Sharabi By Tania Tahir Readelle50244 Last updated: 19 September 2025
No Download Link
Rate this Novel
Sharabi
By Tania Tahir
وہ اپنے تپتے جسم کی پرواہ کیے بغیر.. انکے دروازے پر جا کھڑا ہوا.. اج اسے اپنے اندر سلگتا وارث ختم کرنا تھا… اور وہ ہر شخص سے جواب چاہتا تھا…. اور جس کے سامنے وہ کھڑا تھا وہ تو… اسکو ایسا بنانے والی تھی… وہ نماز ادا کر رہیں تھیں.. سلام پھیر کر انھوں نے اسکی جانب نہیں دیکھا.. بچپن کا منظر دوبارہ لہرا گیا تھا گویا دونوں طرف… انکی انکھ سے پٹ پٹ انسو بہنے لگے جبکہ وہ.. دروازہ کھلا چھوڑے.. انکے پاس ا کر بیٹھ گیا.. سرخ آنکھوں سے انکو روتا دیکھنے لگا.. اسکی آنکھیں بخار کی شدت سے نڈھال ہو رہیں تھیں… دعا کا درانیا طویل ہوتا اسنے انکا ہاتھ.. پکڑ.. کر کھینچ دیا.. دعا میں اٹھے ہاتھ کھل گے… وارث میں دعا مانگ رہی تھی "انھوں نے ضبط سے اسکی جانب دیکھا.. یہ دن انا تھا… وہ جانتی تھیں کیا جواب دیں گی وہ آپنے کیے کا…. اچھا.. ٹھیک… ہے مانگیں پھر وارث کو موت ائے" وارث "انھوں نے گھبرا کر دل پر ہاتھ رکھا… کیوں کیا ہو گیا دعا ہی تو مانگنی ہے تو مانگیں وارث کو موت ایے اور وہ مر جائے.. وہ بھگتے اپنے کیے ہر عمل کو…. مانگیں "وہ ضدی انداز میں چیخا… نہیں میری جان.. نہیں ایسامت کہو…" وہ اسکا چہرہ پکڑنے لگی… کیوں نہ کہو… ہے ہی کیا میرے پاس.. کیا چھوڑا آپ نے مجھ میں… کیا… ہاں.. جواب دیں مجھے کیوں.. اپنی آنکھوں سے اپکو اس کے ساتھ دیکھا… میں نے.. اپ نے کوئ صفائ نہیں دی… اس عمر میں میرے زہن میں عورت کی عزت ختم ہو گئ.. اور لفظ صرف مکاری رہ گیا… کہ عورت مکار ہوتی ہے دھوکہ دیتی ہے…. عورت صرف مرد کا دل بھلانے کو ہے.. 7 سال کی عمر میں یہ سب سوچتا تھا میں کس وجہ سے.. اپکی وجہ سے اور اپکے شوہر کی وجہ سے… پیدا ہی کیوں کیا مجھے.. "وہ چلایا اسکی انکھ کی سرخی انکا دل کاٹ گئ…. وارث مجھے معاف" نہیں "وہ دھاڑا…. مجھے جواب دیں… محبت کرتیں تھیں آپ مجھ سے.. تو پھر گھر سے کیوں بھاگیں….." وہ انھیں جھنجھوڑا آنکھیں نکال کر پوچھنے لگا…. مجھے ادھورا کر دیا آپ نے "بے بس.. سا انکو دیکھنے لگا… کیا یے میرے اندر کیا آتا ہے مجھے… میں بدل نہیں سکتا خود کو…. میں بدل پاتا ہی نہیں میرے اندر کی تلخی نہیں جاتی…. مجھے کاروبار نہیں کرنا آتا… جب کچھ اچھا سوچتا ہوں…. تب وہ لمہے یاد اجاتے ہیں.. اور ایک ابر پھر خود کو کسی کھای میں جھونکنے کا سوچ لیتا ہوں…… یہ مجھ پر ظلم کیا ہے آپ نےا ور اپکے شوہر نے… "وہ بولا… جبکہ وہ سسکتی رہیں… وارث میں اسکے گلے نہیں لگی تھی…." وہ منہ پر ہاتھ رکھ تین بیتے کو صفائ دینے لگی… تو کیا چوری تھی ایسی.. کہ اب گھر سے بھاگیں اور اسکو ہٹا نہیں سکیں.. میرے باپ کو نہیں بتا سکیں "وہ بخار سے پسینم پسین ہو چکا تھا جبکہ غصے کی کیفیت پورا وجود ہلا گی تھی… وہ چپ ہو گئیں…. تھیں نہ پھر آپ مکار… تو مکار کی اولاد مکار ہی تو ہو سکتا ہے.. جب تک آپ زندہ ہے… میں ٹھیک نہیں ہو سکتا…. کیونکہ اپکی شکل میری لیے عزیت ہے.. اور رہے گی" وہ بمشکل خود کو سمیٹتا.. اٹنھے لگا مگر اتنا بہت مشکل ہی لگا.. وارث مجھے معاف کر دو.. ہان میں چور تھی مکار تھی میرے اندر چوری تھی عماد نے تو فائدہ اٹھایا.. مگر میں میں اپنے بیتےس ے بہت محبت… کیا کروں میں اس محبت کا" اپنے چہرے سے انکے ہاتھ جھٹکتا بولا… کیا کروں کچھ بھی نہیں کر سکتا میں" کہتا.. وہ دوبارہ اٹھنے کی کوشش کرنے لگا.. مگر ایکدم گیرہ… وارث. وارث"اسکی آنکھیں بند ہونے لگیں… اور بند ہوتی آنکھوں سے اسنے حیا کو بھاگ کرا ہنی جانب آتے دیکھا تھا…….
