60.8K
46

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

(Wehshat E Junon) Episode 22

تمھاری ساری تیاری ہم کر چکے ہیں ویزا بن چکا ہے اور پاسپورٹ بھی تیار ہے اب انشاءاللہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا بہت جلد تم یہاں ہمارے پاس ہوگی ۔وہ اسے تفصیل بتا رہا تھا جب کہ وہ پریشانی سے سن رہی تھی
کتنا وقت لگ جائے گا بھائی میرا مطلب ہے کہ میری عدت بھی دو تین دن میں پوری ہو جائے گی تو اس کے بعد وہ کہتے کہتے رک گئی تھی وہ اپنے بھائی کو نہیں بتا پائی تھی کہ اس کے عدت ختم ہونے کے فورا بعد روحی کی برتھ ڈے کی تیاریاں شروع ہوجائیں گی بلکہ ہو چکی تھی دس دن بعد روحی کی برتھڈے تھی ۔
بچے ان کاموں میں وقت تو لگ جاتا ہے میرے خیال میں زیادہ نہ سہی توبھی دو ڈھائی ہفتے تو آسانی سے لگ جائیں گے اور ویسے بھی میں تمہارا ایسا کام کر رہا ہوں کہ تمہیں آگے کوئی مسئلہ نہ ہو ایک ہی بار اگر سارا پیپر ورک ہو جائے نہ تو پھر آگے کے لئے آسانی ہو جاتی ہے وہ سمجھا رہا تھا ۔
لیکن وہاں سے کیا سمجھ آتی کہ جتنا جلدی یہ سب کچھ ہو جائے اتنا ہی بہتر تھا گھر میں روحی کی سالگرہ کی تیاریاں دھوم دھام سے ہو رہی تھی جیسے کسی بچی کی سالگرہ نہیں بلکہ کوئی بہت بڑی محفل ہو اور آج کل تو تانیہ چلتے پھرتے اسے کہہ رہی تھی کہ تم بھی اپنی تیاری پکڑو نکاح تو ہی کی سالگرہ والے دن ہی ہوگا ۔
اور یہی اس کی پریشانی کی وجہ تھی جو وہ اپنے بھائی سے بھی شئیر نہیں کر پارہی بھی ۔
ٹھیک ہے بھائی آپ کوشش کریں کہ اگلے دس دن تک کچھ نہ کچھ ہو جائے میں مزید لمبے چوڑے چکروں میں نہیں پڑنا چاہتی۔
ہاں بیٹا وہ سب کچھ تو ٹھیک ہے لیکن تم اپنا ویزا اور پاسپورٹ کہاں پر منگواؤگی میرا مطلب ہے میں کہاں پر بھیجوں ۔کیونکہ ہر چیز تیار ہوچکی ہے کچھ کاغذات پر تمہارے سائن کی بھی ضرورت ہوگی ۔
تمہیں یہاں آنے کی جلدی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ سارا پیپر ورک ایک ہی بار ہو جائے تم مجھے اپنے اس گھر کا ایڈریس بھیج دو تاکہ سارا پیپرز وہاں پہنچ جائیں ۔
یہاں نہیں بھائی یہاں پر کچھ بھی بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے میں خود آ جاؤں گی کسی طریقے سے آپ مجھے بتا دیں کہ پیپرز کہاں سے رسیو کرتے ہیں ۔
یہ بالکل بہتر رہے گا میں تمہیں ایڈریس سینڈ کر دوں گا تم بس وہاں وقت پر پہنچ جانا اور وہاں سے اپنی ساری چیزیں لے لینا اس کے بعد کچھ کاغذات پر تمہیں سائن کرنا ہوگا اور اور پھر تو سارا ٹکٹس کا کام ہے جو میں کروں گا وہ بےفکر ہوتے ہوئے بول رہا تھا ۔
