Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh NovelR50729
Last updated: 25 June 2026
No Download Link
385.9K
33
Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode01Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode02Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode03Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode04Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode05Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode06Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode07Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode08Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode09Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode10Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode11Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode12Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode13Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode14Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh Episode15
Aghaz E Junoon By Amrah Sheikh
“ماریا کہاں ہے؟برہان کرسی کھنچ کر بیٹھنے ہی لگا تھا ہانیہ اور آبش کو دیکھ کر استفسار کیا۔۔
برہان کے سوال پر ہانیہ کا منہ تک جاتا نوالہ ایک لمحے کے لئے روکا مگر انجان بن کر دوبارہ کھانا کھانے لگی۔۔۔
آبش نے سر اٹھا کر ہانیہ کو دیکھا پھر اپنے بھائی کو جو کرسی پے نہیں بیٹھا تھا۔۔۔
“وہ کمرے میں ہے۔۔۔آبش نے ہچکچا کر کہا۔۔
“اہ ٹھیک ہے میں آتا ہوں۔۔۔۔برہان سانس کھینچتا جانے لگا جب ہانیہ کی آواز پر گردن گھوما کر اسے دیکھنے لگا۔۔۔
“بھوک ہوگی تو کھا لے گی آپ کا نرم راویہ ابھی اسکے لئے بہتر نہیں۔۔۔
“یہ تمہاری سوچ ہے لیکن جانتی ہو اپنوں کا یہی نرم راویہ اسے اپنوں کے قریب کردے گا۔۔۔۔تمہے بہن نہیں اسکی دوست بننا چاہیے خیر تم نہ سہی میں ہی بن جاتا ہوں۔۔۔برہان کندھے اچکاتا آگے بڑھ گیا۔۔۔۔
ہانیہ نے اپنی نظریں جھکالیں۔۔۔
“برہان بھائی ٹھیک کہ رہے ہیں بہنے تو دوستیں ہوتی ہیں کیا ہم نہیں ہے ہانیہ
آبش نے سوالیہ انداز میں اسے دیکھ کر کہا۔۔۔
ہانیہ نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا۔۔”میرے پاس کوئی جواب نہیں ہانیہ آنسوں ضبط کرتی اٹھ کر چلی گئی اس بار آبش اسکے پیچھے نہیں گئی۔۔۔
“میرا پکنک بھی گیا۔۔اففف میں بھی نا آبش کو اچانک یاد آیا پھر خود ہی اپنے سر پر چپت لگائی۔۔۔
______________________________________
“ابراھیم بھائی امی بولا رہی ہیں۔۔۔۔عاشر کمرے کے دروازے سے جھانک کر اپنے بڑے بھائی سے بولا۔۔۔
ابراھیم جو بستر پے لیٹا ہوا تھا کہنیوں کے بل تھوڑا اونچا ہو کر اسے دیکھنے لگا۔۔۔
“یار سو رہا ہوں تم پوچھ لو کچھ منگوانا ہو۔۔
ابراھیم کہ کر دوبارہ لیٹ گیا۔۔۔
“آپ کو نیند آرہی ہے وہ بھی اتنی جلدی
“ہاں تو میں نہیں سو سکتا ابراھیم نے اسے دیکھا جو مسکرا رہا تھا۔۔
“بلکل سو جائیں میں امی کو کہ دیتا ہوں آپ سو رہے ہیں۔۔
“تھینکس میرے بھائی اچھا یہ لائیٹ بند کرتے ہوۓ جاؤ۔۔
ابراھیم کہتا دوبارہ چھت کو دیکھنے لگا۔۔۔
جب کے عاشر ایک نظر اسے دیکھتا لائیٹ بند کر کے چلا گیا۔۔
______________________________________
ٹھک ٹھک۔۔۔۔
“کیا میں اندر آسکتا ہوں۔۔۔برہان دروازہ نوک کرتا اندر آنے کی اجازت مانگنے لگا ماریا اسے دیکھتی جلدی سے آنسوں پوچھتی سیدھی ہوکر بیٹھی۔۔
“آجائیں برہان بھائی۔۔۔ماریا کی آواز رونے کی وجہ سے بھاری ہو رہی تھی
“سویٹ ہارٹ چلو کھانا کھانے۔۔۔
“میرا دل نہیں کر رہا آپ کھا لیں حلانکہ اسے شدت سے بھوک لگی تھی۔۔۔
“جھوٹ مت بولو میرے ساتھ اؤ۔۔۔۔برہان اسکے سر پر چپت لگا کے بولا۔۔
“سچ کہ رہی ہوں پلیز مجھے تو نیند آرہی ہے۔۔۔
ماریا کہ کر کھڑی ہوتی بسٹر پے بیٹھی برہان اسکے کہنے پر خاموشی سے اسے دیکھنے لگا۔۔
“ٹھیک ہے پھر ہم دونوں آج بھوکے رہیں گے ویسے مجھے خالی پیٹ نیند نہیں آتی لیکن خیر چلو کوئی بات نہیں۔۔۔برہان نے بیچارگی سے اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ کے کہا۔۔۔۔
ماریا کو شرمندگی ہونے لگی۔۔۔
“اچھا ٹھیک ہے برہان بھائی چلیں۔۔۔۔ماریا دھیمی آواز میں بولی۔۔۔
“یہ ہوئی نا بات چلو جلدی بہت بھوک لگ رہی ہے ۔برہان اسکا ہاتھ پکڑ کر تیز قدموں سے نیچے لیکر جانے لگا۔۔۔۔۔
ماریا اردگرد ہانیہ کو ڈھونڈنے لگی۔۔۔
ڈائننگ ٹیبل پر صرف آبش بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔ماریا کو دھچکا لگا ہونٹ بھنجتی سیڑیوں کی جانب دیکھنے لگی
“بیٹھو ماریا۔۔برہان کی آواز پر ماریا ضبط کرتی کرسی کھینچ کر بیٹھی۔۔۔۔
“ماریا تم ٹھیک ہو آبش نے اسے دیکھ کر پوچھا۔۔
“ٹھیک ہوں۔۔۔۔ہانیہ آپی نے کھانا کھا لیا
“ہاں۔۔۔ماریا وہ ٹھیک ہوجائے گی تم تو جانتی ہو بلکل دادی ہے ہاہاہا۔۔۔۔آبش اسکے ہاتھ پے ہاتھ رکھ کر بولتی ہنسنے لگی۔۔۔
“ہمم خفا دادی برہان مسکراتے ہوۓ مذاق کرتے ہوۓ بولا۔۔۔
“سہی کہا۔۔۔۔ماریا ہلکا سا مسکراتی ہوئی بولی۔۔۔
Rate this Novel
Categories:
Action Action & Adventure After Marriage after nikah cousin based Cousin Marriage family drama funny Hero Based heroin based Multi Couples urdu novels
