Mere Khwab Novel By Maryam Mah Munir Novel20852

Childhood Nikah | Forced Marriage | Emotional Romance | Family Drama | Marriage Issues | Long Distance Relationship | Slow Burn Romance | Social Romantic Urdu Novel | Complete Novel

Mere Khwab Novel By Maryam Mah Munir

Mere Khwab Novel By Maryam Mah Munir

پلیز، میں اس بچپن کے نکاح کو نہیں مانتا۔”
“لیکن تمہارا نکاح۔۔”
“فور گاڈ سیک ڈیڈ! اب فضول کا لیکچر مت دیجیے گا۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میری جان طلاق کے تین الفاظ سے چھوٹ سکتی ہے تو اٹس اوکے، میں اگلے ہی ہفتے بنوا کر بھیج دوں گا، آپ کو بائی میل مل جائیں گے۔ ڈیورس پیپرز۔”
“بکواس بند کرو مجید! میری یہ تربیت۔۔”
“پلیز ڈیڈ! جب آپ نے نکاح کیا تھا تو پوچھا تھا؟ آپ کس دنیا میں رہ رہے ہیں۔ لائف از ناٹ اے جوک (Life is not a joke) کہ ماں باپ نے جس کے لیے چاہا باندھ دیا۔ جس کو جانتے بھی نہیں، بچپن میں دیکھا، ہاں جھلک یاد ہے لیکن کیا زندگی ایسی گزاری جا سکتی ہے؟” ثنا اللہ صاحب بیٹے کی بات پر خاموش سے ہو گئے۔
“دیکھیں ڈیڈ! میں ابھی لائف انجوائے کرنا چاہتا ہوں لیکن پلیز اس اسٹوپڈ قسم کے رشتے سے میری جان چھڑائیں۔” مجید کے لہجے میں ناگواری تھی۔
“تم صنوبر کو ایک مرتبہ دیکھ لو۔ تم کہو تو اس سے بات کر لو۔ بہت اچھی ہے۔ تمہاری زندگی کی اچھی ساتھی ثابت ہوگی، مجھے پورا یقین ہے۔” ثنا اللہ صاحب نے اپنے طور پر اس کو سمجھانے کی کوشش کی۔
“پلیز ڈیڈ! کہا نا کہ میں ان فضول کی باتوں میں ابھی الجھنا نہیں چاہتا۔ ابھی لائف انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔ اور ویسے بھی فون پر بات کرنے سے کیا ہوگا؟” مجید دو ٹوک انداز میں بولا۔
“تم پاکستان آؤ، مل لو اس سے۔”
“فی الحال تو میرا سمسٹر ہے۔ میں نہیں آ سکتا اور ویسے بھی جب مجھے یہ رشتہ ہی منظور نہیں تو پھر پاکستان آنے اور بات کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی۔” مجید کا انداز ہنوز وہی تھا۔
“تم بدل گئے ہو۔” ثنا اللہ صاحب کہے بنا نہ رہ سکے۔
“لیو اٹ ڈیڈ! آپ یہ بتائیے کہ میں ڈیورس پیپرز کب بھیجوں؟”
“ایک بات کہوں مانو گے؟”
“ہوں۔”
“اب یہ نہ کہیے گا کہ اس لڑکی کو یو کے بھیج دیتا ہوں۔”
“نہیں۔ یہ بات نہیں۔ میں تمہیں فورس بھی نہیں کروں گا۔ اب تو تمہارے آگے درخواست ہی کر سکتا ہوں، اگر بوڑھے باپ کے لیے اتنا کر سکو۔” اتنا کہہ کر خاموش ہو گئے تھے۔
“بولیے، سوچ کر بتاؤں گا۔”
“تم صنوبر کو طلاق نہیں دو گے۔”
“یعنی کہ اس کا دم چھلا میری جان کے ساتھ لگا رہے گا؟” مجید کی آواز ایئر پیس پر ابھری تھی جو ثنا اللہ صاحب کے کانوں کے پردوں سے ٹکرائی۔
“وہ تمہیں تنگ نہیں کرے گی۔ اس کی گارنٹی میں تمہیں دیتا ہوں۔”
“تو پھر اس بات کا مقصد؟ آئی مین طلاق نہ دینے کا جواز؟”
“میں نے اس کے مرتے باپ کو یقین دلایا تھا اس کی جانب سے بے فکر ہونے کا۔ اور ویسے بھی یہ منحوس لفظ آج تک ہمارے خاندان میں کبھی استعمال نہیں ہوا۔ اگر بوڑھے باپ کی یہ درخواست مان سکو تو مجھے اور تم سے کچھ نہیں چاہیے۔”
“اور اس کی گارنٹی کون دے گا کہ اس ایشو کو پھر لائف میں نہیں اٹھایا جائے گا؟” اب وہ پوچھ رہا تھا۔
“میں دیتا ہوں اس بات کی گارنٹی کہ نہ وہ تمہیں کبھی تنگ کرے گی اور نہ ہی اس بات کو دوبارہ تمہارے سامنے دہرایا جائے گا، لیکن تم اسے ڈیورس دینے کی بات نہیں کرو گے۔”
“اس وقت تک جب تک کہ آپ اپنی بات پر قائم ہیں۔

نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔

ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔

آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے

1st Link

Download link

2nd Link

Download Link

3rd Link

Download Link

4th Link

Download Link

#MereKhwab #MaryamMahMunir #UrduNovel #CompleteNovel #ChildhoodNikah #ForcedMarriage #EmotionalRomance #FamilyDrama #SlowBurnRomance #PakistaniNovels

#MereKhwab #MaryamMahMunir #UrduNovel #CompleteNovel #ChildhoodNikah #ForcedMarriage #EmotionalRomance #FamilyDrama #SlowBurnRomance #PakistaniNovels

 

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Categories: Childhood Nikah Complete Urdu Novel family drama Forced Marriage Based Long Distance Relationship Marriage Issues Slow Burn Romance
Tags: Childhood Nikah Novel Complete Urdu Novel Emotional Romance Urdu Novel Family Drama Novel Forced Marriage Novel Maryam Mah Munir Novels Mere Khwab Complete Novel Mere Khwab Novel Pakistani Urdu Novel Slow Burn Romance

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *