Be Khudi by Rimsha Hussain NovelR50567
Last updated: 6 March 2026
Be Khudi (Episode 01)Be Khudi (Episode 02)Be Khudi (Last Episode)Part 2Be Khudi (Episode 03)Be Khudi (Episode 04)Be Khudi (Episode 05)Be Khudi (Episode 06)Be Khudi (Episode 07)Be Khudi (Episode 08)Be Khudi (Episode 09)Be Khudi (Episode 10)Be Khudi (Episode 11)Be Khudi (Episode 12)Be Khudi (Episode 13)Be Khudi (Last Episode)
Be Khudi by Rimsha Hussain
تمہارا نالائق بیٹا کہاں ہیں؟امتیاز صاحب نے اپنی بیگم سے سوال کیا۔
میرے دونوں بیٹے لائق اور فائق ہیں۔زرغونہ بیگم نے بریڈ میں جیم لگاکر اُن کی معلومات میں اضافہ کیا اُن کی بات پہ ارمغان نے اپنی مسکراہٹ ضبط کی۔
جی تو آپ کا ایک لائق اور فائق بیٹا کہاں آوارہ گردی کررہا ہے دوسرا تو یہاں موجود ہیں ناشتہ کررہا ہے۔امتیاز صاحب نے ارمغان کی طرف اِشارہ کرکے طنزیہ سوال کیا۔
کمبائن اسٹڈی کے لیے دوستوں کے ساتھ پڑھائی میں وقت کا پتا نہیں لگا تو اپنے دوست کے پاس رُک گیا تھا اور اب وہی سے یونی جائے گا۔زرغونہ بیگم نے اب کی آرام سے تفصیلی جواب دیا۔
پڑھائی تو بہانا ہے بس اُس کو تو موقع چاہیے آوارہ گردی کرنے کا۔امتیاز صاحب نے کہا
آپ ہر وقت میرے بیٹے کا پیچھے نہ رہا کریں۔زرغونہ بیگم ناراض ہوتی بولی جب کی ارمغان مسکراتا باہر جانے لگا وہ اپنی گاڑی میں بیٹھنے والا تھا جب نظر سامنے والے گھر کی ٹیرس پہ پڑی جہاں آنچل نظر آرہا تھا وہ جانتا تھا وہان کون ہے جو چھپنے کی کوششوں میں ہیں۔
مانو میری طرح تم بھی اکیلی ہو نہ باپ کا پیار ہے نہ ماں کی ممتا۔ارسلہ نے اپنی بلی کے بالوں کو سہلاکر دُکھی لہجے میں کہا جیسے وہ اُس کی بات سمجھ رہی تھی۔
کالج نہیں گئ آج؟سادیہ بی اُس کے پاس آتی پوچھنے لگی۔
ضروری کلاس نہیں تھی میری ویسے بھی وہاں سب میرا مذاق اُڑاتے ہیں۔ارسلہ نے تلخ لہجے میں کہا۔
مذاق کیوں اُڑاتے ہیں؟سادیہ بی نے سوال کیا
آپ کو جیسے پتا نہیں بچپن سے لیکر آج تک میرا مذاق ہی تو بنا ہے رشتیداروں میں اسکول میں اور اب کالج میں بھی اگر میں لنگڑا کر چلتی ہوں تو اِس میں میرا کیا قصور اگر اللہ نے اُن کو مکمل کیا ہے تو اُس میں اُن کا کیا کمال یہ تو اللہ کی مرضی ہے جسے چاہے جیسا بنائے۔ارسلہ نے نم لہجے میں کہا تو سادیہ بی نے اُس کو اپنے ساتھ لگایا۔
ایسا نہیں ہے کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہوتا مکمل بس اللہ کی ذات ہے دوسرا یہ اگر لوگ تمہارا مذاق اُڑاتے ہیں تو یہ ان کا فعل ہے جس کا حساب اُن کو آخرت میں دینا ہوگا کسی کی دل آزاری کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔سادیہ بی نے نرمی سے اُس کو سمجھایا۔
میں لنگڑا کر کیوں چلتی ہوں؟ارسلہ نے سوال کیا
ہلکی سے لڑکھڑاہٹ ہی تو ہے کونسی بڑی بات ہے اللہ نے تمہیں بہت پیارا بنایا ہے صورت سے بھی اور سیرت سے بھی یہ دونوں چیزیں تم میں ہیں جو تمہاری اِس محرومی پہ بھاری ہے اگر اللہ کسی انسان میں محرومی دیتا ہے تو ساتھ میں ایک خوبی بھی دیتا ہے اِس لیے کبھی بھی اللہ سے اِس بات پہ شکوہ مت کرنا اللہ نے بیشک تمہیں باقیوں سے بہتر بنایا ہے۔سادیہ بھی نے اُس کو اپنے ساتھ لگاکر کہا۔
