Impress My Soul Season 1 By Sajeela Nasir Readelle50112 Last updated: 21 July 2025
No Download Link
Rate this Novel
Impress My Soul Season 1 By Sajeela Nasir
ج شہرام نے پورے چار سال بعد ملک ویلا میں آنا تها ہر کسی کے چہرے پر خوشی تهی ہر پکوان شہرام کی پسند کی پکی تهی شہرام نے اپنی جیپ ملک ویلا کے سامنے روکی جو اسکو ائیروپلین سے اترتے ساتھ دی گئی تهی جیپ سے اتر کر اسنے مسکرا کر گهر کو دیکها کہ چوکیدار کی آواز پر مڑہ اور اسکو کس کر گلے سے لگایا یہ انکا بہت پرانا اور وفادار چوکیدار تها
"چچا یہ جیپ اندر کردیں اور سامان بهی لے آئیں...." اسنے چابی کریم چچا کو تهماتے ہوئے کہا اور خود اندر کی راہ لی دروازے سے اندر قدم رکهتے ہی اسکے لب اور کهل اٹهے تهے کیونکہ سامنے ہی سب اسکے استقبال میں تهے جلدی سے اگے بڑا اور سب بڑوں سے ملنا لگا سبکی آنکهوں میں پانی جمع تها اپنے لخت جگر کو پورے چار سال بعد دیکھ رہے تهے
"اور ٹائیگر کیسا ہے....؟" حماد صاحب نے اسکے سینے پر ہاته مارتے ہوئے کہا "اپکی طرح چهوٹے ابو...." اسکی بات پر سب کے چہرے کهل اٹهے تهے "بهئی شیر تو اور خطرناک ہوکر آگیا ہے..." رامز نے گلے ملتے ہوئے کہا "جی رامز بهائی یہ تو آپکا پیار ہے جس نے مجهے ایسا بنایا...." اسنے بهی جوابا احترام سے کہا "اوئے مصطفی تو تو نکاح کے بعد کتنا بدل گیا ہے(حلانکہ ایسا کچھ نہ تها)...." اسنے گرم جوشی سے اسکے گلے لگتے ہوئے کہا "یہ تو تیرا حسن نظر ہے جو میں خوبصورت لگ رہا ہوں..." اسنے آنکه مارتے ہوئے کہا تو سب ہنس دیے "اللہ نظر بد سے بچائے مجهے...." احتشام نے شہرام سے ملتے ہوئے کہا تو سب کے قہقے گونجے اور شہرام نے ایک مکا احتشام کی پیٹه پر جڑا تها زرش بهابهی کو سلام کرتا آبریش سے ملا اور پهر وشما سے پر ایک شخص کی کمی تهی جسکی تلاش میں اسنے نظریں دوڑائیں تهی
"کسکو ڈهونڈه رہے ہیں ایس پی شہرام....؟" پریہان نے پیچهے سے ڈراتے ہوئے کہا لیکن وہ بالکل نہ ڈرا تها بلکہ ہنسا تها "کسی کو بهی نہیں....." ڈرائینگ روم کی طرف چلتے ہوئے اسنے اسکی طرف مسکرا کر دیکھ کر جواب دیا "جهوٹ مت بولیں شہرام اپکی نظریں کسی کی متلاشی ہیں...." اسنے شرارت
