Dil Ke Aangan Mein Novel by Shazia Rafiq Novel20805
Last updated: 12 July 2026
No Download Link
No chapters found.
Dil Ke Aangan Mein Novel by Shazia Rafiq Novel20805
University Romance | Enemies to Lovers | Strong Heroine | Family Drama | Misunderstanding Based | Emotional Romance
Genre
Romance, University Romance, Family Drama, Emotional, Social Fiction, Contemporary Fiction
Short Description
دل کے آنگن میں شازیہ رفیق کا ایک جذباتی اور رومانوی اردو ناول ہے جو زونیرہ علی خان اور اسفند یار شاہ کے درمیان انا، غلط فہمیوں، یونیورسٹی اسکینڈل، عزتِ نفس اور بدلتے جذبات

انا، عزتِ نفس اور غلط فہمیوں کے درمیان جنم لیتی محبت کی خوبصورت داستان۔
کی دلچسپ کہانی پیش کرتا ہے۔
مسٹر اسفند یار شاہ! میں یونیورسٹی آئی ہوں یا نہیں، یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور اس میں مداخلت اور پوچھ گچھ کی اجازت میں کسی کو نہیں دیتی۔” اسے اپنے ارد گرد آگ کی لپٹیں سی محسوس ہو رہی تھیں۔ طیش کے مارے دل چاہ رہا تھا کہ سامنے کھڑے شاندار بندے کا منہ نوچ لے۔ آخر کیا سمجھ کر وہ اس کے راستے میں آن کھڑا ہوتا ہے؟ اسفند یار شاہ اس کے تنے ہوئے چہرے پہ نظر ڈال کر دلفریبی سے مسکرایا۔ “آپ واحد خاتون ہیں جن کا غصہ ہمیں بے حد بھاتا ہے۔” “اوہ، شٹ یور ماؤتھ اسفند یار شاہ!” اس کی بات کاٹ کر وہ دھیمے سے چلائی۔ اردگرد سے لڑکے اور لڑکیاں انہیں معنی خیز انداز میں دیکھتے ہوئے گزر رہے تھے۔ زونیرہ کے اس جملے پہ اسفند یار شاہ کے چہرے پہ سرخی چھا گئی۔ پیشانی سے ابھرتی رگ اور بھینچے ہونٹ دیکھ کر اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ کس طرح خود پہ قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ “آج تک یہ لفظ ہم سے کہنے کی کسی کو جرات نہیں ہوئی۔ اب جانے کیسے برداشت کر گئے ہیں، لیکن آئندہ احتیاط کیجیے گا۔” انگلی اٹھا کر قدرے سخت لہجے میں تنبیہ کی اور وہ سر جھٹک کر اس کے سامنے سے نکل گئی۔ اسفند یار شاہ وہیں کھڑا دور تک اس پر نظریں جمائے کچھ سوچتا رہا۔ “کیا کہہ رہا تھا اسفند یار شاہ؟” زونی ڈیپارٹمنٹ میں پہنچی تو لان میں موجود سبین اور سویرا نے بیک وقت فکر مندی سے اس کے تپے ہوئے سرخ چہرے کو دیکھتے ہوئے پوچھا۔ اور وہ جو اتنی دیر سے خود کو کمپوز کرنے کی کوشش میں تھی، اس میں ناکام ہو کر صرف نفی میں سر ہلا کر کلاس روم کی طرف بڑھنے لگی۔ “زونی، پلیز یار۔” سبین تو اندر تک اترنے کا فن جانتی تھی، اسی لیے دو قدم پر ہی اسے جا لیا۔ “آئی ایم اوکے۔” قصداً مسکرا کر اسے مطمئن کرنا چاہا لیکن وہ سبین ہی کیا جو اس طرح بہل جاتی اور اس کے مسکراتے چہرے کے پیچھے چھپی پژمردگی کو نہ جان جاتی۔ “ہمم۔” “میں نہیں جانتی وہ کیا چاہتا ہے، بٹ آئی ہیٹ ہم، آئی ہیٹ ہم ویری مچ! جس نے مجھے یونیورسٹی میں بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔” سبین اور سویرا اسے لان کے قدرے کم رش والے کونے میں لے کر آئی تھیں اور وہ جیسے پھٹ پڑی تھی۔ اپنے آنسو روکنے کی کوشش میں ناکامی پر وہ سر جھکا کر انہیں بہانے لگی۔ سویرا اٹھ کر کینٹین سے اس کے لیے جوس لینے کے لیے چلی گئی۔ سبین اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر اسے تسلی دینے لگی۔ کیا بات ہے، بہت خوش نظر آ رہی ہیں؟” آج وہ عادی ہو گیا تھا اس کے جواب نہ دینے کی عادت سے، اس لیے دوسرا سوال کر ڈالا۔ زونیرہ نے بے اختیار اپنے چہرے پہ ہاتھ پھیرا تھا اور اسفند یار کا قہقہہ فضا میں بلند ہو گیا۔ “آپ کے چہرے پہ سچی خوشی لکھی ہے، یہ میرا تجربہ کہتا ہے، تو کیا کہتی ہیں میں صحیح ہوں ناں؟” کہتے ہوئے قدرے جھک کر اسے دیکھا۔ اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ کچھ نہیں بولنا، اس لیے محض گھور کر دیکھا۔ باپ کے ملنے کے بعد خود کو بہت محفوظ تصور کرنے لگی تھی، اسی لیے سامنے کھڑے شخص کا خوف ختم ہو چکا تھا۔ “مس زونیرہ علی خان! کیا آپ مجھے اپنی دوستی کے بھی لائق نہیں سمجھتیں؟ بیلیو می، میں اتنا برا نہیں ہوں۔” زونیرہ نے اب بھینچ کر سر اٹھایا، وہ بھی اس کی طرف دیکھ رہا تھا۔ نگاہوں کا تصادم بہت زبردست تھا، اس نے گھبرا کر پلکیں جھکا لیں۔ “میرا راستہ چھوڑیں اسفند یار شاہ!” خود کو سنبھال کر ناگواری سے کہا۔ “امپاسیبل زونیرہ! میں آپ کو ہر اس جگہ ملوں گا جہاں سے آپ گزریں گی۔” اس کے جملے کا مفہوم اپنے مطالب کا نکالتے ہوئے بولا۔ “تم حد سے زیادہ ڈھیٹ انسان ہو اسفند یار شاہ! آخر چاہتے کیا ہو تم؟” اس کا جملہ اچھا خاصا تپا گیا تھا اسے، اسی لیے ساری مروت اور لحاظ بالائے طاق رکھ کر دانت کچکچا کر بولی۔ “ارے اسفند یار شاہ، تم یہاں ہو؟ میں تمہیں پوری یونیورسٹی میں ڈھونڈ آئی ہوں۔” اس سے پہلے کہ جواب میں وہ کچھ کہتا، کرن ضیاء اسفند یار کے برابر آ کھڑی ہوئی۔ “اوہو، مس زونیرہ علی خان بھی موجود ہیں۔” خاصے معنی خیز انداز میں ‘موجود’ پہ زور دیا۔ زونیرہ نے صرف ایک نظر اسے دیکھا، پھر دوسری طرف متوجہ ہو گئی۔ “کوئی کام تھا مجھ سے؟” اسفند یار شاہ نے اس کے جملے کو نظر انداز کر کے اس سے پوچھا۔ “ہاں، مجھے اکاؤنٹنگ کے نوٹس چاہیے تھے۔ بقول سب کے کہ تمہاری طرح کے نوٹس آج تک یونیورسٹی میں کوئی نہیں بنا سکا۔” لاپروائی سے بال جھٹکتے ہوئے وہ بولی۔ “تو پھر تمہیں یہ بھی پتا ہوگا کہ میں اپنے نوٹس کسی کو نہیں دیتا۔” کرن ضیاء کو شاید اتنی بدلحاظی کی امید نہیں تھی، اسی لیے ایک دو پل کے لیے تو رہ گئی، لیکن جلد ہی سنبھل کر بولی، “بٹ یو ہیو پاسڈ یور پریویس ایگزام اینڈ آئی تھنک یو ڈو ناٹ نیڈ دیٹ اینی مور۔” “جو چیز میری ضرورت کی نہ ہو، اسے میں ضائع کر دیا کرتا ہوں۔” اس کا لہجہ بہت سنجیدہ تھا، لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ وہی اسفند یار ہے جو کچھ دیر پہلے اتنا شوخ ہو رہا تھا۔ “اگر کوئی اور کہے تب بھی نہیں دو گے؟” کرن اور ہار مان جائے؟ جیتنے کے لیے تو وہ اپنی عزتِ نفس کو بھی داؤ پہ لگا سکتی تھی اور شاید وہ اب آخری کارڈ کھیلنا چاہتی تھی۔ “کیا مطلب ہے تمہارا؟” اس نے ابرو چڑھا کر اسے دیکھا۔ زونیرہ علی ابھی تک یہاں موجود تھی اور یہ بات اسے مزید الجھن میں مبتلا کر رہی تھی، کہاں تو وہ ایک پل کے لیے کھڑا ہونے کو تیار نہیں تھی اور اب یوں جمی ہوئی تھی گویا اس کے پاؤں کے نیچے الفی لگ چکی ہو۔ “کیوں زونیرہ، تم میری سفارش کر سکتی ہو، مجھے پتا ہے اسفند یار تمہاری بات نہیں ٹالے گا۔” “شٹ اپ! آئی سے جسٹ شٹ یور ماؤتھ کرن۔” وہ غصے سے پاگل ہو گئی تھی۔ “آخر کیا سمجھ کر تم نے ایسی بات کی ہے؟ کیا سمجھتی ہو تم؟ تمہاری ہر بات، ہر بکواس برداشت کر جاتی ہوں تو تم نے اسے میری کمزوری بنا لیا ہے کہ جب چاہو اور جہاں چاہو میری انسلٹ کر جاؤ اور میں خاموش رہوں گی؟ کیا چیز ہو تم؟ اور کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں اسفند یار شاہ میں؟ کہاں پہ مجھے تم نے اس کے ساتھ گھومتے ہوئے یا ہوٹلنگ کرتے دیکھا ہے؟” خاموش کھڑے اسفند یار شاہ کی طرف اشارہ کیا۔ “جو تم میری ذات کو اس کے ساتھ انوالو کر کے پوری یونیورسٹی میں اسکینڈل مشہور کرتی پھر رہی ہو۔ تمہارا مسئلہ صرف یہ ہے کہ تم اس کی توجہ حاصل نہیں کر سکیں اور اب غلط قسم کے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہو۔ یہ تمہارا اسفند یار شاہ تمہیں ہی مبارک ہو۔ میرے نزدیک اس کی اہمیت نہ کل تھی، نہ آج ہے اور نہ ہی کل ہوگی۔ لیکن ایک بات یاد رکھنا، ایک چیز ہوتی ہے عزتِ نفس اور جو لڑکی خود کو اتنا گرا دے کہ اس سے بھی محروم ہو جائے، تو میرے نزدیک یہ اس کی فتح نہیں بدترین شکست ہوتی ہے۔” غصے میں بے ربط جملے منہ سے نکلتے چلے گئے۔ کسی بھی نتیجے کی پروا کیے بغیر اپنے اندر کا لاوا نکال کر تیز قدموں سے بجائے کیمپس میں جانے کے واپس اسٹاپ کی طرف چلی آئی۔ اسفند یار شاہ کیسے اسے دیکھ رہا تھا، کرن ضیاء کس طرح پیچ و تاب کھا رہی تھی، اسے کسی چیز کی پروا نہیں تھی، لیکن یہ تھا کہ وہ اب خود کو بہت حد تک پرسکون محسوس کر رہی تھی اور شام کو وہ اپنے دماغ کو بوجھ سے آزاد کیے پاپا کے ساتھ گاؤں جانے کی تیاری کر رہی تھی۔
نیچے دیے گئے 4 ڈاؤن لوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔
ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔
آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی
1st Link
Download link
2nd Link
Download Link
3rd Link
Download Link
4th Link
Download Link
Complete Summary
دل کے آنگن میں ایک جذباتی، رومانوی اور معاشرتی اردو ناول ہے جس میں یونیورسٹی کی زندگی، خاندانی پس منظر، عزتِ نفس، غلط فہمیاں اور محبت کی پیچیدہ کیفیت کو نمایاں کیا گیا ہے۔
کہانی کا مرکز زونیرہ علی خان ہے، جو ایک باوقار، خوددار اور حساس لڑکی ہے۔ وہ اپنی زندگی کے فیصلوں میں کسی کی غیر ضروری مداخلت برداشت نہیں کرتی۔ یونیورسٹی میں اسفند یار شاہ کی بار بار موجودگی اور اس کا بے تکلف انداز زونیرہ کو شدید ناگوار گزرتا ہے۔ وہ سمجھتی ہے کہ اسفند یار کی وجہ سے اس کی شہرت متاثر ہو رہی ہے اور یونیورسٹی میں اس کے متعلق غلط باتیں پھیل رہی ہیں۔
دوسری طرف اسفند یار شاہ ایک پراعتماد، بااثر اور ضدی شخصیت کا مالک ہے۔ زونیرہ کی ناراضی اور غصہ اسے پیچھے ہٹانے کے بجائے مزید اس کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ وہ زونیرہ کو ہر جگہ ملنے، اس سے بات کرنے اور اس کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، مگر زونیرہ اپنے دل اور عزتِ نفس کے گرد مضبوط حصار قائم رکھتی ہے۔
کرن ضیاء کی حسد بھری باتیں اور یونیورسٹی میں پھیلنے والے اسکینڈل زونیرہ کے صبر کا امتحان لیتے ہیں۔ جب اس کی ذات اور کردار کو اسفند یار کے ساتھ جوڑ کر نشانہ بنایا جاتا ہے تو وہ خاموش رہنے کے بجائے اپنی عزت کے لیے مضبوطی سے آواز اٹھاتی ہے۔ اس کا یہ ردعمل نہ صرف کرن ضیاء کو جواب دیتا ہے بلکہ اسفند یار کو بھی زونیرہ کی اصل شخصیت اور خودداری کا احساس دلاتا ہے۔
وقت کے ساتھ نفرت، ناراضی اور غلط فہمیوں کے پیچھے چھپے جذبات سامنے آنے لگتے ہیں۔ کیا اسفند یار اپنی بے تکلفی اور ضد کے پیچھے موجود حقیقی احساسات زونیرہ تک پہنچا پائے گا؟ کیا زونیرہ اپنے دل کے دروازے اس شخص کے لیے کھول سکے گی جسے وہ اپنی بدنامی کی وجہ سمجھتی ہے؟ یہی جذباتی کشمکش اس ناول کو آغاز سے اختتام تک دلچسپ بنائے رکھتی ہے۔
Dil Ke Aangan Mein by Shazia Rafiq, Shazia Rafiq novels, complete Urdu novel, university romance novel, enemies to lovers Urdu novel, emotional romantic novel, family drama novel, strong heroine Urdu novel
#DilKeAanganMein #ShaziaRafiq #UrduNovel #CompleteUrduNovel #UniversityRomance #EnemiesToLovers #StrongHeroine #EmotionalNovel #RomanticNovel #Novelistan
Dil Ke Aangan Mein by Shazia Rafiq aik romantic Urdu novel hai jismein university romance, enemies to lovers, strong heroine aur family drama ki dilchasp kahani hai.
Meta Keywords
Dil Ke Aangan Mein Novel, Dil Ke Aangan Mein by Shazia Rafiq, Shazia Rafiq, complete Urdu novel, university romance novel, enemies to lovers novel, strong heroine Urdu novel, emotional romantic novel, family drama novel, misunderstanding based novel, Pakistani Urdu novel, online Urdu novel, Novelistan
FAQ
Dil Ke Aangan Mein kis qisam ka novel hai?
Yeh aik university based emotional romantic Urdu novel hai jismein enemies to lovers, family drama, misunderstandings aur strong heroine ko markazi ahmiyat di gayi hai.
Dil Ke Aangan Mein ki writer kaun hain?
Is novel ki writer Shazia Rafiq hain.
Kya Dil Ke Aangan Mein complete novel hai?
Ji haan, yeh aik complete Urdu novel hai jise Novelistan website par online parha ja sakta hai.
Is novel ke main characters kaun hain?
Is kahani ke markazi kirdar Zonaira Ali Khan aur Asfand Yar Shah hain. Sabeen, Sawera aur Kiran Zia bhi kahani mein aham kirdar ada karti hain.
Asfand Yar Shah Zonaira mein dilchaspi kyun leta hai?
Asfand Yar Shah Zonaira ki khud-dari, mazboot shakhsiyat aur us ke bebaak rawaiye se mutasir hota hai. Us ka gussa aur be-rukhi bhi Asfand Yar ko us ki taraf mazeed mutawajjah karti hai.
Kya Dil Ke Aangan Mein enemies to lovers novel hai?
Ji haan, kahani ki ibtida narazgi, takraar aur ghalat fehmiyon se hoti hai jo waqt ke sath gehre jazbaat mein tabdeel hone lagti hain.
Is novel mein university life dikhayi gayi hai?
Ji haan, novel ke aham waqiat university campus, student life, dosti, rivalry aur social pressure ke gird ghoomte hain.
Dil Ke Aangan Mein online kahan parh sakte hain?
Aap Novelistan par Dil Ke Aangan Mein complete Urdu novel online parh sakte hain.
