Aseer E Mohabat By Abdul Ahad Butt NovelR50484 Last updated: 28 January 2026
Rate this Novel
Aseer E Mohabat
Author: Abdul Ahad Butt
Novel code: NovelR50484
" یہ لڑکی اس گھر میں نہیں رہے گی ؟؟ " ارحم ملک کی دھاڑ پر ازا جو پہلے ہی سہمی ہوئی تھی وہ مزید سہمی اور کایان کے پیچھے ہوتی گئی۔۔۔۔!!! " کیوں ؟؟ " ارحم کی بات پر کایان کے ماتھے پر بل پڑے۔۔۔۔۔!! اس نے سوالیہ لہجے میں کہا تو ارحم نے گھور کر اسے دیکھا!!! " کیونکہ یہ سرونٹ کوارٹر میں رہے گی۔۔۔۔!! یہ غلیظ خون ہمارے ساتھ اس گھر میں نہیں رہے گی۔۔۔۔! یہ ونی میں آئی ہے۔۔۔۔" ارحم نے اسے ازا کو اندر نا لانے کی وجہ بتائی تھی!!! " بالکل بھی نہیں۔۔۔۔۔!! یہ لڑکی ونی میں آئی ہی کیوں نا ہو ؟ لیکن آئی تو میری بیوی کی حثیت سے ہے!! ازا کایان ملک!! تو یہ وہی رہے گی جہاں میں رہوں گا! اور مجھے نہیں لگتا ہے کہ اس سے کسی بھی کو اعتراض ہونا چاہئیے۔۔۔۔" کایان نے ازا کا ساتھ دیتے ہوئے کہا۔۔۔۔ ازا نے ایک نظر اسے اٹھا کر دیکھا تو اپنے سامنے پایا۔۔۔۔ اس گھر میں اسے اپنے لیے صرف یہی مخافط محسوس ہو رہا تھا۔۔۔۔ " اعتراض ؟ تم ایسا سوچ بھی کیسے سکتے ہو ؟ " ارحم ملک نے ایک مرتبہ پھر غصے سے کہا۔۔۔۔ اسے کایان کی بات سن شدید غصہ آیا تھا!! " بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے ارحم یہ لڑکی اس گھر میں نہیں رہے گی!!" ارحم کی والدہ نے کایان کو غصے سے دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔ انھیں ازا میں اپنے بیٹے کا قاتل دکھائی دیتا تھا!! " سب سے پہلی بات کہ یہ لڑکی اس گھر میں میرے نام سے آئی ہے۔۔۔ اس کا نکاح مجھ سے کروایا گیا ہے!! اگر یہ نکاح ارحم بھائی سے ہوتا تو ایک الگ بات تھی وہ جو کرنا چاہتے تھے اس کے ساتھ کر سکتے تھے۔۔۔۔ مجھے کوئی اعتراض نا ہوتا۔۔۔۔ لیکن اب یہ یہاں میرے نام سے آئی ہے!! میری بیوی کی حثیت سے!! اس کے سارے فیصلے میں خود کر لوں گا۔۔۔۔ آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی کوئی بھی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔!! اور آپ سب پر فرض ہے کہ آپ لوگ ازا کایان ملک کی عزت کرے!! وہ اس کی گھر کی بہو اور میری بیوی ہے!! " کایان کے الفاظ ازا کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ پھیلا گئے تھے۔۔۔۔ جبکہ ارحم کی والدہ سختی سے لب بھینج گئی۔۔۔۔۔" باقی سب حویلی والے یونہی ہی کھڑے رہے!!! "
Summary
Aseer-e-Mohabbat is an emotionally intense Urdu romantic novel by Abdul Ahad Butt that revolves around love trapped within circumstances, traditions, and painful misunderstandings. The story highlights how two souls become prisoners of situations they never wished for, where emotions are ignored and decisions are imposed by society and family expectations.
The novel explores the journey of a forced relationship that slowly transforms into a deep emotional bond. Pain, silence, and emotional distance dominate the beginning, but with time, patience and unspoken feelings start reshaping hearts. The characters struggle between duty and desire, pride and vulnerability, making their journey both heartbreaking and meaningful.
Through themes of sacrifice, endurance, and emotional awakening, Aseer-e-Mohabbat portrays how true love often grows after suffering. The novel beautifully emphasizes that love is not always free; sometimes it is bound, tested, and reshaped by fate before it finds its true form.
