Yeh Khel Qismat Ke by Fareeha Chaudhary NovelR50448 Last updated: 18 December 2025
Rate this Novel
Yeh Khel Qismat Ke by Fareeha Chaudhary
"آج تو بہت مشکل سے بچے ہیں اگر پاپا نہ ہوتے نہ تو۔۔۔"غنی نے انعم کی بات کاٹ
"تو ۔۔تو کیا ہونا تھا ؟؟ وہ کون سا کھا جاتے ہمیں تم نے سنا نہیں جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں تمہارے بھاﺉبھی بس خالی برستے ہی ہیں۔" وہ ہاتھ نچا کر کہہ رہی تھی
"واہ واہ یہ سب باتیں ہمارے سامنے ہی آتی ہے بس ان کے سامنے بھی بولا کرو ۔۔۔۔پھر مانیں تمہیں"احد نے اس کی چٹیا کھینچتے ہوے کہا
"چھوڑو بدتمیز مجھے " وہ اس کے ہاتھ سے آم کی پلیٹ لے کر بھاگ گیا اور وہ اس کے پیچھے بھاگنے لگی ـ وہ تینوں اس وقت لان میں موجود تھے ـ انعم نے اس کے آگے ٹانگ کی اور غنی جو احدکو مارنے لگی تھی ـ دھڑام سے زمین بوس ہو گںی دونوں بہن بھاںی زور زور سے ہنسنے لگے غنی غصے سے کھڑی ہو گںی "بات مت کرنا تم لوگ مجھ سے "اور تیزی سے اندر بھاگ گںی اپنے کمرے کی کھڑکی میں کھڑا موحد یہ منظر دیکھ کر بے ساختہ مسکرا دیا
