Woh ek shakhs By Maryam Aziz Novel20145

Last updated: 2 July 2025

70.7K
0

Woh ek shakhs By Maryam Aziz

Army based | Friendship based | Romantic novel | Rude hero based | Village based

“میں بہت عام سی لڑکی ہوں جو آپ جیسے شخص کے بالکل قابل نہیں۔ آپ کے لیے آپی جیسی لڑکی ہونی چاہیے ہر لحاظ سے پرفیکٹ۔ آپ آپی سے شادی کرکے خوش رہیں گے۔” یہ سب بولنے کے لئے جتنی ہمت اس کو درکار تھی یہ صرف وہی جانتی تھی لیکن مقابل کھڑا شخص کوئی ردعمل ہی نہیں دے رہا تھا۔ اسے برا بھلا کہے کہہ دے کہ وہ سچ میں اس کے لائق نہیں کہ اس سے شادی کی جائے۔
“اپنے گھر والوں میں تم بھی شامل ہو۔”فاطر کی طرف سے سوال آیا تھا۔وہ خاموش رہی تھی۔
“کچھ پوچھا ہے میں نے۔”اب کی بار وہ اتنی ذور سے بولا کہ وہ اپنی جگہ سے ہل سی گئی۔اس کی ساری ہمت ڈگمگا گئی تھی۔اس کا سر اثبات میں ہلا تھا۔
ی”یہ وہی ہے نا جو تم سے اظہار محبت کررہا تھا۔”وہ دو قدم کا فاصلہ طے کرتے بلکل اس کے مقابل آکر کھڑا ہوگیا۔ذہرہ بےساختہ پیچھے ہٹی تھی۔

“آپ پلیز آپی سے شادی کرلیں۔”ذہرہ بھیگی آواز میں بولی۔
“اپنا مشورہ اپنے پاس رکھو۔تم کون ہوتی ہو یہ فیصلہ کرنے والی کہ مجھے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔”
وہ کہ کر تیزی سے باہر کی جانب بڑھا۔
“بات سنیں فاطر بھائی پلیز آپی سے۔”وہ جو اس کے پیچھے بھاگی تھی اس کے ایکدم رکنے پہ بری طرح اس سے ٹکرائی تھی کہ درد کی شدت سے وہ بےساختہ اپنا ماتھا سہلانے لگی تھی۔
“آج تو تم نے مجھ سے یہ بات کرلی آج کے بعد میں تمہارے منہ سے اپنا نام تک نہیں سننا چاہتا اور آج کے بعد میرے سامنے مت آنا ورنہ بہت برا ہوگا۔”وہ چلا گیا تھا اور خود پہ اس کا ضبط ختم ہوگیا تھا۔اس نے روتے ہوئے مڑ کر دیکھا۔لاؤنج کے دروازے میں عفراء کھڑی تھی۔اس کی دوست اس کی ہم راز وہ تو اس کی تکلیف سمجھے گی نا یہی تصور کرکے وہ اس کی طرف بڑھی لیکن تین قدم کے فاصلے پہ جیسے اس کے پیروں کو کسی نے زمین پہ جکڑ لیا۔عفرا اندر چلی گئی تھی اور اپنے پہچھے اس نے ذور سے دروازہ بند کیا تھا اور وہ بند دروازہ اسے کسی تھپڑ کی طرح اپنے وجود پہ لگتا ہوا محسوس ہوا تھا۔

Download Link

Direct Download

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Categories: Army Based Friendship Based Rude Hero Based Rude Heroin Village Based
Tags: Army Based Friendship Base Romatic urdu novels Rude hero Urdu Novels

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *