60.8K
46

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

(Wehshat E Junon) Episode 23

سفر شروع ہو چکا تھا۔ ڈرائیور آرام سکون سے گاڑی چلا رہا تھا۔ جبکہ تانیہ تو اس کے ساتھ اپنی ہی باتوں میں مصروف ہو چکی تھی۔
تانیہ نے اسے بتایا تھا کہ وہ آج تک اس مارکیٹ میں نہیں گئی جہاں کا ایڈریس ہیر نے اسے دیا ہے ۔
ہیر نے اپنے بھائی کو اس جگہ کا نام بتایا تھا کہ وہ اس وقت کہاں پر موجود ہے اور اس کے بھائی نے وہاں موجود سب سے قریبی پاسپورٹ آفس میں رابطہ کیا تھا ۔یہاں پر اب وہ جا رہی تھی ۔
رات کو وہ کافی دیر تک اس سے بات کرتی رہی تھی ۔وہ آج ہی پاسپورٹ آفس جانے والی تھی یہ بات وہ رات کو ہی اپنے بھائی سے شیئر کر چکی تھی کہ وہ صبح کسی بھی قیمت پر اپنا پاسپورٹ وغیرہ لے آئے گی ۔
کیونکہ اب وہ ان کاموں میں مزید بالکل بھی نہیں پڑنا چاہتی اس کے بھائی نے کہا تھا کہ وہ اسی ہفتے کے اندر اندر اسے بلا لےگا اور ٹکٹس وغیرہ کا انتظام بھی کرے گا اور باقی کی ساری معلومات اسے پاسورٹ آفیس سے مل جائیں گیں۔
وہ پہلے ہی پاسورٹ آفس رابطہ کر کے انہیں بتا چکا ہے کہ آج ہیر وہاں آنے والی ہے اسی لئے اس کا کام زیادہ لمبا نہیں تھا وہ صرف اپنے پیپر لے کر سائن کر کے واپس آجاتی۔
اور اسے یقین تھا کہ اگر وہ تھوڑی دیر کے لئے منظر سے ہٹ گئی تو تانیہ زیادہ محسوس نہیں کرے گی وہ یہ کہہ کر ٹال دے گی کہ وہ اپنی پسند سے شاپنگ کر رہی تھی یا روحی کا پریذنٹ لینے گئی تھی ۔
وہ جلد ہی اس جگہ پر پہنچ چکے تھے گاڑی رکی تو تانیہ نے اسے باہر نکلنے کا اشارہ کیا
°°°°°°
ارے واہ یہاں پر تو سچ میں بہت بڑی مارکیٹ ہے ۔چلو آؤ شاپنگ کرتے ہیں ۔
ویسے تم زیادہ تر کونسی دوکان پر جاتی تھی اپنی اماں کے ساتھ۔۔۔۔؟
ہم سب سے پہلے وہاں پر چل کر جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کر لیتے ہیں باقی سب سامان بعد میں آرام سکون سے لے لیں گے۔
ویسے مجھے اس مارکیٹ کا بالکل اندازہ نہیں ہے لیکن تمہارا فیورٹ ہے تو اچھا ہی ہوگا ۔لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ یہاں برینڈز نہیں ہیں۔ وہ اپنے ہی دھن میں بولے جا رہی تھی جب کہ وہ آگے پیچھے پاسپورٹ آفس کو ڈھونڈ رہی تھی۔
جو اسے لیفٹ سائیڈ پر مل گیا تھا وہ ایک گہرا سانس لیتی تانیہ کے ساتھ بلکل اسی پاسپورٹ آفس کے قریب والی مارکیٹ کی طرف گئی ۔
ہم لوگ یہی پر انتظار کریں یا آپ کے ساتھ آئیں ایک گارڈ نے اسے دیکھتے ہوئے کہا تھا جس پر تانیہ نے اسے وہیں رہنے کا کہتے ہوئے اس کا ہاتھ تھاما اور اسے اپنے ساتھ اندر کی طرف لے گی ۔
مارکیٹ اندر سے بہت وسیع تھی ہر طرف دکانیں ہی دکانیں تھی یہ دیکھنے میں بہت زیادہ ہائی کلاس لوگوں کا مارکیٹ محسوس نہیں ہوتا تھا لیکن پھر بھی یہاں رش کافی زیادہ تھا ۔
چلو پہلے وہ گفٹ والی شوپ پر چلتے ہیں مجھے تو باہر سے وہ ٹیڈیز کافی مزے کی لگ رہے ہیں۔تانیہ نے سامنے دوکان کی طرف اشارہ کیا تو اس نے نفی میں سر ہلایا
نہیں میرے خیال میں ہمیں پہلے اپنی ضروری چیزیں لینی چاہیے بعد میں اطمینان سے دیکھیں گے یہ سب کچھ پوری مارکیٹ میں نگاہ دوڑاتے ہوئے اسے کہنے لگی تو تانیہ نے اس کی بات پر ہاں میں سر ہلایا ۔
ٹھیک ہے آجاؤ جیسی تمہاری مرضی ویسے ہی کر لیتے ہیں
°°°°°°°
تمہارا دھیان کہاں ہے یار میں کب سے تم سے باتیں کر رہی ہوں اور تم پتہ نہیں کن سوچوں میں ڈوبی ہوئی ہو بتاؤ تو سہی کہ ہم نے کونسی دوکان پر جانا ہے وہ اپنی ہی سوچوں میں پاسپورٹ آفس کی طرف جانے کے بارے میں سوچ رہی تھی جب تانیہ اس کا ہاتھ ہلا کر بولی ۔
ہاں وہ میں دیکھ رہی تھی کہ کون سی دکان ہے وہ کیا ہے میں اتنے ٹائم سے آئی نہیں ہوں تو مجھے ٹھیک سے یاد نہیں ہے میرے خیال میں اس طرف ہوگی دکان اس نے پاسپورٹ آفس کی طرف جانے والے راستے کی طرف اشارہ کیا تھا۔
ہاں تو چلو نہ ہم اس طرف کیوں آئے ہیں اور وہ ہاتھ تھام کر اسے اس طرف لے جانے لگی لیکن اتفاق تھا کہ کچھ اور وہاں سامنے ہی اسے لیڈیز شاپ نظر آگئی ۔
تانیہ تو دیکھ کر خود ہی وہاں چلنے کا اسے اشارہ کرنے لگی۔ جب کہ وہ بس یہی سوچ رہی تھی کہ وہ تانیہ کی نظر سے ہٹ کر وہاں آفس کیسے جائے۔تانیہ تو ہر طرف اس کا ہاتھ تھامے ہوئے جا رہی تھی نہ اس کا ہاتھ چھوڑ رہی تھی اور نہ ہی وہ اپنی نظروں سے دور کر رہی تھی
اب وہ بس کسی طریقے سے تانیہ سے جان چھڑا کر اس طرف جانا چاہتی تھی۔ بات تو پہلے ہی ساری ہوچکی تھی۔ اسے زیادہ دیر منظر سے ہٹانے کی ضرورت نہیں تھی ۔
بس تھوڑی دیر میں اس کا کام ہوجاتا ۔لیکن تانیہ تو ہرطرف اس کے ساتھ ساتھ آ رہی تھی اس وقت وہ اس کا ہاتھ تھام کر سامنے والی دکان میں لے کر جا رہی تھی ۔
جب کہ وہ خاموشی سے اس کے ساتھ قدم اٹھاتے ہوئے اندر کی طرف جا رہی تھی۔ جب کہ اس کی ساری سوچیں اپنے پاسپورٹ اور ویزے کی طرف تھی ۔
°°°°°°°
تانیہ اور وہ ایک دکان میں داخل ہوئے جہاں ایک لیڈی بیٹھی ہوئی تھی وہ دونوں اس کے سامنے بیٹھتے ہوئے اپنا ضروری سامان آرڈر کرنے لگی ۔
جبکہ وہ لیڈی بھی ان کا آرڈر لکھ کر اپنے کام میں مصروف ہو گئی تھی ۔
آؤ ہم باقی چیزیں چیک کرتے ہیں مجھے حجاب کے لیے کچھ سٹالرز کی ضرورت ہے اس نے تانیہ کے قریب سے اٹھتے ہوئے سائٹ پر رکھے سٹالرز کو چیک کرنا شروع کردیا تھا تو تانیہ بھی باقی سامان کو چیک کرنے لگی۔