ٹھیک ہے آپ مجھے وہ ایڈریس سینڈ کر دیں ان شاء اللہ میں خود ہی جاکر وہاں سے اپنے پیپرز لے لوں گی ۔اس نے کہتے ہوئے فون بند کر دیا تھا نہ جانے کیوں اسے ایسا محسوس ہوا کہ تانیہ اس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
اس دن کے بعد وہ بہت محتاط ہو گئی تھی وہ اپنے بھائی سے بات کرتے ہوئے بھی خاص خیال رکھتی تھی ۔کہ تانیہ کے کانوں میں اس کے یہاں سے جانے کی کوئی بات نہ پہنچ جائے جب تک تانیہ سونا جاتی تب تک وہ اسے فون نہیں کرتی تھی
اسے تانیہ پر کوئی شک نہیں تھا وہ اس کی مخلص دوست تھے لیکن اس سے کہیں زیادہ وہ ایام کے ساتھ مخلص تھی ۔اور اس وقت وہ سوائے اپنے بھائی کے پاس جانے کے اور کچھ نہیں چاہتی تھی
°°°°°°°
کیا ہوا تم بہت زیادہ پریشان لگ رہی ہو خیریت تو ہے میں نوٹ کر رہی ہوں جب سے روح کی سالگرہ کا دن قریب آتا جا رہا ہے تمہاری پریشانی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
کہیں اپنی آنے والی زندگی کو لے کر تو پریشان نہیں ہو۔ تو مجھ سے کچھ بھی شیئر کر سکتی ہو ۔میں کونسا تمہاری کوئی بات کسی کو بتانے والی ہوں ۔ ہم دونوں بیسٹ فرینڈ ہیں نا وہ اس کے ہاتھ تھامتے ہوئے مسکراتے ہوئے بولی تھی جبکہ اس نے صرف نفی میں سر ہلا دیا ۔
نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے بس ایہ سوچ رہی ہوں کہ عدت پوری ہونے والی ہے ۔تو اس علاقے کو دیکھنے ضرور جاؤں گی اس نے بات بنانے کی کوشش کی تھی ۔
ہاں ضرور ہم ضرور جائیں گے یہ علاقہ دیکھنے کے لئے پہلی بار جو حادثہ ہوا وہ ان شاءاللہ دوبارہ کبھی نہیں ہو گا اس کے بعد ان لوگوں کی کوئی خبر بھی نہیں ملی نہ جانے وہ کون تھے کہاں سے آئے تھے۔
ابھی تک تو ہمیں ان کے بارے میں کچھ بھی پتا نہیں چلا لیکن ان کی طرف سے مزید کوئی ایکشن بھی نہیں ہوا مجھے یہی لگتا ہے کہ وہ صرف ایک غلط فہمی تھی
تانیہ کو اچانک وہ پرانا واقعہ یاد آ گیا جس پر تبصرہ کرتے ہوئے تانیہ نے کہا تھا لیکن ہیر نے نفی میں گردن ہلائی
نہیں وہ لوگ مجھے اغوا کرنے آئے تھے تم نہیں جانتی شائد ایام نے مجھے بتایا تھا کہ ان لوگوں کا مقصد مجھے اغوا کرنا تھا شاید انہیں لوگوں کے ہاتھوں میرےشوہر نے مجھے بچا تھا ۔
یہ سوچ ہی اسے پوری طرح سے اداس کر گئی تھی اس کی آنکھوں کی اداسی پر تانیہ نے اسے تھام کر اپنے ساتھ لگا لیا ۔
مت سوچو ہیر کچھ بھی برا مت سوچو تمہارے آنے والی زندگی میں سب کچھ اچھا ہوگا تمہارا پہلا تجربہ بہت تلخ رہا ہے
لیکن مجھے یقین ہے کہ تمہاری آنے والی زندگی بہت حسین ہو گی اپنی سوچوں سے اس کو نکال باہر کرو وہ تمہارے لائق ہی نہیں تھا ۔
اچھا ہے کہ وقت رہتے اس کی حقیقت تمہارے سامنے آگئی ورنہ اگر تم اس کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی کی شروعات کر دیتی تو پچھتاؤں کےاور کچھ بھی تمہارے ہاتھ نہ آتا ۔
تمہارے نصیب میں اللہ تعالی نے ایک بہت حسین دل کے مالک کا ساتھ رکھا ہے ۔وہ تمہاری زندگی کو خوشیوں سے بھر دے گا تمہیں اپنی چاہتوں کے رنگ میں رنگ دے گا تم اس کے ساتھ بے حد خوش رہو گی مجھے یقین ہے ایام سکندر جیسا شخص صدیوں میں پیدا ہوتا ہے اور یقین مانو وہ تمہارے لئے بہترین ساتھی ہوگا تم اسے پا کر خود پر فخر کرو گی ۔
وہ تمہارے ہر دکھ کا مداوا کر دے گا تمہیں ہر تکلیف سے دور لے جائے گا وہ تو میں اتنی خوشیاں دے گا لیکن تم ان دکھوں سے باہر نکل آؤ گی
مجھے یقین ہے تمہاری آنے والی زندگی بہت حسین ہو گی اور اللہ پاک نے تمہیں روحی جیسی یاری سی بیٹی بھی تو دی ہے مجھے یقین ہے اگر کوئی عورت ہوتی تو شاید روحی کو ماں کا پیار کبھی نہ دے پاتی۔لیکن تم دے سکتی ہو
کیونکہ تم بہت اچھی ہو تم روحی میڈم کو کبھی اس بات کا احساس نہیں ہونے دو گی کہ تم اس کی سوتیلی ماں ہو وہ بے حد محبت سے اس کا گال چوم کر اس کے قریب سے اٹھتی کچن میں چلی گئی تھی جب کہ وہ کتنی دیر اس کی باتوں کو سوچتی رہی
°°°°°°°°
یہ تو بہت خوبصورت کپڑے ہیں لیکن یہ سارے کپڑے کس لیے میں تو اتنے ہیوی ڈریسس پہنتی تمہیں پتا ہے اور اب تک گرمی بھی آ رہی ہے تو گرمی میں تو اس طرح کے کپڑے بالکل نہیں پہنے جا سکتے ہیں نہ وہ پریشانی سے تانیہ کو دیکھ کر کہنے لگی تھی
ارے بے وقوف لڑکی یہ سارے کپڑے شادی کے بعد کے لیے پہننے ہیں اگر تم کہیں پارٹی میں یا دعوت میں جاوگی تب پہنوگی۔سر کا سوشل سرکل بہت بڑا ہے تمہیں بہت ساری چیزوں کو ہینڈل کرنا پڑے گا اور تمہیں بہت ساری جگہوں پر بھی جانا پڑے گا
باقی ساری ڈریس کو چھوڑو تم یہ والی دیکھو یہ نکاح کے لئے ایام سر خود پسند کرکے لائے ہیں بتاو کیسا لگا ۔
وہ اس کے سامنے ایک بے تحاشا خوبصورت سفید رنگ کا ڈریس کھولتے ہوئے پوچھنے لگی وہ خود کو بے ساختا اس کی تعریف کرنے سے روک نہیں پائی تھی وہ سچ میں بے انتہا خوبصورت تھا اور کسی مرد کی پسند تو ہرگز نہیں لگتا تھا
تانیہ یہ تو بہت زیادہ حسین ہے میرا مطلب ہے کہ میں الفاظ نہیں ادا کر پا رہی اس کی خوبصورتی کے لیے وہ دل سے بولی تھی۔
ڈارلنگ چار مہینے لگ گئے اس کو تیار کروانے میں اتنا خوبصورت تو ہو گا نہ پچھلے چار مہینوں سے اس کی ڈیزائننگ ہو رہی تھی سر نے بہت بڑے ڈیزائنر کوہائیرکیا تھا اپنے نکاح کے لیے برائیڈل ڈریس تیار کروانے کے لیے ۔
اس کا اتنا حسین ہونا تو بنتا ہے وہ خود بھی ستائشی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے بولی تھی جب کہ ہیر کوئی بھی جواب نہیں دے پائی ۔
وہ کسی طرح کی بدمزگی نہیں چاہتی تھی اسی لئے پوری طرح سے خاموش ان سب چیزوں کو اپنے سامنے ہوتے ہوئے دیکھ رہی تھی۔
