Shagaf-e-Dil by Syeda Shah NovelR50398 Last updated: 24 November 2025
Rate this Novel
Shagaf-e-Dil by Syeda Shah
رات کے کھانے کے بعد سب اپنے اپنے روم میں جا چکے تھے سواۓ روحان,برکت اور کُبرا کے جو ٹی وی لونج میں بیٹھے میچ دیکھنے میں مصروف تھے یار کچھ کھانے کو ہی لے آؤ روحان نظریں ٹی وی پر مرکوز کیے بولا خود ہل لو نا برکت اسے دیکھتی کہنے لگی ارے میں جا رہی ہوں جوس بنانے اور پوپ کورن تو میں نے پہلے ہی اؤون میں رکھ دیے تھے تم لوگ بیٹھو میں لے کر آتی ہوں اس سے پہلے یہ دونوں شروع ہوتے کُبرا مسکرا کر کہتی کچن کی طرف بڑھ گئی ہاں کیا کہ رہی تھیں تم؟ میں خود ہل لوں؟ یہ لو ہل لیا کُبرا کے جاتے ہی روحان اسکے قریب ہوتا شرارت سے کہنے لگا دور رہا کرو تم مجھ سے یہ لاڈ نا کبرا کے ساتھ ہی کیا کرو برکت اس سے دور ہوتی تیش سے بولی یار تم کیوں ہر وقت لڑتی کیوں ہو؟ چلو چھوڑو یار سیٹنگ تو کروا دو روحان اسے دیکھتا شرارتی انداز میں بولا اسی وجہ سے یہی وجہ ہے کہ تم مجھے زہر لگتے ہو برکت اسے کشن مار کر کہتی اوپر کی طرف بھاگی تھی لو غصہ تو ایسے ہو رہی ہے جیسے خود کا میری دلہن بننے کا ارادہ ہو روحان حیرت سے کہتا سر جھٹکتا واپس میچ کی طرف متواجہ ہو گیا...
