Khwaab Reza Reza by Sara Arooj NovelR50481

Khwaab Reza Reza by Sara Arooj NovelR50481 Last updated: 2 January 2026

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Khwaab Reza Reza by Sara Arooj

Novel Code: NovelR50481

ہاشم اپنی بیٹی فاطمہ کو گود میں اٹھائے جبکہ کومل کو بازوں کے حلقے میں لئے پانی سے باہر آئے تھے۔۔۔
ان تینوں نفوس کے چہرے پر ہنسی چھائی ہوئی تھی۔۔۔۔
وہ چاروں افراد ہی ہنستے کھیلتے ایک دوسرے کے ساتھ اینجوائے کر رہے تھے۔۔
ڈیڈ آپ موم کے فور ہیڈ پر کِس کریں میں آپ لوگوں کی اچھی سی پک لیتی ہوں۔۔
فاطمہ نے ٹیب ہاتھ میں تھامے کومل اور ہاشم کو ساتھ کھڑا کیا تھا۔۔
ہاشم نے جیسے ہی کومل کے ماتھے پر بوسہ دیا تھا تبھی اس کی نظر اپنے سے کافی دور کھڑی لیلما سے جا ٹکرائی تھیں جو کہ ان کے دیکھنے پر اپنی نظروں کا زاویہ بدل چکی تھی۔
ہاشم نے قدم بڑھانا چاہے تھے لیلما کی جانب مگر کومل کے ہاتھوں نے ہاشم کے ہاتھوں کو تھام کر یہ کوشش نا کام کر دی تھی۔
ہاشم دیکھیں کتنی پیاری تصویر آئی ہے۔۔۔
کومل نے ہاشم کے ہاتھوں میں ٹیب تھمایا تھا۔۔
ہاشم وہاں رک کر ان میں مصروف تو ہو چکا تھا لیکن ذہن اب بھی بھٹک کر اسی کی جانب جا رہا تھا جو کہ اب اس جگہ پر موجود نہ تھی..