Tera Mera Piyar By Laiba Ahmad NovelR50490 Last updated: 30 January 2026
No Download Link
Rate this Novel
Tera Mera Piyar
Author: Laiba Ahmad
Novel code: NovelR50490
"اس وقت یہاں کیا کر رہی ہو؟" داؤد نے سختی سے پوچھا۔ مہر کرسی سے اٹھ کھڑی ہوئی۔
"اور یہ میں آپکو کیوں بتاؤں؟" مہر نے گردن اکڑا کر داؤد کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے سوال پہ سوال کیا۔
"اپنے کمرے میں جاؤ فوراً اور آئندہ مجھے اس وقت تم یہاں نظر نا آؤ" داؤد نے چبا چبا کر کہا۔ مہر کو یوں اسکا حکم چلانا زہر لگا تھا۔
"آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ صرف آپکا ہی نہیں میرا بھی گھر ہے، میں جب مرضی جہاں مرضی جاؤں" مہر نے چبھتی نظروں سے کہا۔ داؤد کو ناگوار گزرا اسکا یوں اس سے بتمیزی کرنا۔ اس نے مہر کو بازو سے تھما اور زبردستی اندر لے جانے لگا۔ مہر اپنا بازو چھڑوانے کی کوشش کرتی رہی۔
"آپ اسطرح کیسے کر سکتے ہیں میرے ساتھ۔۔۔۔چھوڑیں مجھے۔۔۔" مہر نے غمزدہ آواز سے کہا۔ داؤد نے اتنی سختی سے اسے پکڑا تھا کہ اسے شدید درد کا احساس ہوا۔ مہر کے ایک ہاتھ میں فون تھا اور دوسرا داؤد نے پکڑ رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ خود کو آزاد نہ کروا پائی۔ داؤد نے اندر آکر مہر کا بازو جھٹکا دینے کے انداز میں چھوڑا تھا۔ پھر پلٹ کر لیونگ روم کا داخلی دروازہ بند کر دیا اور ایک تند نگاہ مہر پر ڈالی جو اپنا بازو سہلا رہی تھی۔
اس سے پہلے کے مہر کچھ بولتی داؤد اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا۔
