Pehli Nazar By Isra Rao NovelR50468
Last updated: 28 December 2025
No Download Link
Pehli Nazar
Author: Isra Rao
Novel code: NovelR50468
"تم مجھے پہچانتی ہو؟" احمر نے سوال کیا فاطمہ خاموش تھی " تمہیں پتا ہے دو سال کا یہ عرصہ کتنا لمبا تھا میرے لیے؟ دو سال پہلے پہلی نظر میں ہی میں.. میں نہیں رہا تھا.... تم...تم مجھے آوارہ بدمعاش یا جو بھی سمجھتی ہو میں نہیں جانتا... میں صرف اتنا جانتا ہوں میں ویسا نہیں رہا جیسا پہلے تھا" احمر بولتا چلا جا رہا تھا اور وہ نظریں جھکائے خاموش بیٹھی تھی " مجھے دیکھو میں ویسا ہوں جیسا تم نے پہلی نظر میں مجھے دیکھا تھا؟ " احمر نے سوال کیا اس نے دھیرے سے پلکیں اٹھائی اور احمر کی آنکھوں میں دیکھا جہاں صرف اس کے لیے محبت تھی احمر نے اس کے ہاتھوں پر اپنے ہاتھ رکھے "کیا تم چاہتی ہو میں تمہیں اپنی محبت کی دلیل دوں؟" احمر نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا وہ نظریں جھکا گئی احمر نے جھک کر دراز سے ڈبی نکالی وہ اسے کھول ہی رہا تھا فاطمہ کی مدھم سی آواز آئی کیا... آپ مجھے کچھ وقت دے سکتے ہیں؟" فاطمہ نے بمشکل کہا احمر کو جھٹکا لگا وہ اس کی بات کا مطلب سمجھ چکا تھا
