Badtameez Ishq by Rodaba Noreen NovelR50437 Last updated: 13 December 2025
Rate this Novel
Badtameez Ishq Episode 1Badtameez Ishq Episode 2Badtameez Ishq Episode 3Badtameez Ishq Episode 4Badtameez Ishq Episode 5Badtameez Ishq Episode 6Badtameez Ishq Episode 7Badtameez Ishq Episode 8Badtameez Ishq Episode 9Badtameez Ishq Episode 10Badtameez Ishq Episode 11Badtameez Ishq Episode 12Badtameez Ishq Episode 13Badtameez Ishq Episode 14Badtameez Ishq Episode 15Badtameez Ishq Episode 16Badtameez Ishq Episode 17Badtameez Ishq Episode 18Badtameez Ishq Episode 19Badtameez Ishq Episode 20Badtameez Ishq Episode 21Badtameez Ishq Episode 22Badtameez Ishq Episode 23Badtameez Ishq Episode 24Badtameez Ishq Episode 25Badtameez Ishq Episode 26Badtameez Ishq Episode 27Badtameez Ishq Episode 28 (Last Episode Part 1)Badtameez Ishq Episode 28 (Last Episode Last Part)
Badtameez Ishq by Rodaba Noreen
جب وہ ڈیپارٹمنٹ میں پہنچی تو 9:15 ہو رہے تھے جس کا مطلب یہ تھا کہ پیپر شروع ہو چکا ہے۔ وه جلد از جلد کلاس میں جانا چاہتی تھی اس لیے بھاگنے والے انداز میں سیڑیاں چڑہنے لگی۔
تبھی سامنے سے آتے کسی نے خوفناک چیخ ماری۔۔۔
جس کی وجہ سے شانزے کا توازن بگاڑ گیا۔ گرنے کے خوف سے اس کی آنکھیں بند ہو گئی تھیں۔ لیکن اس سے پہلے کہ وہ سیڑیوں سے منہ کے بل گرتی کسی نے اس کا ہاتھ تھام لیا تھا۔ وہ گرنے سے بچ گئی تھی پر ابھی بھی خود کو ہوا میں لہرات ہوا محسوس کر سکتی تھی۔
شانزے نے ڈرتے ڈرتے آنکھیں کھولی۔۔۔
تم...........
سامنے کھڑا شحص کوئی اور نہں یوسف ہی تھا۔ اور یہی بات شانزے کا موڈ خراب کرنے کے لیے کافی تھی۔ تمہاری ہمت کیسے ہوی میرا ہاتھ پکڑنے کی۔۔۔
ریلکس مس۔۔۔۔ شانزے حسان۔۔۔
میں بھی مرا نہیں جارہا تمہارا ہاتھ پکڑنے کے لیے....
بھولو مت مدد کی ہے تمہاری۔۔۔ تمھیں گرنے سے بچایا ہے میں نے ورنہ۔۔۔۔۔۔ یوسف نے سیڑیوں کی طرف اشارہ کیا.... ناؤ سے تھنک یو....
تھنک یو ؟؟ مائ فٹ..... کیا ہوتا ؟؟؟ زیادہ سے زیادہ میں گر جاتی نہ....
تمہارے ہاتھ پکڑنے سے تو یہی بہتر تھا...
شانزے کا غصہ آسمان سے باتیں کر رہا تھا۔ وہ یہ بھی بھول گئی تھی کے ابھی تک وہ یوسف کے رحم و کرم پے ہے...
اچھا.... ایک بارسوچ لو... یوسف نے جیسے وارن کیا تھا...
ہاں سوچ لیا... شانزے نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوے کہا....
ہم م م م....آئی ایم ایمپریسڈ... اور ساتھ ہی یوسف نے اس کا ہاتھ چھوڑ دیا تھا...
ایک زور دار چیخ شانزے کے منہ سے نکلی.... ابھی اس کا پاوں تیسری سیڑھی پے ہی تھا کہ یوسف نے اس سے سمبھالا... تو کیسا لگا میرا سٹائل...؟؟ یوسف کا انداز چیڑانے والا تھا...
تم...تمہارا دماغ تو ٹھیک ہے... سمجھتے کیا ہو خود کو...
وہ بھی بتاؤں گا لیکن کسی دن فرصت سے میرا خیال ہے ابھی میری ڈیٹیل سے زیادہ انٹرسٹ تمہیں اپنے پیپر میں ہو گا...
یوسف نے اس کی قلائی پے بندھی گھڑی اس کے سامنے کی. جو ٩:٣٠ بجا رہی تھی..
تمہیں تو میں بعد میں دیکھوں گی... وہ کہتی کلاس کی طرف بھاگی...
