Tu Bewafa Na Tha by Sandal readelle50033

Tu Bewafa Na Tha by Sandal readelle50033 Last updated: 3 July 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Tu Bewafa Na Tha by Sandal

کمرے میں چارسو اندھیرا تھا، بیڈ پر وجود ہوش میں آنے کی کوشش کر رہا تھا،

اس کے ہونٹ ہل رہے تھے جیسے وہ کسی کو بلا رہا ہو، وہ دھیرے دھیرے ہوش میں آررہی تھی، پانی، ،،، پانییی اس کا گلہ خشک ہورہا تھا، اس نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن وہ اٹھ نہ سکی ، کون لایا ہے مجھے یہاں...... ! اس نے دوبارہ اٹھنے کی کوشش کی

لیکن اسے اب محسوس ہوا کہ اس کے ہاتھ اور پاؤں بیڈ پر ہی بھندے ہوئے تھے، ، کوئی ہےےےے ، کون ہو مجھے کیوں لائے ہو سامنے آؤ بزدل انسان، ، وہ اپنی پوری طاقت لگا کر چیخ رہی تھی، وائٹ جینز،

ریڈ ٹاپ پہنے ہوئے، بال چہرے اور بیڈ پر بکھرے ہوئے تھے،

گرین آنکھیں تکلیف سے لال ہورہی تھی اس کی حالت قابل رحم تھی،،، تب ہی چرچراہٹ کی آواز کے ساتھ دروازہ کھلا اور پھر بند ہوگیا،

کمرے میں صرف نائٹ بلب روشن تھا جس کی وجہ سے وہ آنے والے

کا چہرہ تو نہیں دیکھ سکی لیکن وہ مقابل کو پہچان ضرور گئی تھی، ازمیرر. ،،،،،، اس کے لب دھیرے سے بڑبڑائے ، وہ سامنے صوفے پر بیٹھ گیا تھا، ہاتھ میں پکڑا حرام مشروب پی کر شاید سکون حاصل کرنا چاہ رہا تھا،، ازمیز مجھے کیوں باندھا ہے ، کھولو مجھے درد ہورہا ہے،

اس نے خود کو نارمل سا ظاہر کرنا چاہا، اندر سے وہ خوف زدہ تھی

کہ کہیں وہ اس کی سچائی تو نہیں جان گیا اگر ایسا ہوتا تو یہ بہت بری

خبر تھی کیونکہ ابھی بہت کچھ رہتا تھا، جو ازمیر کو پتا چلنے کے بعد وہ بالکل نہیں کر سکتی، ، ڈازززز ، ازمیر نے ہاتھ میں پکڑی ریڈ وائن کی باتل دور پهنکی

اور صوفے سے اٹھتا لڑکھڑاتے قدموں سے چلتا بیڈ کی طرف بڑھ رہا تھا، ہیر کو اس سے خوف محسوس ہوا وہ نشے میں تھا اور کچھ بھی کرسکتا تھا۔