تانیہ ایک طرف ہوگئی تھی ۔اس کا دھیان سامنے والی ڈریسس کی طرف تھا ۔
جبکہ وہ دو تین سٹالرز نکالے اور پیچھے دوسری طرف جا کر دیکھنے لگی تانیہ نے ایک نظر اسے دیکھا اور مسکرا کر واپس اپنی طرف متوجہ ہوگئی ۔
اس طرف بھی کافی اچھی ڈریس ہیں تم سٹالرز لے لو میں یہ چیک کرکے آتی ہوں تانیہ مسکرا کر دوسری طرف جانے لگی ۔
جب کہ اسے تو جیسے موقع مل گیا تھا بلکہ تانیہ نے خود ہی موقع دے دیا تھا وہ مسکرا کر اسے جانے کا اشارہ کرتی خود باظاہرسٹالرز کی طرف ہی متوجہ رہی۔
وہ ایک نظر سامنے کرسی پر بیٹھی لڑکی کو دیکھتی باہر کی طرف قدم بڑھانے لگی تانیہ پوری تو اسے نظر نہیں آرہی تھی لیکن اس کا دوپٹہ اسے صاف نظر آ رہا تھا ۔
اس کا دل عجیب انداز میں دھڑک رہا تھا اندر سے بہت زیادہ ڈری ہوئی تھی اسے گارڈز کی نظروں سے بھی بچنا تھا ۔وہ باہر نکلی تو سامنے سے کوئی بھی نظر نہیں آیا ۔گارڈز شاید نیچے ہی تھے ۔وہ مارکیٹ کے اندر نہیں آئے تھے۔جو کہ بہت اچھی بات تھی وہ تیزتیز قدم اٹھاتی پاسورٹ آفس کی طرف جانے لگی۔
°°°°°°°
تانیہ کی نظروں سے بچتے ہوئے وہ جلدی سے پاسپورٹ آفیس میں داخل ہوئی تھی اس نے خدا کا شکر ادا کیا کہ اس مارکیٹ سے بہت سارے راستے نکلتے تھے وہ سامنے والے راستے سے نکلنے کے بجائے پچھلے راستے سے نکلی۔
جہاں پاسپورٹ آفس اور بھی زیادہ قریب تھا اس کے لیے یہ کام بہت آسانی سے ہو رہا تھا ۔
وہ اندر داخل ہوئی تو اچھی خاصی نروس ہو گئی تھی ۔کیونکہ وہ پہلے اس طرح کی جگہ پر کبھی بھی نہیں آئی تھی ۔یہ اچھا خاصا بڑا آفس تھا اور بہت سارے کاؤنٹرز پر بہت سارے لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔
السلام علیکم میرا نام ہیر ہے۔ اور میرا پاسپورٹ وغیرہ آپ لوگوں بنا رہے ہیں شاید آپ کو میرے بھائی نے سب کچھ بتا دیا ہوگا نہ وہ سامنے والی کرسی پر بیٹھتے ہوئے اس آدمی کو کہنے لگی جو اس سے تفصیل مانگنے لگا تھا اس نے اپنے بھائی کے بارے میں سب کچھ بتا دیا ۔
اور وہ لوگ تفصیل جاننے کے بعد اپنے کام میں مصروف ہوگئے تھے یقینا اس کا بھائی اسے سب کچھ بتا چکا تھا اور وہ لوگ اسے بہت اچھے طریقے سے جانتے بھی تھی۔ ان لوگوں نے اس کا پاسپورٹ اور ویزا نکال کر اس کے سامنے رکھا ۔
اور اس کے ساتھ ہی چند پیپر بھی نکال کر اس کے سامنے رکھیں جس کا ذکر اس کا بھائی پہلے ہی کر چکا تھا اسے جگہ بتائی گئی جہاں اس نے سائن کرنے تھے ۔
ٹکٹس وغیرہ کی تیاری آج سے ہی شروع ہونے والی تھی ان لوگوں کے مطابق ایک ہفتے کے اندر ہی اس کا کام بن جانا تھا ۔
اور اس کے ساتھ ہی وہ یہاں سے ایک ہفتے کے اندر ہی سعودیہ روانہ ہو جانے والی تھی۔ اس کے لیے یہ بہت اچھی بات تھی روحی کی برتھ ڈے میں ایک ہفتہ باقی تھا اور اس سے پہلے پہلے ہی اس کا کام ہو رہا تھا
°°°°°°°
وہ پیپر سائن کرتے ہوئے اپنے موبائل پر آنے والے کال کی طرف متوجہ ہوئی تھی بلا اسے کون فون کر رہا تھا ۔
فون نکال کر دیکھا تو سعد کا نمبر جگمگاتا ہوا نظر آیا وہ اب اسے کیوں فون کر رہا تھا۔
اسے بھلا کیا بات کرنی تھی بلکہ اب بات کرنے کے لیے بچا کیا تھا شاید وہ اس سے معافی مانگنا چاہتا ہو
لیکن اب چار ماہ تو معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس شخص کے لئے اس کے دل میں کچھ بھی نہیں تھا ۔اور نہ ہی وہ اسے معاف کرنے کی ہمت خود میں رکھتی تھی ۔
ہیلو ہیلو ہیلو ہیر پلیز مجھے بچا لو ہیر صرف تم ہی مجھے بچا سکتی ہو ورنہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے۔
میری جان بچالوہیر میں مر جاؤں گا ہیر یہ لوگ مجھے مار ڈالیں گے ۔میں تمہیں لوکیشن بھیج رہا ہوں۔ پلیز یہاں آ جاؤ اگر تم نہیں آئی تو یہ لوگ مجھے مار ڈالیں گے تو خدا کے لئے میں مرنا نہیں چاہتا ہوں پلیز مجھے بچا لو ۔
ہیلو ہیلو سعد آپ کیا کہہ رہے ہیں آپ رو کیوں رہے ہیں کیا ہوا ہے آپ ٹھیک تو ہیں نہ بتائیں مجھے وہ ایک طرف کھڑی ہوتی اس سے پوچھنے لگی تھی۔
جب کہ وہ بری طرح سے رو رہا تھا
پلیزہیر یہاں آ جاؤ اگر تم نہیں آئی تو مر جاؤں گا پلیز۔
سعد میں ابھی آیام کو فون کرکے بتاتی ہوں اسنے سمجھ داری کا مظاہرہ کیا تھا
نہیں لالہ کو کچھ مت بتانا اگر تم نے ان کو بتادیا تو یہ لوگ مجھے اگلے ہی لمحے مار ڈالیں گے خدا کے لئے صرف تمہیی میری جان بچا سکتی ہو۔ وہ بری طرح سے رو رہا تھا ۔
جب کہ وہ بہت زیادہ پریشان ہو چکی تھی ۔کون لوگ ہیں جو اسے مارنا چاہتے تھے پتہ نہیں وہ کس حالت میں تھا اسے فون پر ایک زوردار چیخ کی آواز سنائی دی اور پھر فون بند ہوگیا
°°°°°°°
سعد کی آواز سن کر وہ اچھی خاصی پریشان ہوگئی تھی۔ وہ مصیبت میں تھا اس وقت کہاں تھا وہ پریشانی سے اٹھ کر کھڑی ہوگئی۔
جب اچانک اس کے فون پر لوکیشن سینڈ کر دیں گئی یہ جگہ زیادہ دور نہیں تھی ہیر وہاں جا سکتی تھی پہلے اس نے سوچا کہ وہ گارڈ سے مدد لے لے لیکن کیا وہ لوگ اسے سعد کی مدد کے لئے جانے دینگے ۔
ہرگز نہیں اسے خود ہی سعد کی مدد کرنی تھی سعد کی جان خطرے میں تھی اور وہ کوئی رسک نہیں لے سکتی تھی ۔
پتا نہیں کون لوگ تھے جو سعد کو جان سے مار ڈالنا چاہتے تھے ممکن تھا کہ یہ وہی لوگ ہوں جو اسے اغواء کرنا چاہتے تھے۔ سعد اپنی لالچی فطرت کی وجہ سے اس بڑی مصیبت میں پھنس گیا تھا لیکن وہ اپنے اندر کی انسانیت مار نہیں سکتی تھی وہ ایام کو کسی خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی تھی
اس کی زندگی کی مصیبتوں سے ایام کا کوئی تعلق نہیں تھا وہ بنا سوچے سمجھے تیزی سے وہاں سے نکلتی گلی کی طرف بھاگ گئی تھی جہاں اسے ڈرائیور کھڑا نظر آیا وہ اپنا آپ بچاتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ گئی تھی ڈرائیور نے پیچھے سے آوازیں بھی لگائیں لیکن وہ نظر انداز کرتے تیزی سے بھاگ نکلی
°°°°°°°
اپنا شک دور کرنے کے لئے امجد نے بھاگ کر اندر کا رخ کیا اور اندر آ کر تانیہ کو ڈھونڈنے لگا تھا ۔
تانیہ سامنے ہی سیڑھیوں سے نیچے پریشانی سے اتر کر اس کی طرف آرہی تھی ۔
اس نے اسی کی طرف قدم بڑھائے تھے۔
امجد بھائی ہیر نہیں مل رہی وہ پتا نہیں کہاں چلی گئی ہے میں کب سے تلاش کر رہی ہوں ۔
لیکن نہیں مل رہی وہ وہاں میرے سامنے شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی تانیہ پریشانی سے اسے بتانے لگی۔
ڈرائیور بنا اس سے کچھ بھی کہے تیزی سے واپس سیڑھیوں سے اترتا اس گلی کی طرف گیا تھا جہاں تھوڑی دیر پہلے اس نے ہیر کو جاتے ہوئے دیکھا تھا اس وقت وہاں پر کوئی بھی نہیں تھا ۔
ہمہیں جلدی سے جلدی سر کو یہ سب کچھ بتانا چاہیے ہیر میڈ کہیں چلی گئی ہے تم لوگ ہیر میڈم کو ڈھونڈو اس سارے ایریا میں وہ ابھی زیادہ دور نہیں گئی ہوں گی ۔وہ گارڈز کو کہتے ہوئے اپنا موبائل فون نکالنے لگا تھا ۔
رکیں سر کو بتانے سے پہلے ایک دفعہ ہم اس جگہ کو اچھی طرح چیک کر لیتے ہیں ہو سکتا ہے وہ یہیں کہیں ہو تانیہ نے اسے دیکھتے ہوئے کہا تھا جو ایام کو فون کرکے سب کچھ بتانا چاہتا تھا ۔
اسے تانیہ کی بات کچھ حد تک ٹھیک لگی تھی اس لئے ہاں میں سر ہلا کر سب گارڈز کے واپس آنے کا انتظار کرنے لگا لیکن وہ سب لوگ مایوسی سے واپس آئے تھے ۔ان سب لوگوں کو ہیر کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہ چلا تھا اب سوائے ایام کو بتانے کے وہ لوگ اور کچھ نہیں کر سکتے تھے
°°°°°°°
اسلام علیکم سر جی میڈم کہیں چلی گئی ہیں ہم پوری مارکیٹ چیک کر چکے ہیں لیکن ہیر میڈم کہیں نہیں مل رہی پتہ نہیں وہ کس طرف چلی گئی ہیں۔
ہم کب سے انہیں تلاش کر رہے ہیں لیکن کہیں پر نہیں مل رہی تھوڑی دیر پہلے میں نے ہیر میڈم جیسے کپڑے پہنے ایک لڑکی کو مارکیٹ سے دوسری طرف جاتے ہوئے دیکھا۔
مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ ہم سے چھپ کر کہیں بھاگ رہی ہیں میں نے ان کے پیچھے جانے کی کوشش کی لیکن پھر سوچا کہ پہلے میں اندر جا کر مارکیٹ میں چیک کر لیتا ہوں لیکن وہ ہیر میڈم ہی تھی ۔
اگر تمہیں ایسا محسوس ہو رہا تھا تو تمہیں اس کے پیچھے جانا چاہیے تھا ۔نا کہ تانیہ کے پاس وہ غصے سے اسے بول رہا تھا جب کہ ڈرائیور اپنے بوس کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے کچھ کہنے ہی والا تھا ۔جب ایک آدمی سوٹ بوٹ میں اس کے پاس آکر رکا۔
سر یہ پاسپورٹ اور ویزا میڈم اندر ہی چھوڑ کر چلی گئی میں نے ان میڈم کو ہیر میڈم کے ساتھ دیکھا تھا آپ پلیز انہیں دے دیجئے گا ۔وہ ایک پارسل اس کے حوالے کرتے ہوئے بولا ۔اور ساتھ ہی تانیہ کی طرف اشارہ کیا ۔
کون ہے وہاں اور کس چیز کے بارے میں بات کر رہا ہے وہ وہ شائد دوسری طرف سے اس آدمی کی بات سن چکا تھا ۔
سر یہ آدمی پاسپورٹ آفس سے آیا ہے یہ ہیر میڈم کا پاسپورٹ اور ویزا دے رہا ہے ۔وہ کنفیوز سا اسے بتانے لگا تھا جب کہ ایام کو ساری پیہلی سمجھنے میں زیادہ وقت بالکل بھی نہ لگا تھا وہ ایک ایک بات کو سمجھ چکا تھا
تم اس کی ساری تفصیل معلوم کرو میں وہاں پہنچتا ہوں بس اتنا کہہ کر اس نے فون بند کر دیا
°°°°°°
وہ آندھی طوفان کی طرح اس جگہ پر پہنچا تھا اور یہاں پہنچنے کے دس منٹ کے اندر ہی وہ ہیر کی لوکیشن معلوم کر چکا تھا اس وقت اس کا موبائل جہاں تھا وہ جگہ اس کی پہنچ سے زیادہ دور ہرگز نہیں تھی۔
لیکن ہیر وہاں کیوں گئی تھی اور وہاں جانےکا کیا مقصد تھا
سر یہ پاسپورٹ ہیر میڈم کا ہے جو ان کے بھائی نے بنوایا ہے اور یہاں ان کی ٹکٹ بھی بک کروائی جا رہی ہیں وہ بھی اسی ہفتے کی ۔ڈرائیور نے اس کے آتے ہی تفصیل سے بتایا
مطلب وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اسے چھوڑ کر یہاں سے بھاگنے والی تھی جس میں اس کا بھائی بھی شامل تھا یہ پوری پلاننگ کے ساتھ کیا جا رہا تھا اس کا یہاں آنا بھی ایک پلیننگ تھا ۔
یہ سب کچھ وہ اتنے اسمارٹ طریقے سے کر رہی تھی ۔اور وہ یہ سوچ کر ان نے سب چیزوں سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے تھا کہ وہ اپنے بھائی سے اپنے دل کی باتیں کہتی ہے ۔
اس کے بھائی پرتو اسے پہلے بھی رتی برابر یقین نہیں تھا اور اوپر سے اب جو کام اس نے کیا تھا اس کے بعد وہ آسانی سے بخشنے والا نہیں تھا۔اس وقت وہ صرف اور صرف ہیر کی لوکیشن ٹریس کرنے کے بعد اس جگہ پر جارہا تھا جہاں ہیر اس وقت موجود تھی ۔
اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ اگر ہیر کا سارا کام ہوچکا ہے ہر چیز اس کے پاس موجود ہے تو ہیر اس طرح یہ سب کچھ چھوڑ کر یہاں سے بھاگ کیوں گئی ۔کیا اسے اس کا ڈر تھا کہ سب کچھ جاننے کے بعد وہ کچھ کہے گا