Umeed e Wafa By Zeenia Sharjeel Readelle50046 Last updated: 22 November 2025
Rate this Novel
Umeed e Wafa By Zeenia Sharjeel
طویل مسافت طے کرنے کے بعد اب اس کے پاؤں بری طرح دکھنے لگے تھے۔۔۔ نوف کو محسوس ہوا وہ تھوڑی دیر تک اور یونہی چلتی رہی تو شاید گر جاۓ گی اس لیے سنسان روڈ کی فٹ پاتھ پر بیٹھنے کے بعد اس کی آنکھیں آنسو بہاتی ہوئی پرسوں کا دن یاد کرنے لگی۔۔۔ جب عدنان اس کا پیچھا کرتا ہوا ریلوے اسٹیشن تک پہنچ گیا اور وہ اپنی عزت بچانے اور عدنان کی نظروں سے بچنے کی خاطر پٹری پر رینگتی ہوئی ٹرین میں چڑھ گئی تھی۔۔۔۔ جو چند سیکنڈ بعد دوسرے شہر جانے کے لیے تیزی پکڑ چکی تھی۔۔۔ نوف چاہ کر بھی اگلے اسٹیشن پر اتر نہیں پائی تھی
دس سالوں میں ایسا پہلی بار ہوا تھا جب عدنان نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی خاطر اپنے بڑھے باپ تک کی پرواہ نہیں کی تھی وہ کسی جنگلی جانور کی طرح بےخوف ہوکر اس کی عزت پر حملہ کرنے والا تھا۔۔۔ ٹرین میں سوار ہونے کے بعد نوف کو واپس گھر جانے کا سوچ کر خوف آنے لگا تھا۔۔۔ ٹرین میں موجود ایک شفیق عمردار جاتون کی ہمراہ وہ سفر کرتی ہوئی ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچ چکی تھی۔۔۔ بیچ سفر میں نوف نے دو سے تین مرتبہ اسی عورت کے موبائل سے رخشی کے نمبر پر کال ملائی تھی مگر ہر مرتبہ اس کی کال عدنان ہی اٹھاتا۔۔۔ وہ پریشان تھی اسے سمجھ نہیں آرہا تھا آگے کیا کرے،، کہا جاۓ۔۔۔ شام سے پیدل چلتے ہوئے اب اس کے پاؤں بری طرح دکھنے لگے تھے بلکہ بھوک کے مارے اس کے پیٹ میں بھی درد ہونا شروع ہوگیا تھا۔۔۔۔ تب اچانک سنسان روڈ پر ایک گاڑی تیزی سے اس کے پاس سے گزرتی ہوئی چلی گئی مگر تھوڑی دیر بعد وہی گاڑی واپس آکر اس کے پاس رکی۔۔۔ نوف آنسو صاف کرتی ہوئی گاڑی میں سے اترنے والی اس ماڈرن سی عورت کو دیکھنے لگی
"تم اتنی رات میں اس طرح اکیلی اس سنسان سڑک پر بیٹھی ہو، یہ تمہارے لیے خطرے سے خالی نہیں ہے،، اگر تمہارے ساتھ کوئی مسلہ ہے تو مجھے بتاؤ شاید میں تمہارے کام آجاؤ" وہ عورت نوف کو دیکھتی ہوئی بولی تو نوف اس ماڈرن عورت کو بھی ٹرین والی اس عورت کی طرح مہربان سمجھنے لگی جس نے نوف کے ساتھ اپنا کھانا بھی شئیر کیا تھا
"یہ شہر میرے لیے نیا ہے میں یہاں کے راستوں سے بالکل واقف نہیں ہو آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔۔۔ اگر آپ مجھے کسی دارلامان تک چھوڑ دیں تو میں ایک محفوظ جگہ پر پہنچ کر اپنے گھر والوں سے رابطہ کرلوں گی" نوف کی بات سن کر وہ عورت غور سے نوف کو دیکھنے لگی