لیکن ایام اس پر اتنا زیادہ خرچہ کر رہا تھا وہ یہ سوچ کر وہ شرمندہ بھی ہو رہی تھی وہ اس سے نکاح نہیں کرنے والی تھی بلکہ اس سے پہلے ہی یہاں سے چلی جانے والی تھی۔لیکن ایام اس پر اپنی دولت اس طرح سے لٹا رہا تھا کہ وہ کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی اسے کیا کرنا چاہیے
تانیہ بھی یہ سوچ کر خوش ہے اس شادی کو لے وہ پرسکون ہے وہ تانیہ سے بھی کچھ بھی شئیر نہیں کر پا رہی تھی اسے کسی بھی طرح گھر سے باہر نکلنا تھا اس کے بھائی نے اسے ایڈریس بھیج دیا تھا تھا ۔۔
لیکن اسے اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایڈریس کون سی جگہ کا ہے اور اسے وہاں کس طرح سے پہنچنا ہے ۔اسے یہ تو پتہ چل گیا تھا کہ اس کے بھائی نے جو ایڈریس بھیجا ہے وہ اسی شہر کا ہے لیکن اس کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں جانتی تھی اور نہ ہی وہ کبھی اکیلے گھر سے باہر نکلی تھی اس لیے اس نے اس کام میں تانیہ کی مدد لینے کے بارے میں سوچا تھا ۔
تانیہ مجھے کچھ ضروری چیزیں چاہیں مارکیٹ سے لینےجانا ہے شاپنگ کے لئے تو ۔۔۔۔۔۔
تم لسٹ بنا دو سر ہر چیز لگوا دیں گے تمہیں بالکل فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے بولی جس پر اس نے نفی میں سر ہلایا ۔
اسے یہ تو پتہ تھا کہ اسے سب سے پہلے تانیہ کو ہی اپنے اعتماد میں لینا ہوگا لیکن وہ تانیہ کو کیا سمجھاتی
نہیں تانیہ سمجھنے کی کوشش کرو میں وہ ساری چیزیں کسی مرد سے نہیں منوا سکتی اور کسی عورت سے بھی نہیں مجھے شرم آتی ہے تمہیں سمجھنا چاہیے نا وہ آنکھوں ہی آنکھوں میں اشارہ کرتے ہوئے بولی تو تانیہ جیسے اس کی بات کی گہرائی تک چلی گئی ۔
میرے خیال میں ہمیں مس میری کو بھیجنا چاہیے وہ سب کچھ لے آئیں آتیں ہیں تانیہ نے اس کا مسئلہ حل کرنا چاہا تھا جس پر اس نے فورا نفی میں سر ہلایا کل اس کی عدت پوری ہو چکی تھی ۔اور اب وہ کہیں بھی آ جا سکتی تھی
اسی لئے کہ اس نے خود جانے کے بارے میں سوچا تھا تانیہ کو بازار جانےکےلیے منانے کے فورا بعد وہ اپنا کام کرنے کا ارادہ رکھتی تھی ۔اس کے بھائی نے کہا تھا کہ اب صرف اسے وہاں سے اپنے پیپرز لانے ہیں اور ضروری پیپر سکنیچر کرنے ہیں اس کے بعد صرف ٹکٹ کا مسئلہ تھا جو اس کا بھائی حل کر سکتا تھا۔
نہیں نا تانیہ یار تم سمجھ نہیں رہی ہو تم میرے ساتھ چلو نا میں سب کچھ لے لوں گی خود ہی ۔مجھے اس طرح کی چیزیں کسی سے مگواتے ہوئے بہت شرم اتی ہے اور نہ ہی میں کسی اور کو کہہ کر منگوانا چاہتی ہوں میں خود لینا چاہتی ہوں وہ اس کے دونوں ہاتھ تھامتے ہوئے بولی جب ایام اندر داخل ہوا ۔
