Ahsaas E Mohabbat By Aiman Razzaq Novel20938

Last updated: 4 August 2026

Ahsaas E Mohabbat By Aiman Razzaq Novel20938

Romantic Drama | Possessive Hero | Family Drama | Forced Marriage | Jealousy | Rude Hero | Emotional Conflict | Marriage-Based Romance

Short Description

Ahsaas E Mohabbat is an intense romantic family drama revolving around a possessive husband, a strong emotional conflict, and a marriage filled with misunderstandings, jealousy, and hidden feelings. When love becomes tangled with anger and control, both hearts are forced to confront what they truly feel.

“تمہاری ہمت کیسے ہوئی دوپٹے کے بغیر گھر سے باہر نکلنے کی؟”

اس کی دھاڑ نے  شاہ ولا کے در و دیوار ہلا دیے۔

شور سن کر سب لوگ ناشتہ چھوڑ کر لاؤنج کی طرف دوڑے۔ سب کی نظریں حیرت میں جمی تھیں، اور ماہ روح آنسوؤں سے بھری آنکھوں کے ساتھ کانپتی ہوئی بولی،

“آپ غلط سمجھ رہے ہیں، سالار…”

“میرے ماتھے پر بے وقوف لکھا ہے کیا؟”

سالار نے شیشے کا ساز اٹھا کر دیوار پر دے مارا

نور، جو یہ منظر دیکھ رہی تھی، ماہ روح کی حالت پر اندر ہی اندر مسکرا اٹھی۔

“سالار، ہوا کیا ہے بیٹا؟” علینہ بیگم نے آگے بڑھ کر اُسے سنبھالنے کی کوشش کی۔

مگر وہ چپ رہا، صرف ساحل کی طرف مڑا اور بھڑکتے لہجے میں بولا،

“آج کے بعد تم میری بیوی سے سو فٹ کی دوری پر رہو گے، ساحل شاہ!”

یہ کہہ کر وہ سیڑھیوں کی طرف بڑھ گیا۔

 سیڑھیوں پر قدم رکھتے ہی پلٹا،

“اور تم، ماہ روح سالار شاہ… کمرے میں آؤ۔ ابھی۔”

آواز میں وہی برف جیسی سختی تھی، جس نے سب کے دلوں میں لرزہ طاری کر دیا۔

طارق صاحب نے پریشانی سے ساحل کی طرف دیکھا،

“بیٹا، ہوا کیا ہے؟”

“بابا، کچھ نہیں… ہم بس بات کر رہے تھے کہ بھائی آ گئے۔ وہ پہلے ہی غصے میں تھے۔”

ساحل نے آہستہ سے جواب دیا اور وہاں سے چلا گیا۔

ماہ روح نے آنسو پونچھتے ہوئے مضبوط لہجے میں کہا،

“بابا، مجھے نہیں رہنا ان کے ساتھ… مجھے طلاق چاہیے۔”

اس کے لفظوں نے فضا میں بجلی دوڑا دی۔ سب کے چہرے جم گئے۔

اچانک لاؤنج میں چٹاخ کی تیز آواز گونجی —

ماہ روح نے بے یقینی سے مریم بیگم کی طرف دیکھا، ہاتھ اپنے رخسار پر رکھے۔

“ابھی اتنی بڑی نہیں ہوئی کہ اپنے فیصلے خود کرنے لگو!” مریم بیگم کا لہجہ زہر آلود تھا۔

“مما، کیا کر رہی ہیں آپ؟”

عالیان آگے بڑھا اور ماہ روح کو سینے سے لگا لیا۔ باقی سب خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہے۔

“فوراً کمرے میں جاؤ،” مریم بیگم نے سرد لہجے میں کہا۔

سالار جب کمرے میں داخل ہوا تو لمحہ بھر کو رُک گیا۔

کمرہ پھولوں کی خوشبو سے مہک رہا تھا، جگہ جگہ گلاب کی پتیاں بکھری تھیں، مگر ٹوٹے کانچ کے ذرے اس منظر کو ادھورا بنا رہے تھے۔ وہ نیچے گیا تھا کہ کسی ملازمک سے بول کر کمرہ صاف کروا سکے لیکن ماہ روح کے الفاظ سنتے ہی اس کی آنکھوں میں خون اترا تھا—

وہ تیزی سے سیڑھیاں اترا، آتے ہی ماہ روح کی کلائی جکڑ لی۔

“سالار! چھوڑو اُسے!” عالیان نے بیچ میں آ کر اس کا ہاتھ پکڑا۔

“میں تمہارے اور تمہاری بیوی کے بیچ کبھی نہیں آیا، تو تم بھی مجھ سے اور میری بیوی سے دور رہو!”

سالار نے سپاٹ لہجے میں کہا اور ماہ روح کی کلائی پکڑ کر لمبے لمبے قدموں سے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا۔

نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔

ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔

آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے

1st Link

Download link

2nd Link

Download Link

3rd Link

Download Link

4th Link

Download Link

Summary

The story revolves around Mahiruh and Salar Shah, whose marriage is far from peaceful. Salar’s intense possessiveness and short temper constantly create conflicts between them, while Mahiruh struggles to understand whether his anger hides love or simply control. A small misunderstanding at home turns into a major confrontation when Mahiruh demands divorce. As family members become involved, old tensions and emotional wounds begin to surface. Salar’s jealousy, Mahiruh’s hurt, and the complicated family dynamics set the stage for a relationship where love may be hidden beneath anger, pride, and misunderstandings.

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Categories: After Marriage Emotional Drama Forced Marriage Based Romantic Urdu Novel Rude Hero Based
Tags: After Marriage Base COMPLETE NOVEL Family drama Forced marriage Romatic urdu novels Rude hero Urdu Novels

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *