Dasht e Wafa by Umme Abbas Novel20296

Last updated: 7 September 2025

Dasht e Wafa by Umme Abbas

 Second Marriage |  Age Difference Based | After Marriage Based |  Caring hero | Innocent heroine |  Soft Roamntic

“پانی لاؤ آپ کے لیے؟” اسکے پیچھے اندر آتے وہ بولی تو ضوریز رک گیا۔ آنکھیں لمحہ بھر کو موند کر کھولی۔ پھر جب وہ اسکی جانب پلٹا تو آنکھوں میں سرد تاثر تھا۔ “یہ میرا گھر ہے مجھے جو چاہیئے ہوگا میں خود لے لوں گا۔ تمہیں میرے لیے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے نہ ہی میرے سر پر مسلط ہونے کی ۔ بہتر ہو گا تم صرف نور تک خود کو محدود رکھو۔” طنز میں ڈوبے نشتر اور زہر خند سا لہجہ۔ حیا اسے صدمے بھری بے یقینی سے دیکھ رہی تھی ۔ اہانت کا شدید احساس اسکے گالوں کو تپانے لگا تو وہ جل کر خاکستر ہوتی چلی گئی ۔ ” آپ ایسا کیوں بول رہے ہیں ضور یز بھا۔۔۔” کہتے کہتے وہ ایک دم سے رکی۔ جہاں وہ کچھ شرمساری سے نظریں جھکا گئی وہی ضوریز کے چہرے کی رنگت بھی متغیر ہوئی تھی ۔ اپنی جگہ کھڑا وہ بھی ذرا سا پہلو بدل کر رہ گیا ۔ “آپ کے ساتھ غلط ہوا میں مانتی ہوں ۔ میں بھی زبردستی آپ کے سر پر مسلط کر دی گئی ہوں یہ بھی جانتی ہوں ۔ لیکن میں نے اپنی خوشی سے ہاں نہیں کی تھی، آپ کے پاس بہت سارے جواز ہیں اس شادی کے لیے، میرے پاس صرف ایک ہی ہے اور وہ نور ہے ۔ آپ کو بار بار مجھے جتلانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ جتنا ہی آپ کے لیے یہ رشتہ تکلیف دہ ہے اتنا ہی آکورڈ میرے لیے بھی ہے ۔ یہ میری بہن کا گھر تھا، آپ اس کے شوہر تھے، نور اس کی بیٹی تھی۔ بہت سی لڑکیاں مرجاتی ہیں تو ان کی جگہ ان کی بہنیں بیاہ کر آتی ہیں مگر وہ مری ہوئی بہنوں کی جگہ آتی ہیں میری طرح طلاق یافتہ بہن کی جگہ نہیں۔” اسکی آواز بھیگنے لگی تھی ضوریز اسے خالی خالی نظروں سے

Download Link

Direct Download

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Categories: After Marriage Age Difference Caring Hero Innocent heroin Romantic Urdu Novel Second Marriage Based
Tags: After Marriage Base age difference based Romantic Urdu Novels Second Marriage Based Urdu Novels

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *