Nisbat e IShq Novel21018

Romantic Urdu Novel | Nikah Based | Rude Hero | After Marriage | Cousin Marriage | Family Drama | Emotional Romance | Joint Family | Possessive Hero | Relationship Drama | Contemporary Urdu Novel

Nisbat e Ishq Rude Hero After Marriage Romantic Urdu Novel

Nisbat e Ishq aik romantic nikah based Urdu novel hai jisme Zain aur Zainab ki after marriage aur family drama based story pesh ki gayi hai.

” امی نے کہا ہے شہر سے مہمان آئے ہیں۔ اس لیے آج تم زین بھائی کے کمرے میں سو جاؤ۔ ” اس بات پر اس کی سانسیں تھمی تھیں کیونکہ وہ تین سالوں سے زین کے نکاح میں تھی لیکن زین غصے کا اتنا تیز تھا کہ وہ زین کے سامنے جانے سے بھی ڈرتی تھی۔ “نن۔۔نہیں میں صحن میں سو جاؤں گی۔ ” وہ گھبرا کر کہتی جانے لگی جب اس کی کزن نے جھوٹ کہا کہ زین بھائی شہر سے باہر گئے ہیں۔ وہ مان گئی اور رات سکون سے زین کے بستر پر سو گئی پر آدھی رات اپنی گردن پر کسی کی سانسیں محسوس کر فوراً آنکھیں کھلیں۔ اس سے پہلے وہ زور سے چیختی اسے بانہوں میں بھرے زین نے۔۔۔۔۔

رات کا کھانا کھایا جاچکا تھا۔ کھانے کے بعد چائے کا دور چلا اور زینب مسلسل کاموں میں جتی رہی۔ مشال کبھی کبھار ساتھ ہوتی یا پھر جاکر سستی سے صوفے پر بیٹھ جاتی۔ زینب چائے کا ایک کپ لیے گھر کے پچھلے حصے میں موجود لان میں آ گئی جہاں ڈھیروں پھول پودے تھے، اور سامنے ہی امرود اور پپیتے کے درخت لگے تھے۔ اس نے صبح سے زین کو ایک بار بھی نہیں دیکھا تھا، وہ گھر لوٹ کر آیا ہی نہیں تھا۔ جسم میں موجود تھکن اسی بے چینی کی وجہ سے اور بھی زیادہ بڑھ گئی تھی۔ وہ انہی الجھی ہوئی سوچوں میں گم تھی کہ اچانک مشال پاؤں دباتے ہوئے اس کے قریب آ کھڑی ہوئی۔
“امی نے کہاہے کہ شہر سے مہمان آئے ہیں، اس لیے آج تم زین بھائی کے کمرے میں جا کر سوجاؤ۔” مشال نے بالکل بے پرواہ بن کر یہ بم پھوڑ دیا۔
زینب نے جھٹکے سے گردن گھمائی۔ “کیا؟” اسے لگا شاید اس کے کانوں نے کوئی غلط بات سن لی ہے۔
“بھائی گھر پر نہیں ہیں، شہر سے باہر گئے ہوئے ہیں، تو تم آرام سے ان کے کمرے میں سوجاؤ۔ کل امی اوپر والے کمرے صاف کروائیں گی جہاں حمنہ اور حدیبیہ رکیں گی۔”
“نہیں، میں وہاں نہیں سوؤں گی! گیسٹ روم بھی تو خالی پڑا ہے، میں وہاں چلی جاتی ہوں۔”
“گیسٹ روم کا ایک دروازہ باہر صحون کی طرف کھلتا ہے، اور اوپر سے مہمانوں کا سارا فالتو سامان بھی وہیں ٹھونسا ہوا ہے۔ میں کہہ رہی ہوں نا کہ امی نے خود کہا ہے، جاؤ جاؤ، وہاں کچھ نہیں ہوتا۔ اب اتنی رات گئے اس سردی میں درختوں کے پاس بیٹھی رہو گی کیا؟ جاؤ کمرے میں، ورنہ کوئی چڑیل چمٹ جائے گی!…”
“استغفراللہ مشال! اللہ پوچھے گا تمہیں…” وہ یک دم خوفزدہ ہو کر اپنی جگہ سے اچھل پڑی۔
مشال نے جلدی سے اپنے چہرے پر انتہائی سنجیدہ تاثرات طاری کیے اور نظریں اسی پر جما رکھیں کہ کہیں وہ پیچھے تو نہیں ہٹ رہی، مگر اطمینان کی بات یہ تھی کہ وہ سیدھا زین کے کمرے کی طرف ہی بڑھ رہی تھی۔
“یس!” مشال نے دل ہی دل میں خوشی سے ہوا میں مکا لہرایا۔ “اور کریں امی جان اس رشتے کو توڑنے کی پلاننگ! میں تو ہرگز اس مغرور سویرہ کو بھائی کی بیوی نہیں بننے دوں گی۔ میری اکیلی بھابھی صرف زینب ہے اور یہی رہے گی!” وہ جو ماں کی باتیں سن کر غصے سے تپ گئی تھی، اپنے اس چھوٹے سے فریب کے کامیاب ہونے پر پھولے نہیں سما رہی تھی۔
جب وہ زین کے کمرے میں داخل ہوئی تو اس کا دل ایک عجیب اور انجانے وسوسے سے دھڑکنے لگا۔ کمرے کے اندر قدم رکھتے ہی دو احساسات نے اسے گھیر لیا؛ پہلا وہاں موجود مردانہ پرفیوم کی سوندھی مہک اور دوسرا شدید ٹھنڈ کا احساس۔ موسم ویسے ہی سرد تھا، مگر اے سی آن دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔ اس نے گھبرا کر فوراً ریموٹ اٹھایا اور اے سی بند کر دیا، مگر اتنی سردی میں کمرے کی جمی ہوئی ٹھنڈک کہاں غائب ہو سکتی تھی! اس کے باوجود ماحول میں ایک مدہوش کرنے والا سکون تھا۔ وہ کافی دیر پلنگ کے کنائے پر بیٹھی بے وجہ کے دل کی دھڑکنوں کو سنتی رہی، پھر لائٹس آف کر کے صرف ایک مدہم سا نائٹ بلب جلا کر بستر پر لیٹ گئی۔ کچھ دیر کروٹیں بدلنے کے بعد آخر کار بارہ بجے کے قریب اس کی آنکھ لگ گئی، بالکل بے خبر اس بات سے کہ زین شہر سے باہر رات گزارنے نہیں بلکہ اپنے ایک دوست کی مہندی میں گیا تھا اور اب رات گئے واپس لوٹ رہا تھا۔
آدھی رات کا وقت تھا جب زین شال کاندھوں پر ڈالے بوجھل سر کے ساتھ اپنے کمرے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ فرشتے کے کمرے کے پاس سے گزرتے ہوئے اس کے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی۔ دل نے چاہا کہ رک کر دروازہ کھول لے کیونکہ صبح سے وہ اسے ایک نظر بھی نہیں دیکھ سکا تھا، مگر خود کو سمجھاتے ہوئے وہ اپنے کمرے کی طرف بڑھنے لگا۔ اس کے دوستوں نے شرارت میں اسے زبردستی بھنگ پلا دی تھی اور وہ بمشکل اپنے قدم سنبھال پا رہا تھا کیونکہ زندگی میں اس نے کبھی کسی نشہ آور چیز کو ہاتھ نہیں لگایا تھا۔
اس نے جیسے ہی اپنے کمرے کا دروازہ کھول کر اندر قدم رکھا، ایک دھیمی سی خوشبو اس کے بھریے ہوئے دماغ سے ٹکرائی جو یقیناً اس کی اپنی پرفیوم کلیکشن کی نہیں تھی۔ وہ لڑکھڑاتے قدموں سے آگے بڑھا اور بستر پر پرسکون نیند سوتی ہوئی زینب کو دیکھ کر اس کے سانس رکنے کو آئے۔ ہلکے گلابی لباس میں ملبوس، دوپہترہ ایک طرف سرکا ہوا، اور اس کی شفاف گردن پر پڑی وہ سنہری چین جس پر انگریزی کا حرف ‘F’ کندہ تھا—وہ مبہوت ہو کر رہ گیا۔
بغیر کوئی آواز پیدا کیے وہ اس کے قریب آیا اور جھک کر اس کے چہرے پر بکھری ہوئی ایک لٹ کو ہٹا دیا۔ اس کی نشیلی آنکھوں میں ایک ان کہی چمک اور لبوں پر دھیمی سی مسکان تیر گئی۔ وہ وہیں اس کے پاس بیٹھ گیا اور کافی دیر اسے تکتا رہا۔ اس کے وجود سے اٹھتی مہک اس کے بوجھل ذہن کو مزید پاگل کر رہی تھی۔ اس نے خود کو روکنے کی بھرپور کوشش کی مگر اس کے لب بے اختیار اس کی نازک گردن پر جھک گئے۔ لیکن یہ سب اتنی احتیاط اور نفاستی سے کیا گیا کہ وہ خوابیدہ ہی رہی۔
پھر اس کے قریب ہی بازو تلے سر رکھ کر وہ لیٹ گیا اور اسے جی بھر کر دیکھنے لگا۔ دل چاہ رہا تھا کہ اسے بانہوں میں بھر لے مگر وہ خود پر ضبط کیے ہوئے تھا۔ لیکن یہ ضبط زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا اور اس کے لب ایک بار پھر اس کی گردن کی سوندھی سکن پر مچل اٹھے۔
زینب کو اپنی گردن پر کسی کی گرم سانسوں کا احساس ہوا تو ایک لمحے کے لیے اس کا دل دھڑکنا بھول گیا۔ کسی غیر کی موجودگی کا شدید احساس ہوتے ہی اس کی آنکھیں بیک وقت کھل گئیں۔ اس سے پہلے وہ زور سے چیختی اسے بانہوں میں بھرے زین نے۔۔۔۔۔

نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔

ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔

آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے

1st Link

Download link

2nd Link

Download Link

3rd Link

Download Link

4th Link

Download Link

Skip to PDF content

Description

نسبتِ عشق ایک رومانوی، نکاح بیسڈ اور فیملی ڈرامہ اردو ناول ہے، جس کی کہانی زین اور زینب کے گرد گھومتی ہے۔ دونوں تین سال سے نکاح کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، مگر زین کے شدید غصے اور سخت مزاج طبیعت کی وجہ سے زینب اس کے سامنے آنے سے بھی گھبراتی ہے۔

گھر میں شہر سے مہمان آنے کے باعث مشال زینب کو بتاتی ہے کہ اسے رات زین کے کمرے میں سونا ہوگا۔ زینب فوراً انکار کر دیتی ہے، مگر مشال اسے یقین دلاتی ہے کہ زین شہر سے باہر گیا ہوا ہے۔ حقیقت میں مشال اپنی ہی ایک چھوٹی سی منصوبہ بندی کر رہی ہوتی ہے، کیونکہ وہ زین اور زینب کا رشتہ ٹوٹنے نہیں دینا چاہتی۔

زینب بےخبری میں زین کے کمرے میں جا کر سو جاتی ہے، مگر اسے معلوم نہیں ہوتا کہ زین شہر سے باہر نہیں بلکہ اپنے دوست کی مہندی میں گیا ہے اور رات کو واپس آنے والا ہے۔

آدھی رات کو زین اپنے کمرے میں داخل ہوتا ہے تو اپنے بستر پر زینب کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ صبح سے اسے نہ دیکھ پانے کی بےچینی اور اس کی اچانک موجودگی زین کے چھپے ہوئے جذبات کی ایک مختلف جھلک سامنے لاتی ہے۔

دوسری جانب زینب اس سب سے بےخبر گہری نیند میں ہوتی ہے، یہاں تک کہ کسی کی موجودگی کا احساس اسے اچانک جگا دیتا ہے۔ جس شخص کے غصے سے وہ ہمیشہ خوفزدہ رہی، اسے اپنے اتنے قریب دیکھ کر اس کے لیے صورتحال بالکل غیر متوقع رخ اختیار کر لیتی ہے۔

Summary

نسبتِ عشق زین اور زینب کے ایسے نکاح کی کہانی ہے جسے تین سال گزر چکے ہیں، لیکن دونوں کے درمیان موجود فاصلے اب بھی برقرار ہیں۔ زین سخت مزاج اور غصے کا تیز ہے، جبکہ زینب اس سے اس قدر گھبراتی ہے کہ اس کے کمرے میں سونے کے تصور سے بھی پریشان ہو جاتی ہے۔

گھر میں مہمان آنے پر مشال ایک چھوٹا سا فریب کرکے زینب کو زین کے کمرے میں بھیج دیتی ہے۔ اس کے پیچھے مشال کا مقصد دونوں کے رشتے کو بچانا ہے، کیونکہ وہ اپنی ماں کو اس رشتے کو توڑنے اور زین کی شادی سویرہ سے کروانے کی منصوبہ بندی کرتے سن چکی ہے۔

زینب یہ سمجھ کر کمرے میں سو جاتی ہے کہ زین شہر سے باہر ہے، مگر آدھی رات کو حالات بدل جاتے ہیں۔ دوست کی مہندی سے واپس آنے والا زین اپنے کمرے میں زینب کو موجود پاتا ہے، اور یہ غیر متوقع رات دونوں کے درمیان موجود پیچیدہ رشتے کو ایک نئے موڑ پر لا کھڑا کرتی ہے۔

Nisbat e Ishq, Nisbat e Ishq Novel, Nisbat e Ishq Urdu Novel, Nisbat e Ishq Complete Novel, Zain And Zainab Novel, Zain Zainab Love Story, Nikah Based Urdu Novel, Nikah Se Pehle Mohabbat Novel, Rude Hero Urdu Novel, Gusse Wala Hero Urdu Novel, After Marriage Urdu Novel, Husband Wife Urdu Novel, Cousin Marriage Urdu Novel, Family Based Urdu Novel, Joint Family Urdu Novel, Possessive Hero Urdu Novel, Emotional Romantic Urdu Novel, Family Drama Urdu Novel, Romantic Urdu Novel, Pakistani Romantic Novel, Complete Urdu Novel, Read Urdu Novels Online

#NisbatEIshq #NikahBased #RudeHero #AfterMarriage #CousinMarriage #HusbandWife #FamilyDrama #PossessiveHero #EmotionalRomance #RomanticUrduNovel #UrduNovel #PakistaniNovels #Novelistan

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Categories: Complete Urdu Novel Contemporary Fiction Possessive Hero Romantic Urdu Novel Rude Hero Based Uncategorized
Tags: After Marriage Urdu Novel Complete Urdu Novel Cousin Marriage Urdu Novel Emotional Romance Urdu Novel Family Drama Urdu Novel Husband Wife Urdu Novel Joint Family Urdu Novel Nikah Based Urdu Novel Nisbat e Ishq Nisbat e Ishq Novel Nisbat e Ishq Urdu Novel Pakistani Urdu Novel Possessive Hero Urdu Novel Read Urdu Novels Online Relationship Based Urdu Novel romantic urdu novel Rude Hero Urdu Novel Zain Zainab Novel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *