Humsafar By Umme Hania Readelle50344

Humsafar By Umme Hania Readelle50344 Last updated: 10 November 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Humsafar By Umme Hania

سنیں۔۔ خدارا رک جائیں۔۔۔۔ وہ تیز تیز قدم اٹھاتا بیرونی دروازہ عبور کرنے کے در پر تھا جب ناجانے کہاں سے وہ نکلی تھی اور اندھا دھند اسکے پیچھے بھاگتی اس لڑکی نے اسے بازو سے پکڑ کر روکا تھا۔۔ وہ اچانگ اس افتاد پر گھبرا گیا تھا فوراً سے پیشتر پیچھے پلٹ کر دیکھا وہ دراز قد ایک خوب لڑکی تھی دوپٹہ بے ترتیبی سے گلے میں جھول رہا تھا بکھرے بال اور غزال آنکھوں سے چھلکتا خوف ۔۔۔ اپنے دونوں ہاتھوں سے اسکی بازو تھامے وہ خوفزدہ نظروں سے بار بار پیچھے پلٹ کر دیکھ رہی تھی۔۔ آپ وسیم بھائی کے دد۔۔۔ دوست ہیں نا۔۔۔ پلیز میری مدد کریں مجھے یہاں سے لے جائیں۔۔ یہ لل۔۔۔ لوگ بہت برے ہیں۔۔۔ وہ کپکہاتے لہجے میں بار بار پیچھے دیکھتی فریادیں کر رہی تھی۔۔۔ وہ شخص اس لڑکی کو پہچان چکا تھا وہ اس سے بچپن میں بارہا مل چکا تھا مگر اب اسکا یوں ایسا رویہ اس شخص کے حواس معتل کر رہا تھا۔۔۔ اس شخص کی گرفت اپنے ہاتھ میں موجود اپنی شادی کے کارڈ پر ڈھیلی ہوئی۔۔۔ تو یہاں کیا کر رہی ہے بے غیرت۔۔۔ تبھی ایک خرانت سی عورت دہارتے ہوئے وہاں آئی تو وہ خوف سے کپکپاتی اس لمبے چوڑے مرد کے پیچھے جا چھپی۔۔۔ اس خرانٹ سی عورت نے لمحوں میں درمیانی فاصلہ عبور کرتے اسے جھٹکے سے اس شخص کے پیچھے سے نکالا تھا۔۔۔ وہ عورت اس لڑکی کو مغلظات بکتی بازو سے کھینچ کر لیجا رہی تھی جبکہ وہ خوفزدہ ہرنی کی مانند زور سے اس شخص کا بازو جھکڑتی فریادیں کر رہی تھی۔۔۔۔۔ ******

Complete novel available  in DOWNLOAD LINK