
ان دونوں میاں بیوی کا ایک ہی بیٹا تھا جو بھری جوانی میں انتقال کر گیا تھا کار ایکسیڈنٹ میں
ان کےچار بچے تھے جن میں سے تین اس کار اکیسیڈنٹ میں مر گئے تھے لیکن ایک جو بچ گئی تھی وہ کافی عرصے سے ہوسٹل میں تھی
اسے یہاں آئے تقریبا چار مہینے گزر چکے تھے
اور اب وہ اپنے دادا دادی کے ساتھ رہتی تھی اور ان کا خیال رکھتی تھی
°°°°°
عنائش . . . وہ واپس گھر جارہی تھی جب اسے پیچھے سے اپنے نام کی پکار سنائی دی اس کے قدم رک گئے تھے حیرانگی نے اسے آگھیرا تھا
عنائش سبزی لے کر تیزی سے گھر کی طرف جا رہی تھی وہ زیادہ دیر باہر رکنا پسند نہیں کرتی تھی
اور نہ ہی کبھی کسی نے اسے اس طرح باہر دیکھا تھا صرف سبزی لینے کی حد تک ہی وہ گھر سے باہر نکلتی تھی بہت کم لوگ اسےاس کے نام سے جانتے تھے
وہ کسی سے زیادہ بات نہیں کرتی تھی اس کی کوئی دوست نہیں تھی محلے میں اتنی ساری لڑکیاں ہونے کے باوجود بھی کوئی بھی اسے نہیں جانتا تھا
ایسے میں کوئی اسے اس کے نام سے یوں بازار میں پکارے یہ اس کے لیے کافی زیادہ حیران کن تھا
اس نے مڑ کر دیکھا تو جیسے پیروں تلے زمین کھسک گئی
سامنے ایک بڑی عمر کا آدمی اسے اس کے نام سے پکار رہا تھا
وہ کون تھا وہ بالکل نہیں جانتی تھی لیکن کچھ فاصلے پر کھڑی ایک نیو ماڈل کی لینڈ کروزر کے ساتھ ٹیک لگائے وہ آنکھوں پر کالے گلاسز چرائے مکمل سیاہ لباس میں بڑی شان بے نیازی سے کھڑااسی کو دیکھ رہا تھا
جبکہ اس کے پیچھے قریب پانچ مزید گاڑی اس کے گارڈز کی تھی جو اسے بہت کچھ سمجھنے پر مجبور کر گئی تھی۔
وہ اگلے ہی پل چہرہ پھیر کر آگے کی طرف بڑھنے لگی ۔اس کے قدموں میں واضح تیزی آگئی تھی وہ گلی سے پھرتے ہی بھاگنے لگی تھی
دل چاہ رہا تھا کہ وہ کہیں جا کر چھپ جائے اور یہ شخص کبھی زندگی میں اسے تلاش نہ کر سکے
وہ جتنا جلدی ہو سکے بھاگ کر گھر کے اندر غائب ہو جانا چاہتی تھی جبکہ اس کی تیزی دیکھ کر "سید مکرش شاہ " کے لبوں پر گہرا تبسم بکھر گیا تھا
شاہ جی لڑکی تو بھاگ گئی میں ابھی اسے پکڑ کر آپ کے سامنے حاضر کرتا ہوں ۔
اس کا ملازم جو وہیں کھڑا اس لڑکی کو بھاگتے ہوئے دیکھ رہا تھا اس سے کہنے لگا
کیا کہا تم نے ذرا پھر سے کہنا کہ وہ اپنے ملازم کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو ملازم فورا اس کی طرف دیکھتے ہوئے اپنے الفاظ دوڑنے لگا
شاہ جی میں کہہ رہا تھا کہ میں ابھی اس لڑکی کو پکڑ کر لے آتا ہوں بہت بھاگ لیا اس نے آپ سے میں ابھی اسے آپ کی خدمت میں حاضر کرتا ہوں وہ ابھی بول رہا تھا
جب اچانک اسکا ہاتھ اٹھا اور اس کے چہرے پر جا لگا تھا ۔سامنے کھڑا ملازم اس کے ہاتھ کا زور دار طمانچہ کھاکر لمحے میں زمین بوس ہوا تھا
کوئی راہ چلتی سمجھ کر رکھی ہے کیا جو تم اسے پکڑ کرلاو گے۔ بیوی ہے میری سید مکرش شاہ کی ملکیت ہے وہ
وہ مجھ سے بھاگ رہی ہے کیونکہ میں اسے بھاگنے کی اجازت دے رہا ہوں ۔
وہ غضب ناک انداز میں اس کی طرف بڑھتا اسے گریبان سے پکڑ کر اپنے سامنے کھڑا کرتے ہوئے بولا
گستاخی معاف شاہ جی نیا لڑکا ہے اسے کچھ پتہ نہیں ہے معاف کر دیں شاہ جی میں اسے سمجھا دوں گا
اس کے پرانے ملازم نے اس کے ہاتھ پیر جوڑتے ہوئے بڑی مشکل سے اس لڑکے کی جان بچائی تھی
اچھے سے سمجھا دو اسے طارق ورنہ اگلی دفعہ ایسی غلطی پر میں اسے زندہ زمین میں گاڑ دوں گا اس کا گریبان چھوڑتے اس نے ایک نظر اس گلی کی جانب دیکھا تھا اس کی گھنی مونچھوں تلے عنابی لبوں پرجان لیوا تبسم بکھرا تھا
°°°°°°
عاشی بیٹا کیا ہوا تم اس طرح گھبرائی ہوئی کیوں ہو خیریت تو ہے
اسے اچانک کا گھر میں داخل کر گھبراہٹ میں دروازہ بند کرتے دیکھ کر دادی پریشان ہوتیں اس کے پاس آئی تھیں
داد۔۔۔ی۔۔۔۔دا۔۔۔ دادی ۔۔۔۔وہ آ۔۔گیا۔۔۔دا ۔ ۔۔دا۔۔۔وہ بری طرح کانپتے ہوئے اپنی بات مکمل کرتی ان کے سینے سے لگ گئی تھی۔
جبکہ اس کی ادھوری بات سن کر دادی بہت کچھ سمجھ گئی تھیں۔اور دروازے پر کھڑے دادا بھی اس کی بات سن کر پریشان ہو گئے
°°°°°°
زرشےکہاں گئی ارے کہاں مر گئی ہے جلدی نکل تجھے پتہ ہے نہ بیگم صاحبہ کا حکم ہے چھوٹے شاہ جی کہ جاگنے سے پہلے پہلے ان کا ناشتہ تیار ہونا چاہیے اور تو ابھی تک یہی پڑی ہے
ارے یہ تو ہماری اچھی قسمت ہے کہ چھوٹے شاہ جی کو تیرے ہاتھ کا سواد پسند آگیا ہے ورنہ تم جیسی نکمی کو کوئی نوکری پر نہ رکھتا
اٹھ بعد میں بستر توڑنا جا کر چھوٹے شاہ جی کا ناشتہ بنا
اماں نہ کریں نا میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے تھوڑی دیر سونے دیں آج آپ چھوٹے شاہ جی کا ناشتہ بنا دو مجھ میں ہمت نہیں ہے اٹھنے کی
وہ کروٹ لیتے ہوئے بولی
دماغ خراب تو نہیں ہوگیا شاہ صاحب صرف تیرے ہاتھ کا ناشتہ کرتے ہیں اگران کو اپنے وقت پر ناشتہ نہ ملا تو تجھے نوکری سے فارغ کر دیں گے
اٹھ جا میری بچی عقل سے کام لے نہ تو اب میری بڈھی ہڈیوں میں اتنی ہمت ہے کہ میں کام کاج کر سکوں اور نہ ہی تیرے بابا جان کی نظر اتنی تیز ہے کہ وہ رات کا سفر کر سکیں یہ تو شاہ صاحب نے ہم پر احسان کر رکھا ہے کہ ہم جیسے نااہل کو نوکری دے رکھی ہے
اور تو اور مرزم کو پڑھنے کے لئے باہرے ملک بھیجا ہوا ہے ۔اللہ اللہ کر کے اس کی پڑھائی مکمل ہوگئی تو اچھے دن آئیں گے
اور تو ہے کہ اٹھ کر ناشتہ بنانے کے لیے بھی اپنے ترلے کرواتی ہے
جلدی سے اٹھ جا اور جاکر شاہ صاحب کے لیے ناشتہ بنا وہ زبردستی اسے گھسیٹتے ہوئے بولیں
اس کا جسم بخار سے تپ رہا تھا لیکن اس وقت اس کی ماں اس کے ساتھ لاڈ نہیں کر سکتی تھی
کیونکہ حالات اس چیز کی اجازت نہیں دیتے تھے
اور وہ کون سا اپنی ماں سے لاڈ اٹھوانے کی عادی تھی
بڑی مشکل سے چارپائی سے اٹھتی منہ دھونے کے لئے نل کے قریب آئی تھی دل تو نہیں کر رہا تھا کچھ بھی کرنے کا لیکن مجبوری تھی
وہ شاہ حویلی والوں کے ساتھ کبھی بھی نمک حرامی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے
آخر ان کی وجہ سے تو ان کی روزی روٹی اتنے سالوں سے چل رہی تھی
°°°°°
اتنا وقت لگا دیا لڑکی صبح سے کہاں تھی تم ذراور تو جوگنگ کے لیے گیا ہوا ہے تھوڑی دیر میں واپس آ کر اس نے سب سے پہلے یہی سوال کرنا تھا کے اس کا ناشتہ تیار ہے یا نہیں
وقت پر آیا کرو کونسا تمہیں حویلی میں زیادہ کام کرنا پڑتا ہے تمہیں اس گھر میں صرف اور صرف ذراور کا کھانا بنانے کے لیے رکھا گیا ہے
مجھے تمہارے ہاتھ میں اتنا ذائقہ نہیں محسوس ہوتا لیکن اسے پسند ہے
اور اسے بہت کم چیزیں پسند آتی ہیں اسی لیے بابا صاحب نے تمہیں یہاں رکھ لیا ہے
اور تم کبھی بھی کوئی کام وقت پر نہیں کرتی چاچی بیگم کچن میں داخل ہوتے ہی اسے سنانے لگی تھیں
اس کا چہرہ دیکھ کر وہ اندازہ لگا چکی تھی کہ اس کی طبیعت ناساز ہے لیکن وہ لوگ ان کو زیادہ سر پر نہیں چڑھاتے تھے
معاف کر دیجئے شاہ بیگم ذرا سا بخار تھا اس لئے آنے میں دیر ہوگئی ناشتہ بن گیا ہے میں بس لگاتی ہوں
وہ چکراتے سر کے ساتھ کہتی فٹافٹ ناشتہ ٹرے میں رکھ کر جوس بنانے لگی
ناشتہ میز پر لگانے کی ضرورت نہیں ہے اس کے کمرے میں چھوڑ آؤوہ لیٹ ہو رہا ہے
یہاں سے سیدھا کمرے میں جائے گا تو وہی آرام سے ناشتہ کر لے گا شاہ بیگم نے حکم دیا تو ایک پل کے لئے اس کا ننھا سا دل بے ترتیب ہوا تھا ۔
ذراور کے ہی نہیں بلکہ وہ کسی بھی مرد کے کمرے میں جانے سے خوفزدہ ہی رہتی تھی
اور پھر اس کی وہ نگاہیں جو اسے ہمیشہ گھبراہٹ میں مبتلا کر دیتی تھی وہ بھی تو نظرانداز کرنے کے قابل نہیں تھی
اسے اس کی نیت پر کوئی شک نہیں تھا لیکن وہ مردوں سے ذرا فاصلہ بنا کر رکھنا ہی پسند کرتی تھی اور خاص کرسید ذراور شاہ سے جو کہ پچھلے سات مہینوں سے اس پر ضرورت سے زیادہ مہربان ہو چکا تھا
°°°°°°
بخار بہت تیز ہے اس کی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی میں سوچ رہی تھی کہ ڈاکٹر کو بلا لیتے ہیں اسے بہت تیز بخار ہے دادی نے کمرے سے نکلتے ہوئے انہیں بتایا
ہاں میں فون کرتا ہوں تم اس کے پاس ہی رکو بہت زیادہ گھبرائی ہوئی ہے اور بخار کی شدت میں بھی بالکل کمی نہیں آ رہی ۔دادا جان بھی بے حد پریشان تھے
مجھے سمجھ میں نہیں آتا میری معصوم بچی نے کسی کا کیا بگاڑا ہے کیوں وہ لوگ اسے جینے نہیں دیتے کیوں واپس آگئے ہیں وہ قاتل
چاہے کچھ بھی ہو جائے میں اپنی بچی کی زندگی برباد نہیں ہونے دوں گی آپ کچھ کریں نہ
کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے کہیں ہماری عاشی کے ساتھ کچھ برا نہ ہو
اخر وہ لوگ چاہتے کیا ہیں مجھے سمجھ میں نہیں آتا کیوں ان لوگوں نے اس کی زندگی حرام کر دی ہے دادی بری طرح سے رو رہی تھی
عاشی اس کے نکاح میں ہے اور وہ اتنی آسانی سے اسے چھوڑے گا نہیں اس نے کہا تھا کہ وہ اسے چار مہینے کا وقت دے رہا ہے اور اب وہ وقت ختم ہوچکا ہے تو اسے واپس تو آنا ہی تھا ہمیں اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا دادا جان ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں سمجھاتے ہوئے بول رہے تھے
اس مسئلے کا حل صرف طلاق ہے ہمیں خلا کے لیے اس آدمی پر کیس کرنا چاہیے
میں اپنی بچی کی زندگی برباد نہیں ہونے دوں گی دادی نے ایک نظر بیڈ پر نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑی عاشی کو دیکھ کر کہا ۔
فکر مت کرو ہم اپنی عاشی کے ساتھ کچھ برا نہیں ہونے دیں گے دادا جان نے انہیں یقین دلایا تھا
°°°°°
وہ بہت تیزی سے اپنے کمرے میں داخل ہوا تھا اسے جلدی سے جلدی اپنے کام پر پہنچنا تھا جب سامنے سے آنے والے وجود کے ساتھ زبردست قسم کا ٹکراؤ ہوا
جاہل ۔۔۔اندھے ہو کیا ۔۔۔۔میرے کمرے میں کیا ۔۔۔۔
وہ بول ہی رہا تھا جب اپنے سامنے اس نازک سے سراپے کو دیکھ کر خاموش ہو گیا
اس کے چہرے کے سخت تاثرات پل میں بدل گئے تھے
اس کی آنکھوں میں ایک چمک سی آ گئی تھی لیکن سامنے کھڑی لڑکی کیا جانے اس چمک کا مطلب وہ تو اس کی آنکھوں میں دیکھتی تک نہیں تھی
معاف کیجیے گا چھوٹے شاہ جی وہ شاہ بیگم کا حکم تھا کہ ناشتہ آپ کے کمرے میں چھوڑ دوں
کیونکہ آپ لیٹ ہو رہے ہیں بس وہی رکھنے کے لئے آئی تھی
اس کا غصہ دیکھ کر وہ سہمے ہوئے انداز میں بولی تھی
جب کہ وہ یوں نظریں جھکائے بولتی ہوئی اس کے دل دھڑکانے کی وجہ بنی ہوئی تھی
ہمممم۔ ۔۔۔ تو رکھ دیا ناشتہ وہ اس کے راستے میں حائل پوچھ رہا تھا
جی رکھ دیا ہے اس نے فوراً جواب دیا اور اب وہ اس کے راستے سے ہٹنے کا انتظار کر رہی تھی لیکن شاید ذراور کا ایسا کوئی ارادہ نہ تھا
اب میں جاؤں اس نے بڑی مشکل سے نگاہ اٹھا کر اس سے سوال کیا اور پھر سے نگاہیں جھکا گئی
وہ یوں ہی اسے دیکھے جا رہا تھا
نہیں . ۔۔ اس کے دل نے اندر کہیں سرگوشی کی تھی جو اس کے لبوں پر آ گئی سامنے کھڑی لڑکی نے فورا نگاہ اٹھا کر حیرانگی سے دیکھا تھا
میرا مطلب ہے پہلے جوس لے کر آؤ وہ راستہ چھوڑتے ہوئے بولا۔
جی جوس بھی رکھ دیا ہے اس نے فورا اسے بتایا اور کمرے سے نکلنے لگی
زرشے ۔۔۔۔ اسے پیچھے سے اپنے نام کی پکار سنائی دی
جی شاہ ۔جی۔ ۔۔وہ پلٹ کر اسے دیکھنے لگی۔
رات کا کھانا ذرا احتیاط سے بنانا روز روز اتنا تیز نمک کھا کر مجھے بلڈ پریشر کا مریض مت بنانا اس کے لہجے میں التجا تھی جب کہ وہ دروازہ بند کر چکا تھا
دروازہ بند ہوتے ہی وہ اپنی غلطی پر جی بھر کر شرمندہ ہوئی تھی کل اسے لگا تھا کہ کھانے میں نمک تیز ہوگیا ہے لیکن ذراور نے بالکل کوئی بھی ری ایکشن نہیں دیا تھا جس پر وہ پرسکون ہو گئی تھی
یا خدایا صرف ایک کام کے لئے مجھے اس گھر میں رکھا گیا ہے وہ بھی ٹھیک سے نہیں کر پاتی وہ تو خدا کا شکر ہے کہ عزت بچ گئی لیکن آئندہ احتیاط سے کام لوں گی
اسنے سامنے سے آتی بڑے صاحب کو دیکھا تو انہیں سلام کرتی فورا سیڑھیاں اتر گئی تھی
°°°°°
زرشے کاچہرہ اتنا سرخ کیوں ہو رہا تھا اس کی طبیعت تو ٹھیک تھی نا ناشتہ کرتے ہوئے مسلسل اس کی سوچیں زرشے کے سرخ ہوتے چہرے پر تھی
اس کا چہرہ حددرجہ سرخی لیے ہوئے تھا ۔اس کا دل تو بہت چاہا کہ وہ اس سے پوچھ لے لیکن وہ اپنے جذبات اس پر ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا تب تک تو نہیں جب تک صحیح وقت نہ آجائے
وہ لڑکی اب سے نہیں بلکہ 19 سال سے اس کی نظروں کا مرکز تھی اس کا باپ ان کے گھر میں ڈرائیور تھا جبکہ اس کی ماں ان کے گھر کی ملازمہ
وہ لڑکی اسی کے سامنے پلی بڑھی تھی وہ ناجانے کب سے اس کے دل میں بسی ہوئی تھی وہ بھی نہیں جانتا تھا
میٹرک کے بعد اس کی تعلیم کو چھڑوا کر اس کی شادی پر بہت زور دیا گیا تب ذراور کو اس کے لیے اسٹیپ لینا پڑا تھا وہ اُس کے لیے زیادہ تو کچھ نہیں کر سکا لیکن اس کے باپ کو اس کی چھوٹی عمر میں شادی کروانے نہیں دی
پرائیویٹ ایف اے کر کے وہ اب بی اے کر رہی تھی جب کہ اس کے گھر میں اس کی نوکری صرف اسی کے کاموں تک محدود تھی
ذراور کو کسی کے ہاتھ کا کھانا پسند نہیں آتا تھا لیکن زرشے کے لیے اسے اپنے اصول بدلنے پڑے کیونکہ وہ اسے اپنی نگاہوں کے سامنے چاہتا تھا
سب کچھ ٹھیک ہی چل رہا تھا لیکن پچھلے سات مہینے سے نہ جانے کب کیسے اس کے جذبات کچھ حد تک ہی سہی لیکن زرشے پر واضح ہونے لگے تھے
جو آگے جا کر اس کے لیے کوئی بڑا مسئلہ پیدا کر سکتے تھے
°°°°
گولی چلنے کی آواز کے ساتھ ہی سامنے کھڑے شخص نے اپنا سینہ تھام لیا گولی اس کے سینے کے بیچوں بیچ لگی تھی اور وہ لمحے میں زمین بوس ہوا تھا
نہیں خدا کے لئے کیا بگاڑا ہے انہوں نے تمہارا چھوڑ دو میری ماں کو رحم کرو حیوان ۔۔۔ظالم نہ بنو وہ تڑپ رہی تھی اس کے ہاتھ پیر جوڑ رہی تھی جب کہ وہ شخص اس کا ہاتھ اپنے مضبوط ہاتھوں میں تھامے اسے اپنے پیچھے کیے ہوئے تھا
وہ کافی دیر سے اس کی منتیں کر رہی تھی لیکن اس سفاک شخص نے کسی پر رحم کرنا شاید سیکھا ہی نہیں تھا
وہ اس کے پیر تک پکڑنے کو تیار تھی لیکن اس کو رحم نہ آیا اپنی بندوق کی دوسری گولی اس نے سامنے کھڑی عورت کے سینے کے بیچوں بیچ گولی چلائی تھی
ماما ۔۔۔۔۔۔وہ چلاتی ہوئی اٹھ کر بیٹھ گئی تھی جبکہ دادی جو اس کے پاس ہی لیٹی ہوئی تھی اچانک اس کے اٹھنے پر اٹھ کر اسے دیکھنے لگی
دادی اس نے مار ڈالا اس نے مار ڈالا میری ماں کو اسے مار ڈالا دی میری آنکھوں کے سامنے اس شخص نے مار ڈالا
میں اس کے سامنے گڑگڑائی اس سے بھیک مانگی میری ماں کو چھوڑ دو لیکن اس حیوان نے میری ایک نہ سنی اس نے مار ڈالا
دادی اس شخص نے مار ڈالا میرے اپنوں کو میری آنکھوں کے سامنے اس نے میرے اپنوں کی جان لے لی ہے میں کچھ نہیں کر سکی
اور اب وہ واپس آ گیا ہے مجھے لینے کے لیے مار ڈالے گا مجھے بھی وہ مجھے بھی زندہ نہیں چھوڑے گا
دادی مجھے بچا لیجئے پلیز مجھے بچا لیجئے مجھے کہیں چھپا دیجئے وہ شخص کبھی مجھے نہ ڈھونڈ پائے پلیز مجھے کہیں چھپا دیجئے وہ بری طرح سے سسکتے ہوئے ان کی سینے میں چھپی ہوئی تھی
جب کہ اسے اپنے سینے سے لگائے وہ اسے خاموش کروانے کی کوشش کر رہی تھی
°°°°

Similar Novels

You may also like these novels.

Enjoying this novel?

Tap a star to share your rating

Choose a rating from 1 to 5 stars

Choose your rating

0.0 / 5 · 0 ratings

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Areej Shah Urdu NovelsJaan e IshqamJaan e Ishqam by Areej ShahJaan e Ishqam Complete NovelJaan e Ishqam EpisodesJaan e Ishqam Read OnlineNovelistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *