Koonj by Sadaf Rehan Novel20089
Last updated: 11 June 2025
No chapters found.
Koonj by Sadaf Rehan
Village Forced | Arrange Marriage | Haveli based
“اب کیوں چپ لگ گئی اب بھی بولو۔ چیخو زور سے کہو اسے جا کر پہلے تمہیں آزاد کرے،
پھر کرے دوسری شادی۔ تم نے آخر اس سے ایسا کیا کہہ دیا ہے کونج جو اب وہ یہ کہتا ہے
کہ نہ تمہیں رکھے گا نہ چھوڑے گا۔ تم نے ایسی سزا کیوں اپنے سر لی۔”
“ٹھیک ہے اگر ایسا ہے تو ایسا ہی سہی۔ وہ کرے دوسری شادی میں تو
اس کے لیے پہلے بھی گلے پڑی مصیبت تھی۔ مجھے نہ رکھے وہ،
لیکن میں اسے چھوڑنے کا حق رکھتی ہوں اور میں تو اس کی کوئی نشانی بھی سنبھال کر نہیں رکھوں گی۔
ختم کر دوں گی میں اسے۔ جب اسے مجھ سے کوئی انسیت نہیں تو میں کیوں اٹھاؤ اس کے لیے اتنے درد۔
وہ یک دم ہوش میں آتی جنونی سی ہو گئی۔ ادھر رئیسہ کو جھٹکا لگا۔
“کیا کہہ رہی ہو کونج کیسی نشانی؟
” ہاں ادی۔ جب وہ میرا ہو ہی نہیں سکتا تو مجھے کیا پڑی ہے کہ میں اس کی اولاد پیدا کروں۔
کل کو اس کی اولاد بھی باپ جیسی خود غرض اور وفا سے خالی ہوئی تو۔ اور اگر وہ بیٹی ہوئی تو؟
نہیں نہیں مجھے اک اور کونج کو دنیا میں نہیں لانا۔