اسے آتے دیکھ کر ایک لمحے کیلئے وہ خاموش ہو کر چہرہ پھیر گئی ۔وہ یقینا آگے بھر جائے گا سوچ کر وہ اس کی طرف دھیان دیے بنا تانیہ کی طرف متوجہ تھی جو نفی میں سر ہلا رہی تھی ۔
مس تانیہ کیا مسئلہ ہے۔ آپ میری ہونے والی مسز کی بات مان کیوں نہیں رہی۔۔۔۔؟ ایام اس کی طرف آتے ہوئے اسے گہری نگاہ سے اسے دیکھ کر بولا ۔
جب کہ وہ جو یہ سوچ رہی تھی کہ وہ آگے بڑھ جائے گا یا چہرہ پھیر لے گا اس کے اس طرف آ جانے پر حیران ضرور ہوئی تھی لیکن پھر دل چاہا کے اپنی ہی عقل پر ماتم کرے اسکی عدت پوری ہو چکی تھی ۔
تو پھر وہ بلا اس طرح سے آگے کیوں بھر جاتا وہ تو صرف اسی کے فیصلے کا احترام کر رہا تھا ورنہ وہ ان سب چیزوں کو مانتا ہی کہاں تھا
یقینا اب وہ مزید یہ پردہ داری کا کوئی سسٹم رکھنا ہی نہیں چاہتا تھا اسی لئے اس کے سامنے والے سنگل صوفے پر شان بے نیازی سے براجمان ہوتے ہوئے وہ ہیر کےنکاح کا ڈریس دیکھنے لگا جس کا دوپٹہ سرخ رنگ کا تھا ۔
سر وہ ہیر بازار جانا چاہی ہے اسے کچھ ضروری چیزیں چاہیے۔میں نے کہا کہ سر اسے سب کچھ منگوا دیں گے یا مس میری سب کچھ لے آئیں گی لیکن یہ جانا چاہتی ہے میرے ساتھ اسے کسی کو بھیجتے ہوئے تھے شرم ۔۔۔۔۔۔۔
ٹھیک ہے انہیں اپنی ضرورت کا سامان چاہیےہوگا۔یا شاید یہ اپنی شادی کے ریلیٹڈ کوئی شاپنگ کرنا چاہتی ہو گی آپ لیں جائے اسے اپنے ساتھ بلکہ ڈرائیور کو کہہ دیتا ہوں آپ کو کل ہی لے جائے گا اور واپس لے آئے گا
یہ لوگ میرا کریڈٹ کارڈ رکھ لو تمہیں جو بھی چاہیے بے فکر ہو کر لے لینا ۔وہ اپنا کارڈ سامنے ٹیبل پر رکھتے ہوئے بولا تھا ۔
نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے میرے پاس پیسے ہیں میرے اور ویسے بھی مجھے روحی کا گفٹ اپنے پیسوں سے لینا ہے اس نے ساتھ یہ بتانا ضروری سمجھا کہ وہ صرف روحی کا گفٹ لینے جا رہی ہے ورنہ جانے وہ کیا سے کیا مطلب نکال لے ۔
اس کے انداز پر مسکرا دیا تھا
جیسی تمہاری مرضی ویسے کر لو مجھے کوئی اعتراض نہیں میں جانتا ہوں تم یہاں اندر رہ رہ کر اکتا گئی ہو تمہیں بھی ان ہواؤں کو محسوس کرنے کا پورا حق ہے جہاں جانا چاہتی ہو جاؤ خیر تم بتاؤ تمیں نکاح کا ڈریس کیسا لگا خوبصورت ہے نا میری پسند کا ہے اس نے مجھے ایسے بتانا ضروری سمجھا تھا ۔
جی بے تحاشا خوبصورت ہے وہ اس خوبصورت جوڑے کی تعریف کرنے میں ہچکچائی نہیں تھی اور اس کے اس طرح سے کہنے پر ایام کے عنابی لبوں پر گہرا تبسم بکھرا تھا ۔
میری ہر پسند لاجواب ہے ۔وہ مسکرا کر کہتا اٹھ کر اندر چلا گیا ۔جب کے تانیہ اسے مزید ڈریسس دکھانے لگی۔
وہ بے دلی سے ہر چیز کو دیکھ رہی تھی اب اسے کوئی ٹینشن نہیں رہی تھی کہ وہ کل ہی وہا ں سے جانے والی تھی اس سے اچھی اور کوئی بات نہیں تھی ۔اسکی سب سے بڑی ٹینشن دور ہو چکی تھی
°°°°°°
صبح ہوتے ہی وہ اپنی تیاری مکمل کر کے باہر نکلی تھی آج روحی گھر پر نہیں تھی کیونکہ وہ صبح صبح ہی اپنے بابا کے ساتھ چلی گئی تھی
اس کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی ماماکے لیے شاپنگ کرنی ہے اور ایام صبح سویرے ہی اسے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔
اگر وہ چاہتا تو اسے بھی لے جاتا لیکن وہ جانتا تھا کہ وہ اس کے سامنے کچھ بھی لیتے ہوئے شرمائے گی اور وہ اس کو بالکل بھی پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا
تم تیار ہو ابھی نکلیں وہ کچن میں تانیہ کو دیکھتے ہوئے بولی تھی جو تیار کھڑی تھی۔
پہلے ناشتہ تو کر لو وہ اسے دیکھتے ہوئے بولی جس پر اس نے نفی میں سر ہلایا
نہیں نکلتے ہیں بہت ٹائم ہے واپس آ کر لونگی
ارے بہت وقت ہے اس طرح سے خالی پیٹ گھر سے باہر نہیں نکلتے تم ٹھیک سے ناشتہ کر لو تب تک میں بھی کچھ کام لوں گی تانیہ نے اسے بیٹھنے کے لیے کہا تھا
لیکن وہ بیٹھنا نہیں چاہتی تھی وہ نفی میں سر ہلا گئی تو تانیہ نے مزید بحث نہ کرتے ہوئے سے باہر آنے کا اشارہ کیا تھا وہ دونوں ایک ساتھ گھر سے باہر نکلیں جہاں ڈرائیور اپنی گاڑی لیے کھڑا تھا ۔
اس نے گاڑی میں بیٹھتے ہی ڈرائیور کو ایک ایڈریس بتایا تھا جس پر وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگا جبکہ تانیہ بھی ۔
یہاں پر کون سی مارکیٹ ہے۔جہاں سے تم اپنا سامان لو گی وہ حیرانگی سے دیکھ کر کہنے لگی ۔
بہت ساری ہیں شاید تم نے دیکھی نہیں ہوگی میری اماں ہمیشہ وہیں سے ساری چیزیں دیتی ہیں مجھے تو وہاں کی چیزیں پسند آتی ہیں اسی لیے تو میں کہہ رہی ہوں اس نے بات بنانے کی کوشش کی تھی جبکہ ڈرائیور گاڑی سٹارٹ کر چکا تھا اور اس کے ساتھ ہی پیچھے چار گاڑیاں اور اسٹارٹ ہوئی تھی ۔
یہ گاڑیاں ہمارے پیچھے کیوں آ رہی ہے وہ حیرانگی سے تانیہ کو دیکھتے ہوئے بولی ۔
یہ گارڈز کی گاڑیاں ہیں یہ ایام کا آرڈر ہے کہ تم جہاں بھی جاؤ گی یہ گاڑیاں کچھ فاصلے پر تمہارے پیچھے پیچھے رہیں گیں۔
تاکہ مزید کسی بھی طرح کا کوئی حملہ نہ ہو سکے سر کسی طرح کا رسک نہیں لینا چاہتے اور ویسے بھی اب تو تم ہم سب کے لیے بہت خاص ہو اب تو ہم تمہیں بالکل بھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے تانیہ کے لہجے میں محبت تھی ۔
جب کہ وہ یہ سوچ رہی تھی کہ تانیہ کو تو بے وقوف بنا سکتی تھی وہ تھوڑی دیر کے لیے آگے پیچھے ہو جاتی اسے اندازہ نہ ہوتا لیکن اتنے سارے لوگوں کی موجودگی میں وہ اپنا کام کس طرح کہیں وہ کسی بڑی مصیبت میں پھنس جائے ۔