Raah E Mohabat (Season 1) By Abdul Ahad Butt NovelR50486 Raah E Mohabat (Season 1) Episode - 9
Rate this Novel
Raah E Mohabat (Season 1) Episode - 9
Raah E Mohabat (Season 1) By Abdul Ahad Butt
واسم اور عالیہ دونوں ہی اپنے گھر والوں کی وجہ سے اس شادی کے لیے ہاں کر چکے تھے۔۔۔ پر اس شادی سے خوش وہ دونوں ہی نہیں تھے۔۔ لیکن شائید دونوں نے ہی شائید اس کو اپنی قسمت کا لکھا سمجھ لیا تھا۔۔اس شادی سے جو خوش نہیں تھے وہ تھی ایلف اور سفینہ۔۔۔ وہ دونوں ہی اس شادی سے خوش نہیں تھے۔۔۔ ایلف نے سب گھر والوں کے سامنے خود کو خوش دکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔۔۔
لیکن سفینہ نے اس شادی کو رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی تھی۔۔ پر ہر دفعہ ہار جاتا تھا۔۔۔ اس شادی سے زیادہ خوش دانیال ہی تھا۔۔۔
آج مہندی کا فنکشن تھا۔۔ سب کو ہی بہت جلدی تھی۔۔۔ اس شادی کے لیے۔۔۔ اسی وجہ سے ایک ہفتے کے اندر اندر ہی شادی ہونی تھی۔۔۔
پوری حویلی کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔۔۔ ہر طرف گلاب کے پھول ہی تھے۔۔۔ پوری حویلی میں گلاب کے پھولوں کی خوشبو پھیلی ہوئی تھی۔۔۔ حویلی والوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا۔۔۔
عالیہ نے بھی طہ کر لیا تھا کہ اب جو ہے واسم ہی ہے۔۔۔۔ وہ کس وجہ سے انکار کرتی۔۔۔ شائید اس میں انکار کرنے کی ہمت ہوتی اگر زاویار اس کا ساتھ دیتا لیکن جب اس نے ہی اس کا ساتھ چھوڑ دیا تو وہ کیا کرے؟؟
عالیہ کمرے میں اکیلے ہی بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔ مہندی کا جوڑا بیڈ پر پڑا ہوا تھا۔۔ اور ساتھ ہی ساری جیولری پڑی تھی۔۔۔
دروازے کے کھلنے کی آواز پر وہ پیچھے مڑی اور دیکھا تو وہاں ایک لڑکی ہاتھ میں ایک بیگ لیے کھڑی تھی۔۔۔ اس کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ تھی۔۔۔۔۔۔۔
” اسلام علیکم !! ” وہ لڑکی وہی کھڑی اسے دیکھ رہی تھی اور پھر اسے سلام کیا۔۔۔ ” وعلیکم السلام !! م۔میں نے آپ کو پہچانا نہیں ہے۔۔۔ ” عالیہ نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔ ” میں آپ کی بیوٹیشن ہوں۔۔۔ !! حورین۔۔ !” یہ سنتے ہی عالیہ نے بھی اس کی طرف مسکرا کر دیکھا کیونکہ اس کی والدہ نے حورین کے بارے میں پہلے ہی اسے بتا دیا تھا۔۔۔۔
” آوو !! اچھا۔۔۔ !! ” عالیہ نے کہا تو لڑکی اس کی طرف بڑھی۔۔۔ ” ارے آپ نے ابھی تک مہندی کا جوڑا بھی نہیں پہنا۔۔۔۔ جلدی سے جا کر پہن کر آجائیں۔۔۔۔ !! ” حوریں نے کہا۔۔۔
” جی ٹھیک ہے۔۔۔ میں بس ابھی آئی۔۔۔ ” یہ کہہ کر عالیہ نے مہندی کا جوڑا بیڈ سے اٹھایا اور واش روم میں چلی گئی۔۔۔
__![]()
![]()
___
” ساری تیاریاں ہوگئی ہیں۔۔۔۔ !! مجھے کل یہ کام ہر حال میں چاہئیے۔۔۔ !! ” یہ کہتے ہوئے سفینہ نے فون کان سے ہٹایا۔۔۔۔ ” جی تو عالیہ صاحبہ !! آخر آپ نے مجھے یہ شادی رکوانے کا موقع دے ہی دیا۔۔۔ کل شادی ہوگی پر واسم عالیہ کی نہیں۔۔ کیو کہ جب عالیہ ہی وہاں نہیں ہوگی تو یہ سب ہوگا کیسے۔۔۔ ؟؟ ہاہاہا۔۔ !! ” یہ کہتے ہوئے اس کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ چھا گئی۔۔۔
اور ایک سوچ میں مبتلا ہوگئی۔۔۔
فلیش بیک سین…
عالیہ اپنی دوست سے فون پر بات کررہی تھی۔۔۔ اس کی آنکھوں میں آنسو ہی تھے بس۔۔!! سفینہ اس کے کمرے کے پاس سے گزری۔۔۔ اور اس کے رونے کی آواز سن کر وہیں رکی۔۔۔
” نوروز !! میں کیسے اس شادی سے انکار کردوں۔۔۔ جس سے محبت کرتی تھی اس نے مجھے دغا دے دیا۔۔۔ میں کیسے اس شادی سے انکار کر دو۔۔۔ جس سے محبت کی اس نے ہی چھوڑ دیا تو اب کچھ نہیں ہوسکتا ۔۔ !!” یہ کہہ کر اس نے فون بند کردیا۔۔۔ لیکن سفینہ یہ سب کچھ سن سکتی تھی۔۔۔
” کیا !! عالیہ کسی کو پسند کرتی تھی۔۔۔ واؤ یہ بات تو بہت ہی اچھی ہے میرے لیے ۔۔۔ یہ بات بہت کام کی ہے۔۔۔ !! ” یہ کہتے ہوئے اس نے شیطانی قہقہہ لگا دیا۔۔۔
یہ سوچتے ہوئے وہ حال میں واپس آئی۔۔۔
” اب دیکھو !! آپی جان میں کیا کرتی ہوں آپ کے ساتھ۔۔۔ !!”
__![]()
![]()
__
سب لوگ جمع ہوچکے تھے۔۔۔ سب مہمان آچکے تھے۔۔۔ اور سب تیاریاں ہوچکی تھی۔۔۔ بس دلہن اور دلہے کا انتظار تھا۔۔۔
واسم اور دانیال آئے اور دانیال واسم کو سٹیج پر بٹھایا۔۔۔ واسم کے چہرے پر بس افسردگی ہی تھی۔۔۔ جسے سب نے نوٹس کیا تھا۔۔۔
پھر عالیہ کو بھی اس کے ساتھ لا کر بٹھایا گیا۔۔۔۔
اور مہندی کی رسومات شروع کی گئی۔۔۔
ان رسومات میں سب کے ساتھ ساتھ ایلف اور سفینہ نے بھی حصہ لیا۔۔۔
واسم اس بات سے حیران تھا کہ ایلف وہی لڑکی تھی۔۔۔ جو اس سے بہت ہی زیادہ محبت کرتی تھی۔۔۔ لیکن آج وہ اس کی مہندی میں حصہ لے رہی تھی۔۔۔۔۔
اس کے بعد دانس وغیرہ کیا گیا۔۔۔۔ اور پھر مہندی کا فنکشن ختم ہوا۔۔۔
اور سب حویلی والے کمرے کی طرف بڑھے۔۔۔
___![]()
![]()
___
” جتنی خوشی منانی ہے منا لو۔۔۔ حویلی والو۔۔۔۔ ! کیونکہ کل یہ سب ختم ہو جائے گا۔۔ کیونکہ کل اب آپ کی پیاری عالیہ بھاگ جائے گی۔۔۔۔ ہاہا۔۔۔ پر صرف آپ کی نظروں میں۔۔۔ اصل میں تو وہ اغواہ ہو گی۔۔۔۔۔ !! “
یہ کہتے ہوئے اس نے ایک شیطانی قہقہہ لگایا۔۔۔
__![]()
![]()
___
ماہر خاں ایک بہت بڑا بیزنس مین تھا۔۔۔ زاویار اسی کا چھوٹا بھائی تھا۔۔۔ لیکن اس کا بیزنس میں کوئی انٹرسٹ۔نہیں تھا۔۔۔
ایک خوبصورت پرسنیلٹی کا مالک۔۔ گڈ لونگ۔۔۔ سب خوبیاں۔۔۔ اچھا سا انسان۔۔ جو ہر لڑکی کو چاہئیے ہوتا ہے ۔۔
__![]()
![]()
__
